پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2019 4:01PM by PIB Delhi

سریش پربھو ہندوستان اور روس کی چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے درمیان انٹرایکٹو فورم سے خطاب کرتے ہوئے
کامرس اور صنعت اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہا کہ روس ہندوستان کا ایک قریبی دوست ملک ہے اور ہندوستان کا ایک ایسا ساجھے دار ملک ہے جو وقت کے کسوٹی پر کھرا اترا ہے اور ہندوستان اور روس کے درمیان تعلقات ہمیشہ ہی اچھے رہے ہیں، جن کی بنیاد مفاہمت اور بھروسے پر قائم ہے۔ بنگلورو میں ہندوستان روس کے چھوٹے اور اوسط درجے کے صنعتوں کے درمیان انٹر ایکٹیو فورم سے خطاب کرتے ہوئے جناب سریش پربھو نے کہا کہ آج دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کی ایک خاص حیثیت ہے اور اسے کافی اہمیت حاصل ہے۔ جناب سریش پربھو نے کہا کہ یہ شراکت داری سبھی شعبوں میں قائم ہیں، چاہے یہ شعبہ سیاسی ہو یا تجارتی، معاشی ہودفاع یا تعلیمی ، سائنسی یا ٹیکنالوجی یا ثقافتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں عوام سے عوام کے درمیان ہی شراکت داری بھی اپنی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات حالیہ وقت میں ایک نئی جہت حاصل کرچکے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ صدر پتن اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان تعلقات میں گہری وسعت آئی ہے۔
کامرس کے وزیر نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں سب سے تیز ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور گزشتہ کچھ سالوں کے دوران اصلاحی عمل نے جاری ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس صارفین کے ایک بڑےطبقے کے ساتھ ہندوستان2030 تک دنیا میں تیسری سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا ۔ اس حیثیت تک پہنچنے کے لیے ملک کو زیادہ اور بہتر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے، اسے توانائی تک رسائی، معیاری سامان اور خدمات اور ایک جدید زرعی شعبے کی ضرورت ہے۔ روس ان شعبوں میں ہماری ضرورت پورا کرنے کے لیے پوری طرح اہل ہے۔ روس کے پاس سائنسی ماہرین ہیں اور اس لیے ہم کو دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں اور کاروباریوں کے درمیان اشتراک کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
ہندوستان کے پاس صحیح ذہانت، ماحول دوست اور سازگار سرکاری پالیسیاں ہیں جو کاروبار کے فروغ کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔ یہ سرمایہ کاری کے لئے ایسا مقام ہے، جس کا تیزی سے خیرمقدم کیا جارہا ہے اور یہ مانگ پر مبنی خدمات کے ماحول کے ساتھ ایک اچھا مقام ہے۔
جناب سریش پربھو نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں پرائیویٹ سیکٹر میں تعاون کو آسان بنانے اور اسے آگے بڑھانے کی غرض سے تجارت اور سرمایہ کاری کی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کام کررہی ہیں۔ حکومت ہند نے پہلے ہی روسی کمپنیوں کے لئے ایک فاسٹ ٹریک، سنگل ونڈو، میکانزم کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کی صدارت کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعتی پالیسی اور پرموشن کے محکمے کے سکریٹری کریں گے۔ یہ میکانزم روسی ڈیسک کے علاوہ ہوگا، جو کہ ہندوستان میں روسی سرمایہ کاری کی فروغ کے لئے قائم کیاگیا ہے۔
ہند اور روس میں باہمی سرمایہ کاری معاہدے پر تبادلہ خیال شروع ہوگیا اور صنعت کے ذریعہ اس کی کافی ستائش کی گئی ہے۔ البتہ چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں اکثر ان اسکیموں کے بارے میں لاعلم ہیں۔
لہٰذا دونوں ملکو ں کے درمیان ایک بہتر پل قائم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور زیادہ ٹکنالوجی اور سرمایہ کی منتقلی کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان میں روس کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ اِس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ہم اپنے اتحاد کو زیادہ سازگار بنانے کے لئے اپنے بہترین طور طریقے ایک دوسرے سے شیئر کریں اور ہند اور روس میں کاروبار کے لئے ٹکنالوجی اور سرمایہ کاری کے رسائی کے ساتھ ایک زبردست مارکیٹ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک توانائی کے وسائل سونے اور ڈائمنڈس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کے ترقی، ڈیجیٹل ٹکنالوجیاں، تحقیق وترقی، فارما، بایو ٹکنالوجی اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون کرسکتے ہیں۔
صنعت وتجارت کے روسی فیڈریشن کے وزیر جناب ڈینس منترو اور گورنمنٹ آف ماسکو کے وزیر اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لئے بزنس کونسل کے چیئرمین جناب سرگئی چیریمل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا ۔ ع ر۔
U-1171