وزارت سیاحت

قومی سیاحتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ 21 اور 22 فروری 2019  کو ہوگی

Posted On: 19 FEB 2019 5:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19 ؍فروری،سیاحت کے مرکزی وزیر جناب کے جے الفانس 21 اور 22 فروری 2019 کو  گجرات کے  کیوڑیا میں  مجسمہ اتحاد  کے مقام پر  ہونے والی  قومی سیاحتی مشاورتی کونسل (این ٹی اے سی)  کی میٹنگ  کی صدارت کریں گے۔  این ٹی اے سی کے  ارکان کے علاوہ  میزبانی ، سفر  اور  ٹور کی صنعت  کے ماہرین  کو بھی میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد  اس بات پر غور کرنا ہے کہ اگلے سال تک  مجسمہ اتحاد  پر آنے والے سیاحوں کی تعداد  50 لاکھ تک  پہنچانے کا ہدف  کیسے حاصل کیا جائے۔ ممتاز لیڈر سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 182 میٹر اونچا  مجسمہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔

 قومی سیاحتی مشاورتی کونسل  (این ٹی اے سی)  سیاحت کی وزارت  کے  ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتی ہے۔ موجودہ این ٹی اے سی کی تشکیل  سیاحت کے وزیر  کی  صدارت میں  20 اکتوبر 2016 کو  تشکیل دی گئی تھی جس کی معیاد تین سال ہے۔ میٹنگ میں  اہم وزارتوں  اور سفر  اور سیاحت کے بندوبست کے شعبے کے ماہرین  اور  صنعتی انجمنوں  کے ارکان  شامل ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے این ٹی اے سی کی  میٹنگ 12 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-1093


(Release ID: 1565269) Visitor Counter : 49
Read this release in: English