امور داخلہ کی وزارت
پولیس سروس کے لئے شہریوں کا کُل ہند سروے
Posted On:
21 FEB 2019 4:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21 ؍فروری، حکومت ہند کے ذریعے وقتا فوقتا مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جن کا مقصد شہریوں پر مرکوز پولیس خدمات فراہم کرنے کی خاطر ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں سہولت پیدا کرنا اور انہیں مستحکم کرنا ہے۔ اس طرح کی کوششوں کے اثرات یا نتائج کا جائزہ لینے کی خاطر عالمی سطح پر تسلیم شدہ طریقہ کار عوامی نظریات کے سروے کے ذریعے عوام کو فراہم کردہ خدمات کا جامع تجزیہ کرنا ہے۔ یہ تجزیہ پیشہ ور اور آزاد ایجنسیوں کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔ اس طرح کے سروے پولیسنگ میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کے اطمینان میں اضافہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر مقبول ہیں۔
مذکورہ بالا مقصد کے ساتھ اور عوام اور حکومت کے درمیان یہ رابطے کے طور پر کام کرکے اچھی حکمرانی کے ماڈل کو مزید مستحکم کرنے کے لئے امور داخلہ کی وزارت نے بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ دیولپمنٹ کو ’’پولیس خدمات کے لئے شہریوں کا کُل ہند سروے‘‘ کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے ، جو 9 ماہ میں اپلائٹ اکنامک ریسرچ کی نیشنل کونسل کے ذریعے کرایا جائے گا۔
سروے کا مقصد پولیس کے بارے میں عوام کا نظریہ اور ان کا رویہ سمجھنا ایسے جرائم یا معاملات کی تعداد یا سطح کا اندازہ لگانا جن میں معاملے کی رپورٹ پولیس میں نہیں دی جاتی ، جرم کی رپورٹنگ اور ریکارڈنگ سے متعلق بنیادی صورت حال اور خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق شہریوں کے نظریات اور تجربات کا تجزیہ کرنا ہے۔
یہ سروے مارچ 2019 کے وسط میں شروع ہوگا ، جو نیشنل سیمپل سروے فریم ورک کی بنیاد پر پورے ملک کے 173 سے زیادہ اضلاع پر محیط ایک لاکھ 20 ہزار مکانوں کے نمائندوں کا احاطہ کرے گا۔ اس سروے میں تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
امید ہے کہ اس سروے کے نتائج جرم کی روک تھام کے پروگراموں کے لئے مناسب پالیسی مرتب کرنے میں کار آمد مشورے حاصل ہوں گے، جس سے عوامی پولیسنگ میں تبدیلی لانے ، انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے اور پولیس کو مرحلے وار مختص کرنے میں مدد ملے گی۔
ریاستوں ؍ مرکز کےزیرانتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سروے کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں اور اس اچھے عمل کو اپنائیں اور مستقبل میں پولیس کو اس طرح کے سروے خود انجام دینے کے لئے تیار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-و ا- ق ر)
U-1172
(Release ID: 1565832)
Visitor Counter : 167