کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چوتھا ہند- آسیان ایکسپو سربراہ اجلاس 21 سے 23 فروری 2019 تک نئی دہلی میں

Posted On: 20 FEB 2019 12:25PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔20؍فروری۔چوتھے ہند- آسیان ایکسپو اور سربراہ اجلاس کا اہتمام نئی دہلی میں 21 سے 23 فروری 2019 تک کیا جائیگا۔  یہ کامرس کے  محکمے کی ایک انتہائی اہم تقریب ہے  جس کا اہتمام  فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف آئی سی سی آئی)  کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد مشرق رخ پالیسی کے تحت ہند- آسیان مراسم کو مزید مستحکم کرنا  اور ان میں رفتار پیدا کرنا ہے۔ چوتھے ہند- آسیان ایکسپو و سربراہ اجلاس 2019 آسیان انڈیا بزنس اور انویسٹمنٹ  میٹ اینڈ ایکسپو کے گزشتہ  اجتماعات کی کامیابی  کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائیگا۔  یاد رہے کہ آسیان انڈیا بزنس   اور انویسٹمنٹ میٹ اینڈ ایکسپو کا اہتمام ہند-آسیان یادگاری سربراہ اجلاس کے پیش رو اجلاس کے  طور پر کیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایشین نیشنز  (اے ایس ای اے این)  میں  ویتنام ، تھائی لینڈ، سنگا پور، فلپن، میانما، ملیشیا ،  لاؤپیڈیار، انڈونیشیا،  کمبوڈیا اور برونئی  شامل ہیں۔ آسیان  کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات  ہماری خارجہ پالیسی  اور ہماری مشرق رخ پالیسی کے کلیدی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہند – آسیان  تجارت وسرمایہ کاری مراسم  میں  حال کے دور میں تجویزی  اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہندوستا ن کو چین کے بعد  دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے اور  اس کے تجارت  کی مالیت  81.33 بلین  امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

آسیان ممالک کے  وزرائے تجارت ، آسیان کے سکریٹری جنرل اور کاروباری وفود نئی دہلی میں اہتمام کیے جانے والے اس ایکسپو اور سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہ اجلاس پالیسی سازوں ، صنعتی قائدین اور کاروباری لیڈروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے  کے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جس کا مقصد ہندوستان اور آسیان کی  باہمی نمو اورترقی  کے  مشترکہ تصور کی چہرہ کاری کی جائے۔

کامرس ، صنعت اور شہری ہوابازی کے اُمور کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو ، آسیان ممالک کے وزرائے تجارت ، آسیان کے سکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ طور سے   21 فروری کو ہند-آسیان ایکسپو اور سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ بعدازاں  اس کی نمائش کا افتتاح کیا جائیگا، اس نمائش میں ہند اور آسیان ملکوں کے بہترین کاروباری اور صنعتی  اقدامات کی نمائش کی  جائیگی۔ یہ اقدامات ڈھانچہ جاتی سہولیات ، مینوفیکچرنگ (سازو سامان کی تیاری)  وانجینئرنگ آئی سی ٹی ، حفظان صحت ، سیاحت ، ماحولیات ، زراعت ، سائنس وٹیکنالوجی ، مالیات و بینکنگ ، لاجسٹکس اور خوردہ کاروبار کے میدان میں  باہمی  تعاون کے شعبوں پر مشتمل ہوں گے۔

جمہوریہ انڈونیشیا کے  وزیر تجارت انگارٹیاسٹو لوکیتا، جمہوریہ میانما کی وزارت کامرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر تھان منٹ ، مملکت کمبوڈیا کے وزیر کامرس  جناب پان سوراساک ، تھائی لینڈ کی  کارگزار  وزیر کامرس محترمہ چوتیما بنیاپرافسارا ،  آسیان کے سکریٹری جنرل جناب  لم جاک ہوئی، سنگا پور کی وزارت تجارت اور صنعت کے  سیکنڈ پرماننٹ سکریٹری جناب لی  چوان ٹیک ،  ایم آئی ٹی آئی ملیشیا  کے سکریٹری جنرل  جناب داتو لوکمان حاکم بن علی  اور ویتنام چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین اس فورم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1108


(Release ID: 1565727) Visitor Counter : 74