وزارات ثقافت
وزیراعظم نے وارانسی کے دشاشومیدھ گھاٹ کے قریب من –محل میں باطنی تجربے کے میوزیم کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 FEB 2019 2:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 ؍فروری،وزیراعظم نریندر مودی نے آج وارانسی میں مقدس دشاشومیدھ گھاٹ کے قریب گنگا کے کنارے واقع بھارت کے آثار قدیمہ کے تحت مرکزی طور پر محفوظ تاریخی ’’من- محل‘‘ میں نئے قائم کئے گئے باطنی تجربے کے میوزیم (وی ای ایم) کا افتتاح کیا۔
باطنی تجربہ کا یہ میوزیم حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت کام کرنے والی نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ این سی ایس ایم نے اس میوزیم میں وارانسی کے مختلف تہذیبی مادی اور غیر مادی پہلوؤں کو جدید اور حساس ٹیکنالوجی کے ذریعے اجاگر کرنے کی خاطر سخت محنت کی ہے۔ بھارت کے آرٹ اور ثقافتی وراثت کے قومی ٹرسٹ (انیٹک ) نےاس باطنی تجرباتی میوزیم کے ڈیزائن اور آرائش کے علاوہ میوزیم میں دکھائی جانے والی مختلف دستاویزی فلموں کااسکرپٹ تیار کرنے میں بھی مدد کی ہے۔
وی ای ایم کا دورہ یہاں آنے والوں کے لئے ایک منفرد تجربے کا حامل ہوگا اور یہاں آنے والے وارانسی کے مقدس گھاٹوں ، کلاسیکی موسیقی ، ساڑیوں کی بنائی ، رام لیلا ، تاریخی عمارتوں کے تھری ڈی مناظر ، شہر کی پتلی پتلی گلیاں اور پھولوں کی دکانوں وغیرہ کو منفرد انداز میں دیکھ سکیں گے جنہیں ٹی وی اسکرین ، پینٹنگس ، ٹچ اسکرین اور پروجیکٹروں کے ذریعہ دلچسپ انداز میں پیش کیا جائے گا۔
مقدس گنگا کے زمین پر اترنے کی کہانی بھی یہاں آنے والوں کو بہت دلچسپ اور منفرد انداز میں دکھائی جائے گی۔
وی ای ایم قائم کئے جانے سے پہلے مرکزی طور پر محفوظ تاریخی رسد گاہ من- محل کو سائنسی طور پر محفوظ رکھا گیا ہے۔ یہ عمارت راجا مان سنگھ نے 16 ویں صدی میں تعمیر کرائی تھی ، جو مغل بادشاہ اکبر کے بہت قریبی وزیر تھے۔ بعد میں 1734 میں جے پور کے سوائی جے سنگھ دوئم نے اس کی چھت پر ایک اور رسد گاہ تعمیر کرائی تھی ، جس کی منصوبہ بندی سمراٹ جگن ناتھ نے وقت کا حساب لگانے قمری اور شمسی کلینڈ ر تیار کرنے اور ستاروں کی چال کا مطالعہ کرنے کے لئے کی تھی۔
تاریخی عمارت کے ساتھ میوزیم میں داخلے کا ٹکٹ بھارتی شہریوں اور سارک اور بمسٹیک ملکوں کے سیاحوں کے لئے 25 روپے فی کس ، جبکہ دیگر ملکوں کے سیاحوں کے لئے 300 روپے فی کس ہوگا۔ وی ای ایم طلوع آفتاب سے غروب آفتاب کھلا رہے گا۔ 15 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ مفت ہوگا۔
U-1079
(ریلیز آئی ڈی: 1565222)
وزیٹر کاؤنٹر : 124