وزارت دفاع

وائس ایڈمرل ایس این گھورمیڈ، اے وی ایس ایم، این ایم نے ایسٹرن نیول  کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 14 FEB 2019 5:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14؍ فروری؍وائس ایڈمرل ایس این گھورمیڈ، اے وی ایس ایم، این ایم نے آج 14؍فروری 2019 کو وشاکھا پٹنم میں ایسٹرن نیول کمانڈ یعنی بحریہ کے مشرقی کمانڈ کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔ یکم ؍جنوری 1984 کو ہندوستانی بحریہ میں فلیگ آفیسر وائس ایڈمرل ایس این گھورمیڈ کی شمولیت ہوئی تھی۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کھڑک واسلہ، پونے، نیول وار کالج، نیو پورٹ، روڈ آئزلینڈ کے یونائٹیڈ اسٹیٹس نیول اسٹاف کالج اور نیول وار کالج ممبئی کے گریجویٹ ہیں۔ نیوی گیشن اور بحری سمت شناسی میں اختصاص رکھنے کے علاوہ وہ  یونیورسٹی آف ممبئی سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل، یونیورسٹی آف مدراس سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی اور سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (یونیورسٹی آف پونے)سے پرسنل مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں۔

 

 

 

 

35برس سے زائد کے اپنے طویل کیریئر کے دوران وہ آپریشنل  اور اسٹاف تقرریوں کے متعدد عہدوں پر فائز رہے۔ آپریشنل تقرریوں میں انہوں نے گائڈیڈ میزائل، فِری گیٹ، آئی این ایس برہم پترا، آبدوز بچاؤ بحری جہاز، آئی این ایس نریچھک  کے علاوہ  آئی این ایس اَلیپی کی کمان سنبھالی، جبکہ  گائڈیڈ میزائل فری گیٹ آئی این ایس گنگا کے دوسرے کمانڈر رہے۔ اسٹاف تقرریوں میں وہ بحریہ کے ہیڈکوارٹر  میں پرنسپل ڈائرکٹرآف پرسنل، بحری منصوبوں کے ڈائرکٹر اور بحری منصوبوں کے جوائنٹ ڈائرکٹر، امور خارجہ کی وزارت میں ڈائرکٹر (عسکری امور)، لوکل ورک اپ ٹیم (ویسٹ)، نیوی گیشن ڈائریکشن اسکول اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں انسٹرکٹر (معلم )کی حیثیت سےاپنی خدمات انجام دیں۔ 2012میں فلیگ رینک کے عہدے پر ترقی کے بعد انہوں نے پرسنل (فروغ انسانی وسائل )کے اسسٹنٹ چیف کا عہدہ سنبھالا۔ بعد ازاں انہوں نے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا کا عہدہ سنبھالا۔ اس کے بعد انہوں نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر نیول ایریاکا عہدہ سنبھالا۔ چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے  پہلے وہ نیول آپریشنس کے ڈائرکٹر جنرل کے باوقار عہدے پر فائز تھے۔

فلیگ  آفیسر ایس این گھورمیڈ کوصدرجمہوریہ ہند کے ہاتھوں  26؍جنوری 2017 کو اَتی وششٹ سیوا میڈل اور 2007میں نوسینا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں 2000 میں بحری اسٹاف کے سربراہ کی طرف سے ان کی تعریف ہو چکی ہے۔

فلیگ آفیسر ایک خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے پاس ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ان کے دلچسپی کے مشاغل میں ٹریکنگ، آبی کھیل، گھوڑسواری اور گولف شامل ہیں۔

( م ن ۔ ۔ ک ا)      ( 14 – 02 – 2019 )

  1. No. 999

 


(Release ID: 1564665)
Read this release in: English , Hindi