وزارات ثقافت
صدر جمہوریہ ہند 18 فروری ، 2019 کو قومی راجدھانی میں ثقافتی ہم آہنگی ایوارڈ تقسیم کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
15 FEB 2019 10:56AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 15 فروری ؍صدر جمہوریہ ہند 18 فروری ، 2019 کو پرواسی بھارتیہ کیندر ، نئی دلّی میں جناب راج کمار سنگھ جیت سنگھ ( بنگلہ دیش کی ایک ثقافتی تنظیم ) اور جناب رام سوتر وانجی کو بالترتیب 2014-15 اور 2016 کے لئے ٹیگور ثقافتی ہم آہنگی بوارڈ عطا کریں گے ۔
ٹیگور ایوارڈ برائے ثقافتی ہم آہنگی حکومت ہند نے2012 میں گورو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی انسانیت کے لئے ا ن کے تعاون کے تئیں ان کی تصنیفات اور ان کے افکات کے اعتراف کے طور پر ان کی 150 سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ثقافتی ہم آہنگی کی اقدار کو فروغ دینے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا ۔
یہ ایوارڈ سالانہ تقسیم کئے جاتے ہیں اور یہ ایک کروڑ روپئے ( قابل تبدیل غیر ملکی کرنسی ) ، ایک سپاس نامہ ، ایک پلیک کے ساتھ ساتھ روایتی دستکاری ؍ ہتھ کرگھہ سے بنی مصنوعات پر مشتمل ہے ۔ یہ ایوارڈ مذکورہ سال میں جیوری کے ذریعہ طے کئے گئے دو افراد ؍ اداروں کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔
ٹیگور ایوارڈ کی جیوری کے عمل کے کوڈ کے چیپٹر vii کے پیرا 2 کے مطابق وزیر اعظم ہند اس جیوری کے چیئر مین ( ایکس آفیشیو ) اور بھارت کے چیف جسٹس اس کے ممبر ( ایکس آفیشیو )ہوں گے ۔ لوک سبھا میں تسلیم شدہ اپوزیشن کے رہنما اور اگر اپوزیشن لیڈر کے نہ ہونے کی صورت میں سب سے بڑی واحد اپوزیشن کے ہاؤس میں لیڈر اس کے ممبر ( ایکس آفیشیو ) ہوتے ہیں ۔ نامور شخص اس کے نامزد ممبر ہوتے ہیں ۔
U . 1011
(रिलीज़ आईडी: 1564727)
आगंतुक पटल : 75