مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچےقائم کرنے کے لئے ماڈل بلڈنگ ضابطوں 2016 اور شہری علاقائی ترقیاتی منصوبوں اور نفاذ کے رہنما خطوط 2014 میں ترمیم


سڑکوں پر چلنے والی 25 فی صد گاڑیاں 2030 تک   بجلی  سے چلنے والی گاڑیوں  میں تبدیل ہوجائیں گی

بجلی کی گاڑیوں کی چارجنگ کی بنیادی ڈھانچے کے لئے مکانات او رشہری امور کی  وزارت    سہولت فراہم کرائے گی

 بجلی کی گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی  ڈھانچے کے لئے  رہنما خطوط  اور  معیارات جاری  کردیئے گئے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 FEB 2019 4:23PM by PIB Delhi

­­­نئی دہلی، 15 فروری 2019/مکانات اور شہری امور کی وزارت   نے   بجلی کی گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی   کی سہولت فراہم کرانے کے لئے  بجلی کی گاڑی کی چارجنگ  کے بنیادی ڈھانے قائم کرنے کے لئے ماڈل بلڈنگ ضابطے 2016 اور شہری علاقائی ترقیاتی منصوبے   تیار کرنے اور   ان کے نفاذ کے رہنما خطوط 2014 میں ترمیم کی ہے اور ضابطے تیارکئےہیں۔ بجلی کی وزارت نے   بھی بجلی کی گاڑیوں کی چارجنگ  کے بنیادی ڈھانچے کے لیے رہنما خطوط  اور معیارات جاری کئے ہیں   ۔ ان پر بھی   مذکورہ  ترمیم    کرنے کے  دوران غور کیا گیا ہے۔  

متعلقہ بلڈنگ ضابطوں میں بجلی کی گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کے قوانین اور معیارات  کو شامل کرنے کے لئے   رہنما خطوط  ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے رہنما دستاویز کے  طو ر پر کام کریں گے۔  بجلی کی گاڑیوں کی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق رہنما خطوط    اس درخواست     کے ساتھ   تمام ریاستی حکومت  اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھیجے گئے ہیں کہ وہ    اپنے بلڈنگ ضابطوں   میں ترمیم کریں۔  

ملک کے شہرا ور قصبے   ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کا سامنا کررہےہیں جس سے      شہروں میں رہنے والوں کی صحت پر   بہت  برا اثر پڑرہا ہے۔  ہندستان   اقوام متحدہ کے  آب و ہوا کی تبدیلی کے   پائیدار ترقیاتی مقصد 13  کو پورا کرنے کے لئے     آب و ہوا کی تبدیلی کا سامنا   کرنے کےواسطے فوری     کارروائی کرنے کے لئے عہد بند ہے۔حکومت نے  معدنی ایندھن پر  انحصار کم کرنے کے لئے متعدد اقدام کئے ہیں۔  ان میں سے ایک قدم    ماحولیات کے موافق بجلی کی گاڑیوں   کی حوصلہ افزائی کرنا ہے  ۔ حکومت چاہتی ہے کہ 2030 تک سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں بجلی کی گاڑیاں ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ا گ ۔ ج۔

U- 1022

 


(ریلیز آئی ڈی: 1564778) وزیٹر کاؤنٹر : 133
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी