خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ای آر ایس ایس اور پان ۔ انڈیا ایمرجنسی نمبر 11 کے آغاز کے ساتھ خواتین کو پینک ( ہراسانی )بٹن دستیاب


انویسٹی گیشن ٹریکنگ سسٹم فار سیکسول آفینسز ( آئی ٹی ایس ایس او ) اور محفوظ شہر عمل در آمد نگرانی پورٹل کی بھی شروعات

عصمت دری کی تیز رفتار تحقیقات کے لئے چار ریاستی فورنسک سائنس لیباریٹریوں کے لئے ڈی این اے تجزئیے کے لئے
78.86 کروڑ روپئے کی رقم کا اعلان کیا گیا

Posted On: 19 FEB 2019 5:31PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 فروری ؍مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے مشترکہ طور پر گزشتہ روز خواتین کے تحفظ کے سلسلے میں ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم ( ای آر ایس ایس ) 16 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ممبئی شہر میں لا گو کر دیا ہے ۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عوام اب ایک واحد پان انڈیا نمبر 112 پر ہنگامی حالات میں کال کر سکتے ہیں ۔ انویسٹی گیشن ٹریکنگ سسٹم فار سیکسول آفینسز ( آئی ٹی ایس ایس او ) اور سیف سٹی امپلی منٹیشن مانیٹرنگ پورٹل بھی لانچ کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر جناب راج ناتھ سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای آر ایس ایس کا شروع کیا جانا ملک میں خواتین کے تحفظ کے تئیں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
جن 16 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای آر ایس ایس لانچ کیا گیا ہے ، ان میں آندھرا پردیش ، اترا کھنڈ ، پنجاب ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، اتر پردیش ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، گجرات ، پوڈو چیری ، لکش دویپ ، انڈمان ، دادر اور نگر حویلی ، دمن اور دیو کے علاوہ جموں و کشمیر شامل ہیں ۔
وزیر داخلہ نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کی مشترکہ کوششوں سے خواتین کے تحفظ کے لئے تیار کئے گئے اس سسٹم کی ستائش کرتے ہوئے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس پر عمل در آمد کر کے اس سسٹم کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے وزارت امور داخلہ میں خواتین تحفظ ڈویژن کے قیام کے بعد خواتین کے تحفظ کے لئے متعدد پہل قدمیوں کا تذکرہ کیا ۔
ای آر ایس ایس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نظام بہت جلد پورے ملک میں لاگو کر دیا جائے گا ۔ کوئی بھی ضرورت مند 112 نمبر پر ڈائل کر سکتا ہے یا پھر اپنے فون پر موجود پینک بٹن ( خطرے کا الارم ) استعمال کر سکتا ہے یا انڈیا موبائل ایپ 112 کے ذریعہ سنگل ایمرجنسی سروسز نمبر 112 کے ذریعہ مشترکہ طور پرریاست میں پولیس ، فائر ، صحت اور دیگر ہیلپ لائن سے رابطہ قائم کر سکتا ہے ۔ انہوں نے ملک میں خواتین کے تحفظ کے ضمن میں ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے ایجنسیوں اور رضا کاروں کی ان کے تعاون کے لئے ستائش کی ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے تمل ناڈو ( چینئی اور مدورئی ) ، اتر پردیش ( لکھنؤ اور آگرہ ) ، مغربی بنگال ( کولکاتہ ) اور مہاراشٹر ( ممبئی ) کی چار ریاستوں میں نربھیا فنڈ برائے ڈی این اے تجزیہ استحکام کے تحت فورنسک سائنس لیباریٹریز عصمت دری کے واقعات کے تیز رفتار تجزئیے کے لئے نظام کو مستحکم بنانے کے لئے 78.76 کروڑ روپئے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش سے عصمت دری کے واقعات کی تیز رفتار تحقیق ممکن ہو سکے گی ۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے عصمت دری کے واقعات کی تیز رفتار تحقیقات کے ضمن میں چھ فورنسک سائنس لیباریٹریوں کے لئے فنڈ منظور کئے جانے کے لئے شکریہ ادا کیا اور ملک کے ہر پولیس اسسٹیشن میں اور خاص طور پر ون اسٹاپ سینٹر پر انویسٹی گیشن کٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر نے مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام ’’ بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ‘‘ کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے خواتین کے خلاف رحم مادر سے امتیاز کو حقیقی طور پر اور بنیادی سطح پر خاتمہ کے لئے کوشش کی ہے ۔
مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گابا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ریاستوں کی جانب سے ان پہل قدمیوں پر موثر عمل در آ مد ہوجائے تو یہ کایا پلٹ کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف معاملات کو معینہ وقت کے اندر نمٹانے سے ان پروجیکٹوں پر عمل در آمد کامیاب ہو سکے گا ۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے سیکریٹری جناب راکیش سریواستو نے خواتین کے مکمل تحفظ کے لئے اپنی وزارت کے ذریعہ کی گئی متعدد پہل قدمیوں کا تذکرہ کیا ۔ ای آر ایس ایس پر ہماچل پردیش اور نا گا لینڈ کی ریاستوں میں پہلے ہی کامیابی کے ساتھ عمل در آمد کیا جا چکا ہے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1102
 



(Release ID: 1565479) Visitor Counter : 105


Read this release in: English