وزارت اطلاعات ونشریات
کرنل راٹھور نے ساتواں نیشنل فوٹو گرافی ایوارڈز پیش کئے
شری اشوک دلوالی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تفویض کیا گیا
Posted On:
19 FEB 2019 4:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 فروری ،اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے آج نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب ساتواں نیشنل فوٹو گرافی ایوارڈز تقسیم کئے۔
اس موقع پر کل 13 ایواڈز دیئے گئے جن میں ایک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جس میں 3,00,000 لاکھ روپے کا نقد انعام، پروفیشنل فوٹو گرافر آف دی ایئر کیٹگری اور امچیور فوٹو گرافر آف دی ایئر کیٹگری میں بالترتیب 1,00,000 اور 75,000 روپے کے ایک ایک ایوارڈ دیئے گئے۔ پروفیشنل اور امچیور، دونوں زمروں میں بالترتیب 50,000 اور 30,000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ پانچ خصوصی ایوارڈ بھی دیئے گئے۔
ایوارڈ یافتگان کے ناموں کی فہرست حسب ذیل ہیں:
- لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ شری اشوک دلوالی
شری اشوک دلوالی نے مرکزی وزیر @Ra_THORe at the 7th #NationalPhotographyAwards 2019سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔
پروفیشنل فوٹو گرافر آف دی ایئر۔ جناب ایس ایل سنت کمار
وزیر موصوف @Ra_THOReنے جناب ایس ایل سنت کمار کو ساتویں #NationalPhotographyAwards2019 میں جناب ایس ایل سنت کمار کو پیشہ وار فوٹو گرافر آف دی ایئر ایوارڈ دیا۔
امچیور فوٹو گرافر آف دی ایئر۔ جناب گردیپ دھیمان
وزیر @Ra_THOReنے ساتویں #NationalPhotographyAwards2019میں جناب گردیپ دھیمان امچیور فوٹو گرافر آف دی ایئر ایوارڈ دیا۔
امچیور فوٹو گرافر آف دی ایئر۔ جناب گردیپ دھیمان
وزیر @Ra_THOReنے ساتویں #NationalPhotographyAwards2019میں جناب گردیپ دھیمان امچیور فوٹو گرافر آف دی ایئر ایوارڈ دیا۔
- اسپیشل میشن ایوارڈ( پیشہ ور۔ جناب ارون شری دھر، جناب پی وی سندر راؤ، جناب گیلاش متل، جناب میہر سنگھ، محترمہ رانیتا رائے
- اسپیشل میشن ایوارڈ( امچیور۔ جناب وی روی کمار، محترمہ ایس نیلیما ، جناب منیش جےسی، جناب مہیش بالا صاحب لونکر، جناب اویجیت دتہ۔
پیشہ ور زمرے کے لئے مرکزی خیال‘‘ خواتین پر مبنی ترقی’’ جبکہ امچیور زمرے کامرکزی خیال‘‘افیئرس اینڈ فیسٹولز آف انڈیا’’ تھا۔
ڈاکٹر شیو نارائن جوشی چیئرمین اور جناب سوسانتا بنرجی پر مشتمل جیوری کمیٹی کے رکن جناب پرکاش سنگھ، محترمہ رادھیکا راما سامی، جناب کلیان ورما، اراکین اور جناب سنجیو مشرا فوٹو گرافک آفیسر، فوٹو ڈویژن ممبر سیکریٹری تھے۔
کرنل راٹھور نے نیشنل میڈیا سینٹر میں لگی فوٹو نمائش کو بھی دیکھا ۔ اس موقع پر اہم شخصیات کے ذریعہ خصوصی کتابچہ بھی جاری کیاگیا۔
اس تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے یہ کہتے ہوئے فوٹو گرافر وں کی تعریف کی کہ انہوں نے نہ صرف لمحوں کو قید کیا بلکہ انہوں نے اس میں روح بھی بھری ہے۔ انہوں نے یادو ں کے گھرونچے کے طور پر فوٹو گرافکس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے استقامت، ضبط وتحمل ، نظم وضبط اور جذبے کی بھی ستائش کی۔جو تصویر کی صحیح وقت پر منظر کشی کے لئے فوٹو گرافروں کے ذریعہ انتظار میں لگائے گئے اوقات کے پیچھے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک تصویر اپنی کہانی سناتی ہے۔ انہوں نے فوٹو صحافت کی بھی تعریف کی جو اکثر وبیشتر نظر انداز کئے جانے والے اصل واقع کی منظر کشی کرتے ہیں۔
وزیر @Ra_THOReنے ساتویں #NationalPhotographyAwards2019میں کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ان تصویروں کی اسکولوں اور کالجوں میں نمائش ہونی چاہئے۔ تاکہ نوجوان ان تصویروں سے بہت کچھ سیکھ سکیں۔
کرنل راٹھور نے وزارت اطلاعات و نشریات کو نوجوانوں کو ان تصاویر کو دیکھنے اور ان تصویروں سے ترغیب حاصل کرنے کے لئے پورے ہندوستان میں اسکولوں اور کالجوں میں لگنے والی نمائشوں میں ان تصویروں کو دکھانے کا مشورہ دیا۔
بی آئی پی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب سیتانشو کار نے تکنیکی ترقیات سے فوٹو گرافی کے فن کی جمہوریت کاری کی باتیں کیں۔ انہوں نے 2010 میں ایوارڈ کے قیام کے بعد سے نیشنل فوٹو گرافی ایوارڈ کے ذریعہ حاصل کی گئی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب امیت کھرے، این ایس ڈی۔ اے آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ایرا جوشی، ڈی ڈی نیوز کے ڈائریکٹر جنرل جناب میانک اگروال، ڈی پی ڈی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ سادھنا راؤت، جیوری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیو نارائن جوشی، پی آئی بی کے اعلی افسران اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پس منظر
وزارت اطلاعات و نشریات کے فوٹو ڈویژن کے ذریعہ نیشنل فوٹو گرافی ایوارڈ کا انعقاد کیاجارہا ہے۔جبکہ قبل وزارت کی اکائی کے طور پر علیحدہ اکائی کے طور پر فوٹو ڈویژن موجود تھیں۔اس سے اب پی آئی بی کے دائرہ اختیار میں لایا گیا ہے۔یہ تقریب فوٹو گرافی کے آرٹ اور تکنیک کو فروغ دینے نیز پورے ملک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اور امچیور فوٹو گرافروں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س۔ رض
U- 1088
(Release ID: 1565317)
Visitor Counter : 134