اسٹیل کی وزارت

فولاد کی وزارت نے فولاد تیار کرنے والوں کے لیے آسانیاں  فراہم کرنے کے علاوہ انہیں برابری کا درجہ دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2019 4:05PM by PIB Delhi

 

فولاد کی وزارت نے سبھی فولاد تیار کرنے والوں کو چاہے وہ اوسط درجے کی صنعت ہو یافولاد تیار کرنے والے بڑے صنعت کار ہوں، چاہے ان کی گنجائش مختلف ہوں اور فولاد پیدا کرنےکے مختلف طریقہ اپناتے ہوںکو ایک جیسا برابر کا درجہ دیا ہے اور فولاد تیار کرنے والوں کے لئے آسانیاں فراہم کی ہیں۔ فولاد کی وزارت نے مربوط فولادتیار کرنے والوں، ابتدائی فولاد تیار کرنے والوں سکینڈری فولاد تیار کرنے والوں کی حیثیت سے فولاد پیدا کرنے والوںکی زمرہ بندی روک دی ہے۔ اس کے بجائے کسی اسٹیل پروڈکٹ کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ کے ذریعہ ایک بارتصدیق کا سرٹیفکیٹ دینے اور متوقع  خصوصیات  کو پورا کرنے کے بعد اس کے ساتھ بنیادی  ان پٹ مٹیریل اور اپنائے گئے عمل کی بنیاد پر کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ اس بارے میں 53 کوالٹی کنٹرول احکامات جاری کئے گئے ہیں، جن میں متعدد فولاد تیار کرنے والوں کے لئے معیاری پیمانہ شامل کئے گئے ہیں۔

سرکاری انجینئرنگ محکموں، خاص کر سی پی ڈبلیو ڈی ملٹری انجینئرنگ سروس اور این بی سی سی سے مذکورہ وضاحت پر عمل کرنے اور اپنے ٹنڈرس میں کسی بھی  بندش کے عمل سے بچنے کے لئے کہا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔ح ا ۔ ت ع۔

U-1170

 


(ریلیز آئی ڈی: 1565860) وزیٹر کاؤنٹر : 77
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी