محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف کے ٹرسٹیوں کے مرکزی بورڈ نے  ای پی ایف اراکین کے کھاتے میں 19-2018 ء کے لئے 8.65 فی صد شرح سود جمع کرانے کی سفارش کی

Posted On: 21 FEB 2019 6:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 فروری / ای پی ایف کے ٹرسٹیوں کے مرکزی بورڈ کی 224 ویں میٹنگ آج یہاں محنت اور روز گار کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔  اس میٹنگ میں مرکزی بورڈ نے ای پی ایف اراکین کے کھاتوں میں 19-2018ء کے لئے 8.65 فی صد شرح سود جمع کرنے کی سفارش کی ۔ 

          مرکزی بورڈ نے ای پی ایف اسکیم 1952 میں ترمیم کی توثیق کی تھی  ، جسے مالی سرمایہ  کاری اور احتساب کمیٹی ( ایف آئی اے سی )  کی 12 فروری ، 2019 ء کو منعقدہ  141 ویں میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی تاکہ  ایکسچینج ٹریڈ فنڈس ( ای ٹی ایف ) ( مساوی سرمایہ حصص اور متعلقہ سرمایہ کاری ) کے معاملے میں کی گئی سرمایہ کاری کا احتساب کیا جا سکے ۔

          مرکزی بورڈ نے سی بی ٹی ، ای پی ایف کے چیئرمین  کی توثیق کو منظوری دی ۔ اس کا تعلق  سی – ڈی اے سی کو  بطور مشیر  کام جاری رکھنے کی اجازت سے ہے تاکہ  کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا جا سکے ۔ اس بورڈ نے  موجودہ  شرائط اور ضوابط  کی بنیاد پر  ای پی ایف او تمسکات سے متعلق میسرز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو  بطور نگراں  توسیع  دینے کی منظوری دی ہے اور یہ توسیع   معاہدے کی مذکورہ  شرائط کے مطابق  31 مارچ ، 2019 ء تک کے لئے دی گئی ہے ۔

          مرکزی بورڈ نے 19-2018 ء کے نظر ثانی شدہ تخمینوں اور 20-2019 ء کے بجٹی تخمینوں کو منظوری دیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ مرکزی حکومت  اسے منظوری عطا کرے ۔ بورڈ نے  ایم ایس کریسل لمیٹیڈ کے علاوہ ، کی گئی نظر ثانی کے ساتھ ساتھ  پورٹ فولیو منتظمین  کے کام کاج  اور کار کردگی کی نظر ثانی کے لئے بھی اپنی منظوری دی ہے ۔

          مرکزی بور ڈنے  ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ ، 1952 ، جسے ای پی ایف اسکیم 1952 کے پیراگراف 27 اے کے ساتھ پڑھا جانا ہے ، کی دفعہ 17 ( 2 ) کے تحت  6 اداروں کو  استثنائی دینے کی سفارش سے متعلق تجویز پر بھی غور کیا ہے  ۔ یہ کام متعلقہ حکومت انجام دے گی ۔ بورڈ نے  میسرز سافٹ ویئر  ٹیکنا لوجی  پارکس آف انڈیا کے سلسلے میں 5 جون ، 1994 ء سے متعلقہ حکومت کے ذریعے  ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ ، 1952 کی دفعہ 17 ( 2 ) ، جسے ای پی ایف اسکیم 1952 کے پیرا 27 اے کے ساتھ پڑھا جائے گا ، استثنائی دینے کے لئے متعلقہ تجویز کی سفارش پر بھی غور و فکر کیا ہے ۔

 

( م ن ۔  ع ا  )      ( 21 – 02 – 2019 )

U. No.1183

 


(Release ID: 1565893)
Read this release in: English , Hindi