آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت
وزیر اعظم 17 فروری کو پٹنہ میں ندی پر بنا پل عوام کے نام منسوب کریں گے
وزیر اعظم بہار میں سیوریج کے متعدد بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
Posted On:
15 FEB 2019 3:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی ،نرمل گنگا کے تعلق سے ایک اہم قدم کے طورپر کرمالی چک(پٹنہ)، باڑھ، سلطان گنج اور نو گچھیا سمیت بہار کے چار شہروں میں سیوریج بنیادی ڈھانچے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیر اعظم، 16 گھاٹ ، 1 شمسان ، 4.9 کلومیٹر سیر کرنے کی جگہ،سماجی اور ثقافتی مرکز، آڈیو اور ویڈیو تھیٹر اور ایکو سینٹر سمیت 243.27کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گنگا ندی کے کنارے کے علاقے کو عوام کے نام منسوب بھی کریں گے۔17 فروری2019ء کو یہ تقریب صبح گیارہ بجے بیگو سرائے میں منعقد ہوگی۔
سیوریج سے متعلق بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹ ، جن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ان میں کرمالی چک (پٹنہ) می 96.54 کلومیٹر کا سیوریج نیٹ ورک اور 1 سیویج پمپنگ اسٹیشن(ایس پی ایس)، باڑھ میں 11 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ(ایس ٹی پی)، 3 ایس پی ایس اور 3 ڈرینوں کو روکنا اور ان کا راستہ بدلنے، سلطان گنج میں 10 ایم ایل ڈی کے ایس ٹی پی، 4 ایس پی ایس اور 5 نالوں کو بیچ میں روکنے اور ان کا راستہ بدلنا نیز نوگچھیا میں 9 ایم ایل ڈی کے ایس ٹی پی، 6 ایس پی ایس اور 9 نالوں کو بیچ میں روکنا اور ان کا راستہ تبدیل کرنا شامل ہے۔ان سیوریج پروجیکٹوں کی کل لاگت 452.24کروڑ روپے آئے گی اور ان سے گنگا ندی میں یومیہ 6.7 کروڑ لیٹر گندے پانی کا بہاؤ روکا جائے گا۔
م ن۔ش س۔ن ع
U: 1018
(Release ID: 1564789)
Visitor Counter : 155