کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ  ( بنیاد: 12-2011  = 100 )

ماہ جنوری ، 2019 ء کے مہینے کا جائزہ

Posted On: 14 FEB 2019 12:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 فروری  / ماہ جنوری ، 2019 ء  کے مہینے کے لئے سبھی اشیاء کے تھوک قیمتوں کا سرکاری عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12 = 100) کی بنیاد پر گذشتہ مہینے کے 120.1 ( عارضی ) سے  0.7 فی صد کم ہوکر 119.2 ( عارضی ) ہو گیا ۔

افراط زر

ماہانہ ڈبلیو پی آئی کی بنیاد پر سالانہ افراط زر ماہ جنوری ، 2019 ء کے لئے ( ماہ جنوری ، 2018 ء کے مقابلے میں ) 2.76 فی صد ( عارضی) ہو گیا ، جب کہ گذشتہ مہینے کے 3.80 ( عارضی ) کے مقابلے میں اور گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں یہ افراط زر 3.02 فی صد رہا تھا ۔ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں  مستحکم شرح پر  2.47 فی صد کے مقابلے میں  اب تک کے  مالی برس میں  مستحکم افراط زر 2.49 فی صد ہے۔

          ضمیمہ1 اور ضمیمہ 2 میں اہم اشیاء ، اشیاء کے گروپوں کے لئے افراط زر۔

اشیاء کے مختلف گروپوں کے لئے انڈیکس کی حرکت کو ذیل میں مختصر طور پر بتایا گیا ہے:-

بنیادی اشیاء (وزن 22.62 فیصد)

اس بڑے گروپ کےعدد اشاریہ میں 0.1  فیصد کی تخفیف ہوئی ہے۔یہ پچھلے مہینے کے 134.7  (عارضی) سے 134.5  فیصد (عارضی) پر آگیا۔ جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران تبدیلیاں آئیں وہ اس طرح ہیں:-

غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے 0.1  فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ 144.1 7 (عارضی) سے  144.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ پان  کی قیمتوں میں(13 فیصد )، مکئی اور بحری مچھلیوں کی قیمت میں (6 فیصد ) ،راگی کی قیمت میں (5  فیصد )، باجرا اور انڈے کی قیمت میں (4 فیصد )، کافی ، ارہر اور جو  ( 3 فی صد ) ، مونگ اور مسور ( 2 فی صد ) گیہوں ، خنزیر کا گوشت ، مرغی بطخ ، جوار اور چنا کی قیمتوں میں  ( 1 فی صد )   کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔  تاہم مٹر / چھالیا ( 11 فی صد ) چائے ( 6 فی صد ) ، پھل اور سبزیاں ( 2 فی صد ) اور راجما میں ( 1 فی صد) کی تخفیف درج کی گئی ۔

غیر غذائی اشیاء  کے گروپ کے عدد اشاریے میں  گذشتہ مہینے کے 124.5 ( عارضی ) کے مقابلے میں 0.8 فی صد سے 125.5 فی صد ( عارضی ) کا اضافہ درج کیا گیا ، جو  ناریل  کی قیمت میں ( 6 فی صد ) ، سویابین ، خام پٹسن اور خام ریشم کی قیمت میں ( 5 فی صد ) ، خام ربڑ اور پھولوں کی قیمت میں ( 3 فی صد ) ، جانوروں کے چارے ،  تل ، سورج مکھی  ، خام چمڑہ ،   کمایا ہوا چمڑہ ( خام ) اور مونگ پھلی  کی قیمتوں میں ہونے والے ( 1 فی صد ) کے اضافے کی وجہ سے رونما ہوا ۔ تاہم خام کپاس  کی قیمت میں  ( 3 فی صد )  ، ارنڈی کے بیج اور گوار کے بیج میں ( 2 فی صد ) اور سرسوں اور رائی  کی قیمتوں میں ( 1 فی صد ) کی تخفیف رونما ہوئی ۔ 

پچھلے مہینے کے لئے معدنیات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 7.8 فی صد کا اضافہ واقع ہوا۔ یہ 151.4 (عارضی) پر آگیا ، جب کہ گذشتہ مہینے میں یہ 140.4 ( عارضی ) رہا تھا ۔ اس کی وجہ زنک کے ڈلوں میں ہونے والا ( 44 فی صد ) اضافہ تھا ۔ اسی طریقے سے سلیمینائٹ میں ( 19 فی صد ) ، تانبے کے ڈلوں کی قیمت میں  ( 16 فی صد ) ، چونے کے پتھر کی قیمت میں ( 3 فی صد ) ، سیسے کے ڈلوں کی قیمتوں میں ( 1 فی صد ) کا اضافہ درج کیا گیا ۔  تاہم گارنیٹ کی قیمتوں میں ( 15 فی صد ) ، خام میگنیز کی قیمتوں میں ( 3 فی صد ) اور خام لوہے کی قیمتوں میں ( 2 فی صد ) کی تخفیف درج کی گئی ۔

پچھلے مہینے کے لئے ‘خام پیٹرولیم و قدرتی گیس گروپ کے عدد اشاریہ میں 9.2 فی صد  کی کمی واقع ہوئی۔ یہ 83.3  (عارضی) پر آگیا ، جب کہ گذشتہ مہینے یہ 91.7 فی صد (عارضی) رہا تھا  اور اس کی وجہ خام پیٹرولیم  کی کم قیمتیں ( 14 فی صد ) تھی ۔  تاہم قدرتی گیس کی قیمت میں ( 3 فی صد ) کا  اضافہ درج کیا گیا ۔ 

ایندھن اور بجلی (وزن 13.15 فیصد)

گذشتہ مہینے میں اہم گروپوں کے عدد اشاریے میں  ، جو 103.5 ( عارضی ) تھا ، اس میں 4.1 فی صد کی تخفیف رونما ہوئی اور یہ99.3 فی صد ( عارضی ) پر آ گیا ۔    اس مہینے کے دوران جن گروپوں اور اشیاء میں اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

کوئلہ گروپ  کے لئے عدد اشاریے میں 0.2 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ 123.6 ( عارضی ) ہو گیا ، جب کہ گذشتہ مہینے میں یہ 123.4  ( عارضی ) رہا تھا اور اس کی بنیاد کوکنگ کول کی قیمتوںمیں ہونے والا ( 1 فی صد ) کا اضافہ تھا  ۔

پچھلے مہینے کے لئے معدنیاتی تیلوں کے گروپ کے عدد اشاریہ میں  6.7  فیصد کی تخفیف رونما ہوئی  اور یہ 88.4 ( عارضی ) ہو گئی ، جب کہ گذشتہ مہینے میں یہ  94.7 فی صد رہی تھی اور اس کی وجہ اے ٹی ایف اور بھٹیوں میں کام میں آنے والے تیل کی قیمتوں میں ( 16  فی صد ) کی تخفیف ، تارکول میں ( 15 فی صد ) ، ایل پی جی میں ( 14 فی صد ) ، نیلا تھوتھا  ( 8 فی صد ) ،  مٹی کا تل ( 5 فی صد ) ، پیٹرول اور ایچ ایس ڈی  کی قیمتوں میں ہونے والی ( 4 فی صد ) کی تخفیف تھی ۔ تاہم پیٹرولیم ، کوئلے کی قیمتوں میں ( 1 فی صد ) کا اضافہ درج کیا گیا ۔

بجلی کے گروپ میں عدد اشاریے کے لحاظ سے 1.5 فی صد کی تخفیف رونما ہوئی اور یہ 110.7 ( عارضی ) ہو گیا ، جب کہ گذشتہ مہینے میں یہ بجلی کی قیمتوں میں 2 فی صد کی کمی کی وجہ سے 112.4  ( عارض ) رہا تھا ۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 0.3 فی صد  کی تخفیف درج کی گئی  اور یہ 117.9 ( عارضی ہو گئی ، جب کہ اس سے پہلے کے مہینے میں یہ 118.3 ( عارضی ) رہی تھی ۔  جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

پچھلے مہینے کے لئے تیارشدہ غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.3  فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ 127.7  (عارضی) سے 128.1  (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ پاؤڈر والے دودھ کی قیمتوں میں ( 8 فی صد ) کا اضافہ ، شہد اور اسٹارچ بنانے اور اسٹارچ سے تیار ہونے والی مصنوعات میں ( 5 فی صد ) کا اضافہ ، گیہوں کے چھلکے میں ( 4 فی صد ) کا اضافہ ، فوری طور پر کھانے کے لئے تیار اشیاء کی قیمتوں میں ( 3 فی صد ) کا اضافہ ، کافی پاؤڈر ، جس میں چکوری پاؤڈر نہ ہو ،مرغی / بطخ ( کھال اتاری ہوئی - تازی – یخبستہ  ) ،  نمک مسالحے ( مرکب مسالحوں سمیت ) ،  صحت افزا سپلیمنٹ یا معاون اشیاء کی تیاری اور ناریل کے تیل میں ہونے والا ( 2 فی صد ) اضافہ ، میدا ، پام تیل ، بناسپتی ، کوکا کی تیاری ، چاکلیٹ اور چینی اور دیگر مٹھائیاں ، چینی ، گڑ ، باسمتی چاول ، سویابین تیل ، کپاس کے بیج ، مچھلی کی پروسیسنگ اور اس کو محفوظ کرنا  ، کیکڑے اور گھونگھے وغیرہ اور ان سے تیار ہونے والی اشیاء ، فوری طور پر تیار ہو سکنے والی کافی اور بیکری مصنوعات  کی قیمت میں ہونے ولا ( 1 فی صد ) کا اضافہ تھا ۔ تاہم شیرے کی قیمت میں  ( 7 فی صد ) ،  تیار شدہ چائے کی قیمت میں ( 5 فی صد ) ، چاول کی مصنوعات اور چنے کے پاؤڈر ( بیسن ) کی قیمت میں ( 3 فی صد ) ، بھینس کے گوشت ( تازہ / یخبستہ ) ، گنے کی کھوئی اور چاول کے کنے  سے تیار ہونےو الے تیل  ( 2 فی صد ) ، سرسوں کے تیل ، پھلوں کی پروسیسنگ اور تحفظ ، سبزیاں  ، جمایا ہوا دودھ ، مونگ پھلی تیل ، دیگر اقسام کا تیل ، محفوظ / پروسیس ہوا گھی  ، تیار کیا گیا  جانوروں کا چارہ اور ارنڈی کے تیل کی قیمت میں ( 1 فی صد ) کی تخفیف درج کی گئی ۔

پچھلے مہینے کے لئے مشروبات بنانے کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.5  فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ یہ 122.0 (عارضی) سے 121.4  (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ  گیس سے بھری مشروبات / سافٹ ڈرنکس (بشمول سافٹ ڈرنکس کے اجزاء) کی قیمت میں (2فیصد) کی کمی ہے۔ البتہ بوتل بند منیرل واٹر کی قیمت میں (2فیصد )اور دیسی شراب ، ریکٹیفائیڈ اسپرائٹ  اور شراب کی قیمت میں  (1 فیصد ) کا اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے مہینے کے لئے تمباکو مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.5  فیصد  کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ 149.5 (عارضی) سے 148.7 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ دیگر تمباکو  مصنوعات کی قیمت میں ( 2  فیصد) کی کمی ہے ۔

پچھلے مہینے کے لئے کپڑے کی مصنوعات کے گروپ عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کی تخفیف ہوئی ہے  اور یہ 119.2 (عارضی) سے 118.8  (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ سوتی دھاگوں اور سلے ہوئے کپڑوں  کی قیمت میں ہونے والی   تخفیف ہے ۔  سوتی دھاگوں، سینتھیٹک دھاگوں ، ٹیکسٹائل کی بنائی اور تیاری، اونی دھاگوں ، رسّی کی قیمت میں (ایک فیصد ) کا اضافہ ہے۔  ویسکوس یارن کی قیمت میں اور اونی دھاگوں کی قیمت میں بالترتیب  ( 2 فی صد اور 1 فی صد ) کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

پچھلے مہینے کے لئے پہننے والے کپڑوں کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.3 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ 138.4  (عارضی) سے 140.2  (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ بنُے ہوئے اور  پہننے والے ملبوسات کی قیمت میں (2  فیصد)کا اضافہ   ہے۔

پچھلے مہینے کے لئے چمڑے اور اس سے متعلق مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.1  فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ 121.1  (عارضی) سے  121.2  (عارضی) تک پہنچ گیا، جس کی وجہ چمڑے کی پٹی کی قیمت میں (4 فیصد)، بیلٹ اور چمڑے کے دیگر سامانوں کی قیمت میں (3فیصد)،  واٹر پروف جوتی چپل اور گھوڑے کی لگام ، گھوڑے کے ساز اور دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتوں میں ہونے والا ( 1 فی صد ) کا اضافہ ہے ۔ چمڑے کے دستانوں کی قیمتوں میں اور کروم کی پالش والے چمڑے اور کینوس جوتوں کی قیمتوں میں  بالترتیب  ( 2 فی صد ) اور ( 1 فی صد ) تخفیف درج کی گئی ۔

پچھلے مہینے کے لئے لکڑی اور لکڑی و کارک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.1  فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ یہ 133.9 (عارضی) سے 133.7 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ  لیمینیشن والے لکڑی کے تختوں / شیٹس کی قیمت میں  کمی تھی ۔ لیکن ٹمبر اور لکڑی کے تختوں وغیرہ اور پلائی ووڈ کے بورڈوں کی قیمت میں ( 1 فی  صد) کا اضافہ ہوا ۔

پچھلے مہینے کے لئے کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.2  فیصد کی کمی  درج کی گئی  ۔ یہ 125.2  (عارضی) سے 125.0  (عارضی) پر آگئی ، جس کی وجہ  پلپ بورڈ  کی قیمت میں ( 3 فی صد ) کی کمی ، بلدار پیپر بورڈ کی قیمت اور  کرافٹ پیپر کی قیمت میں ( 2 فی صد ) کی کمی اور پیپر ، کارٹن / باکس ، اخباری کاغذ اور لیمینیشن والے پلاسٹک کے شیٹ  کی قیم تمیں ( 1 فی صد ) کی کمی ہوئی ۔  البتہ ٹشو پیپر  اور لیمینیٹیڈ  پیپر  کی قیمت میں ( 2 فی صد ) کا اضافہ اور  میپ لیتھو پیپر  اور ڈپلیکس پیپر  کی قیمت میں ( 1 فی صد  ) کا ضافہ ہوا ۔

پچھلے مہینے کے لئے ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ 147.5  (عارضی) سے  145.4  (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ  ہولوگرام ( 3 ڈی ) کی قیمت میں ( 7 فی صد ) ، جرنل اور رسالوں کی قیمت میں ( 5 فی صد ) اور چھپے ہوئے فارم  اور شیڈول اور اسٹیکر پلاسٹک  کی قیمت میں ( 1 فی صد ) کی کمی  آئی ۔ البتہ چھپی ہوئی کتابوں کی قیمت میں ( 1 فیصد) کا اضافہ ہوا ۔ 

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.7  فیصد کی کمی آئی ۔ یہ 120.0 (عارضی) سے 119.2  فیصد (عارضی) پر پہنچ گیا، جس کی وجہ سلفیورک ایسڈ  ( 12 فی صد ) ، ہائیڈروجن پاراکسائیڈ کی قیمت میں ( 11 فی صد ) کی کمی ، ایسیٹک ایسڈ  اور ایتھیل ایکسیٹیٹ ( 7 فی صد ) ، ایلکیس بینزین اور پالیسٹر چپس ( 6 فی صد ) ، آرگینک سالوینٹ اور مونو ایتھیل گلائیکول ( 5 فی صد ) یوریا اور نائٹروجس فرٹیلائٹر ( 4 فی صد ) کاربن بلیک اور فٹیلک این ہائیڈرائیڈ اور اینلائن کی قیمت میں ( 3 فی صد) ، ایتھیلین آکسائیڈ ، مینتھول ، پلاسٹک سائزر ، فیٹی ایسڈ ، پالسٹر فلم اور پالیتھین کی قیمت میں ( 2 فی صد ) اور پولی پروپلین ، ماچس  ، پولی پولسٹرین ، لکوِڈ ایئر اور دیگر گیس والی مصنوعات ، سوڈا ایش  ، کپڑے دھونے کا سوڈا ، آرگینک کیمیاوی اشیا ، پالیسٹر فائبر فیبرک  ، آرسیلک  فائبر اور وارنش ( تمام قسم کی قیمت میں ( 1 فی صد ) کی کمی آئی ۔ البتہ زرعی کیمیکل فارمولیشن ، چھپائی میں کام آنے والی روشنائی اور کریم  نیز لوشن ، جو جسم کے اوپر استعمال کے لئے ہو ، اس کی قیمت میں ( 4 فی صد ) ، کیٹلسٹ  ، کاسٹک سوڈا ( سوڈیم ہائیڈرو آکسائڈ )  ، کافور اور  ایمائن کی قیم تمیں ( 3 فی صد )، سوڈیم سلیکیٹ ، ایمونیم سلفیٹ ، آرگنینک سرفیس  ایکٹیو ایجنٹ ، دیگر اِن آرگینک کیمیاوی اشیاء اور بالوں کے تیل ، جسم پر لگانے والے تیل کی قیمت مٰں ( 2 فی صد ) اور ٹائلٹ سوپ  ، الکہل  ، دھماکہ خیز مادوں ، کپڑے دھونے والے صابن  کی بٹی اور پاؤڈر ،  ایمونیم نائٹریٹ ، رنگ روغن  ، ایمونیا گیس ، ایکس ایل پی ای کمپاؤنڈ ، فاؤنڈری کیمیکل   ، مچھر بھگانے والے کائل ، کیڑے مار دوائیں ، ایرومیٹک کیمیاوی اشیا اور پرفیوم / سینٹ وغیرہ کی قیمت میں ( 1 فی صد ) اضافہ ریکارڈ کیا گیا

دواسازی، دواؤں میں کام آنے والے کیمیاوی اور باغبانی کی مصنوعات کی تیاری کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 1.1   فیصد کا اضافہ ہوا ۔ یہ 124.1  (عارضی) سے 125.5  (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ  شوگر کی دواؤں کی قیمتوں میں ( 5 فی صد ) اضافہ ( انسولین کو چھوڑ کر ) ، وٹامینوں کے اے پی آئی اور مرکبات کی قیمت میں ( 3 فی صد ) ، پلاسٹک کے کیپسول  ، ملیریا کی روک تھام کی دواؤں کی قیمت میں ( 2 فی صد ) اضافہ  اور سلفا کی ادویہ  ، اینٹی آکسیڈینٹ اور ہیپاٹائٹس بی کے ٹیکے کی قیمت میں ( 1 فی صد ) اضافہ ہوا ۔ البتہ اینٹی الرجی دواؤں کی قیمت میں (8فیصد)، وائلس / ایمپول ، گلاس ، خالی یا بھرا ہوا کی قیمت میں ( 2 فی صد ) اور ایچ آئی وی کے علاج کے لئے اینٹی ریٹروویرل ادویات اور میڈیکل سامان کی قیمت میں ( 1 فی صد ) کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ربر اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی ہے۔ یہ 110.2(عارضی) سے110.1 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ ربڑ میں بھیگے ہوئے فیبرک   میں 4 فی صد کی کمی (9فیصد)،پالی تھین فلم اور پالسٹر فلم  (غیرمیٹلائزڈ) کی قیمت (3فیصد) کی کمی،  پلاسٹ ٹیپ  اور درمیانے درجے کے  اور بھاری  تجارتی گاڑیوں کے ٹائر  اور ربڑ میں  دو فی صد کی کمی   ، پلاسٹ بیگ ، ربڑ کرم   ، پولی تھین فلم ،  پلاسٹک باکس / کنٹینر پلاسٹک فلم ،   پولی پروپلین فلم    اور سخت ربڑ کے ٹائروں   /پہیوں کی قیمت میں ایک فی صد کی کمی آئی۔ البتہ کنڈوم کی قیمت میں  9 فی صد کا اضافہ ہوا   ، پلاسٹک بٹن کی قیمت میں   6 فی صد ،  ربڑ کے سامان   اور کل پرزوں کی قیمت میں چار فی صد   ، پروسیسڈ ربڑ  اور ٹوٹھ برش کی قیمت میں   3 فی صد ،  درمیانہ اور  بھاری تجارتی گاڑیوں کے ٹیوب  اور ٹریکٹر کے ٹائروں میں   دو فی صد  موٹر کار کے ٹیوب ، ربڑ کلاتھ/چادر ، کنویئر بیلٹ ، فائبر پر مبنی ، سائیکل / سائیکل رکشہ ٹائر،  دو تین پہہیوں والی سواریوں والی ربڑ کی ٹیوب   ، دو تین پہیووں والی سواریوں کے ٹائر ، پلاسٹک ٹیوب، فلیکسبل  نان فلیکسبل اور پلاسٹک ویبنگ   میں ایک فی صد کا  اضافہ درج  کیا گیا۔

دیگر غیرمیٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 1.0فیصد کا اضافہ ہوا  ہے۔یہ 115.2(عارضی) سے116.3 (عارضی) تک آگیا، جس کی وجہ کلنکر کی قیمت میں (5فیصد)، کلاس میٹل کی قیمت میں 4 فیصد، سنگ مرر کے سلیب اور وائٹ سیمنٹ کی قیمت میں( 3فیصد)، ریلوے سلیپر اور سیرامک ٹائلس کی قیمت میں 2 فیصد اور عام پورٹ لینڈ سیمنٹ ، کھمبوں اور کنکریٹ، غیر سیرامک ٹائل، پورسلین ویئر اور سیمنٹ بلاکوں کی قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ  ہے۔ تاہم  گرفائٹ روڈ کی قیمت میں (7فیصد) اور عام شیٹ گلاس ، سادہ انیٹوں ، چوانا، کیلشیم کاربونیٹ اور سیمنٹ سپر فائن کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی درج کی گئی۔

بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 2.1فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ112.5 (عارضی) سے  110.1(عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ اسٹین لیس اسٹیل  پنسل کی قیمت میں کی قیمت میں (9 فیصد)، اسپونچ آئرن / راست  آئرن (ڈی آر آئی) کی قیمت میں  (6فیصد)، جی پی/ جی سی شیٹ، گرم رول کی ہوئی کوائل اور شیٹ بشمول کم دھاری والے اور فیرو کروم کی قیمت میں (4 فیصد)، کولڈ رولڈ (سی آر) کوائل/ شیٹ بشمول المونیم پاؤڈر اور تانبے کی  چھڑیں/ راڈ/ پلیٹ  کی قیمت میں (3 فیصد)، اسٹین لیس اسٹیل کوائل ، شیٹ اور المونیم دھاتوں، ایم ایس پنسل ، المونیم میٹل، المونیم انگوٹ کی قیمت میں (2 فیصد) اور المونیم /بار/ راڈ/ پلیٹ، پیتل دھات/ شیٹ/ کوائل دیگر فیرو دھات، ایم ایس وائر راڈ، اسٹیل وائر راڈملڈ اسٹیل (ایم ایس) وغیرہ کی قیمت میں (1فیصد) کی کمی ہے۔ تاہم اسٹیل کاسٹنگ کی قیمت میں (3 فیصد)، اسٹین لیس اسٹیل ٹیوبس، زنک میٹل/ زنک بلاک، ایم ایس کاسٹنگ اور اسٹیل کیبلس کی قیمتوں میں (1فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا۔

فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات با استثنیٰ مشنری اور ساز و سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ  116.1 (عارضی) سے 116.0 (عارضی) پر آگیا ہے، جس کی آئرن اور اسٹیل کی سنیٹری فٹنگ کی قیمت میں (9 فیصد)، اسٹیل کے دروازے کی قیمت میں (3 فیصد)جگس اور فکسچر، اسٹیل کے رنگ اور دھات کاٹنے والے آلات اور ساز و سامان کی قیمت میں (2فیصد) اور اسٹین لیس اسٹیل کے برتنوں ، سلینڈر، پریشر کوکر اور الیکٹریکل اسٹیمپنگ کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔ تاہم تانبے کے بولٹس، نٹ کی قیمت میں (2 فیصد) اور  ہاتھ کے اوزار، اسٹین لیس اسٹیل ٹینک، بوائلرس اور  اسٹیل سانچوں کی قیمت میں  (1 فیصد) کا اضافہ درج کیا گیا۔

کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔یہ 112.3 (عارضی) سے 111.9(عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ میٹر (غیر الیکٹریکل) کی قیمت میں (5 فیصد)،  کیپیسیٹرس کی قیمت میں (4 فیصد) اور کمپیوٹر فیری فیرلس کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی ہے۔ تاہم  دھوپ کے چشموں کی قیمت میں (5 فیصد)، الیکٹرانک پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (پی سی بی)/ مائیکرو سرکٹ کی قیمت میں (2 فیصد)، کلر ٹی وی  اور ایئر کنڈیشنوں کی قیمت میں (1فیصد ) کا اضافہ درج کیا گیا۔

 الیکٹریکل ساز و سامان کی تیاری سے متعلق  گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ یہ 112.0 (عارضی)سے 112.2 (عارضی) پر آگیا جس کی وجہ مائیکرو ویو اوون کی قیمت میں (6 فیصد)، فلوروسینٹ ٹیوب کی قیمت میں 4 فیصد، الیکٹرک سوئچ اور الیکٹرک ویلڈنگ میشن میں (3 فیصد)، جیلی بھرے ہوئے  کیبل کی قیمت میں (2 فیصد) اور پی وی سی انسولیٹیڈ کیبل، ٹرانسفارمر، واشنگ مشین/ لانڈری مشین اور ایمپلی فائر کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے ۔ تاہم المونیم کنڈکٹر اور سولینوئڈ والو کی قیمت میں (3 فیصد)، روٹر/ میگنیٹو روٹر اسمبلی، الیکٹرک  لیمپ، الیکٹریکل مکسر /گرائنڈر/فوڈ پروسیسر چمکتے ہوئے لیمپ، جنریٹرس اور متبادل  اشیا کی قیمت میں (2 فیصد)، ا لیکٹریکل ریلے/ کنڈکٹر، المونیم وائر، الیکٹریکل مزاحم (ہیٹنگ مزاحم کو چھوڑکر)، انسولیٹنگ اینڈ فلیکسیبل وائر،  ایئر کولر اورربر انسولیٹڈ کیبلوں کی قیمتوں میں (1فیصد) کی کمی درج کی گئی۔

مشینری اور سازو سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.1فیصد کا اضافہ درج ہوا۔ یہ111.7 (عارضی) سے 111.8 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ پریشر ویسل ، فرمنٹیشن ٹینک اور دیگر فوڈ پروسیسنگ  کے ٹینک کی قیمت میں (9 فیصد)،  نان۔ رولر قسم کے کنویئر کی قیمت میں (4 فیصد)، زرعی اور ہائیڈرولک ساز و سامان کی قیمت میں (2 فیصد) فصلوں کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینوں ، کھلی ہوئی اسپننگ مشنری ، آئل پمپ، صنعت والو، ایئر گیس کمپریشر، بشمول ریفرجریٹر کے کمپریشر، ڈریلنگ مشین کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس کی تیاری سے متعلق گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ 112.8 (عارضی) سے 113.0 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ انجن کی قیمت میں (3 فیصد)، موٹر گاڑیوں کی سیٹوں اور مختلف قسم کی گاڑیوں کے چیسز میں (2 فیصد) اور ہیڈ لیمپ، گیئر باکس، پرزے اور ریڈیئٹرس اور کولرس کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔ تاہم موٹر گاڑیوں کے  ایکسل کی قیمت میں (4 فیصد) کرینک شافٹ کی قیمت میں (3 فیصد)منی بس/بس کی قیمت میں (2 فیصد) اور بریک پیڈ /بریک لائنر / بلاک / بریک ربر (دیگر)، چین ، ہر قسم کی شافٹ اور ریلیز والو کی  قیمت میں (1فیصد ) کی کمی درج کی گئی۔

نقل و حمل کے دیگر ساز و سامان کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریئے میں 0.4 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔  یہ 112.4 (عارض) سے 112.9 (عارضی) پر پہنچ گیا جس کی وجہ ویگنس کی قیمت میں (5 فیصد)، موٹر سائیکلوں کی قیمت میں  (1 فیصد) کا اضافہ ہے۔ البتہ  اسکوٹر کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی درج کی گئی۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں0.7 فیصد کا  اضافہ درج کیا گیا۔یہ 127.5 (عارضی) سے 128.4 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ فوم اور ربر کے گدوں کی قیمت میں (4فیصد) کا اضافہ اور لکڑی کے فرنیچر کی قیمت میں (1فیصد) کا اضافہ ہے۔ تاہم ہاسپٹل سے متعلق  فرنیچر کی قیمت  میں (3فیصد)  اور اسٹیل شٹر گیٹ کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی درج کی گئی۔

دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے پچھلے مہینے کے عدد اشاریہ میں6.7فیصد کی کمی درج کی گئی۔یہ114.6 (عارضی) سے 106.9 (عارضی) پر آگیا، جس کی وجہ سونے اور سونے کے زیورات  کی قیمت میں (8فیصد)، فٹبال کی قیمت میں (4فیصد)، پلاسٹک کے کھلونوں اور کیرم بورڈ کی قیمت میں (1 فیصد) کی کمی  ہے۔ تاہم چاندی  کی قیمت  میں (7فیصد)، کرکٹ کی گیند اور بلوں کی قیمت میں (1 فیصد) کا اضافہ  درج کیا گیا۔

ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں دسمبر  2018 میں0.07 فیصد سے جنوری 2019میں1.84 -فیصد تک کا اضافہ ہو گیا۔

نومبر  2018 کے مہینے کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)

نومبر 2018 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100) 121.8 (عارضی) کے مقابلے121.6 رہا اور قطعی عدد اشاریہ کی بنیاد پر افراط زر کی سالانہ شرح4.64 فیصد (عارضی) کے مقابلے4.47فیصد رہی، جو14دسمبر  2018 کو بالترتیب بیان کی گئی ہے۔

 

فروری 2019 کے مہینےکے جائزے کے  لئے پریس ریلیز کی اگلی تاریخ 14  مارچ 2019 ہے ۔

یہ پریس ریلیز ہمارے ہوم پیج http://eaindustry.nic.in پر دستیاب ہے۔

 

ضمیمہ-1

تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ اور افراد زر کی شرح (بنیادی برس : 2011-12=100)

 

 

 

 

 

 

ماہ جنوری 2019

اشیا؍ بڑے گروپس؍ گروپس؍ ذیلی گروپس

وزن

ڈبلیو پی آئی ، جنوری 2019

جن

مہینے کے مقابلے  حالیہ مہینے

مارچ سے

سال در سال

2017-18

2018-19

2017-18

2018-19

2017-18

2018-19

تمام اشیاء

100.00

119.2

0.26

-0.75

2.47

2.49

3.02

2.76

بنیادی اشیاء

22.62

134.5

-1.37

-0.15

2.20

4.91

2.53

3.54

غذائی اشیاء

15.26

144.1

-2.29

0.07

2.33

4.95

3.15

2.34

زرعی اجناس

2.82

154.8

0.77

1.11

-1.24

7.05

-1.98

7.95

دھان

1.43

154.8

1.08

0.06

1.83

1.44

4.59

2.93

گیہوں

1.03

154.8

1.00

1.31

-1.47

9.63

-6.94

9.94

دالیں

0.64

136.7

-4.44

0.66

-17.47

11.77

-30.43

7.55

سبزیاں

1.87

143.2

-15.92

-2.32

26.27

24.31

40.77

-4.21

آلو

0.28

140.7

-5.35

-19.60

22.28

7.82

8.68

26.30

پیاز

0.16

119.1

-4.63

-9.29

213.02

-24.28

193.89

-65.60

پھل

1.60

137.1

-0.14

-1.01

3.09

-9.92

9.87

-4.53

دودھ

4.44

143.4

0.07

-0.14

2.78

1.92

3.93

2.21

انڈا ، گوشت اور مچھلی

2.40

142.6

0.75

1.64

0.75

7.14

0.37

5.47

غیر غذائی اشیاء

4.12

125.5

1.17

0.80

-1.07

4.50

-1.31

4.06

تیل کے بیج

1.12

144.1

2.63

2.27

3.11

3.89

2.00

8.59

معدنیات

0.83

151.4

-2.05

7.83

4.27

9.47

5.84

26.48

خام پٹرولیم

1.95

71.9

3.24

-13.69

9.42

-2.71

4.27

-1.78

ایندھن اور بجلی

13.15

99.3

2.09

-4.06

4.17

1.33

4.73

1.85

ایل پی جی

0.64

84.2

-0.76

-14.08

-2.78

-1.06

19.89

-7.47

پیٹرول

1.60

80.9

0.97

-3.92

1.70

-4.26

1.33

-3.35

ایچ ایس ڈی

3.10

91.2

2.76

-3.59

5.42

1.22

7.31

1.90

مینوفیکچرنگ پروڈکٹس

64.23

117.9

0.61

-0.34

2.32

1.81

2.96

2.61

تیار شدہ غذائی اشیاء

9.12

128.1

-0.47

0.31

-0.39

0.16

-0.94

1.03

تیار شدہ سبزیاں اور جانور سے حاصل ہونے والے تیل اور چربی

2.64

114.7

0.90

0.53

3.78

-1.97

1.35

1.96

چینی

1.06

113.7

-2.82

1.07

-7.65

-2.65

-5.78

-5.80

تمباکو مصنوعات کی تیاری

0.51

148.7

-0.40

-0.54

6.33

-1.06

5.81

-1.65

ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری

4.88

118.8

0.09

-0.34

0.35

4.03

1.71

4.85

ملبوسات کی تیاری

0.81

140.2

-0.29

1.30

3.98

1.82

3.13

1.30

چمڑے اور چمڑے سے تیار ہونے والے سازو سامان

0.54

121.2

-0.83

0.08

-0.17

0.66

-0.50

0.83

لکڑی اور لکڑی سے تیار ہونے والے ساز و سامان

0.77

133.7

-0.61

-0.15

0.46

1.75

0.38

2.37

کاغذ اور کاغذ سے تیار ہونے والے ساز و سامان

1.11

125.0

1.01

-0.16

3.54

3.91

4.63

4.34

کیمیکلز اور کیمیکلز مصنوعات

6.47

119.2

0.80

-0.67

2.15

3.20

3.07

4.47

ربر اور ربر سے تیار ہونے والے مصنوعات

2.30

110.1

0.28

-0.09

-1.47

2.32

-1.02

2.71

دیگر نان؍ میٹالک  منرل پروڈکٹس

3.20

116.3

0.88

0.95

4.57

2.02

4.96

1.75

سیمنٹ اور چونا اور پلاسٹر کی مصنوعات

1.64

114.9

0.44

1.86

4.39

1.14

4.39

0.70

بنیادی دھاتوں کی مصنوعات

9.65

110.1

3.30

-2.13

11.19

0.46

13.45

3.57

نرم اسٹیل اور نیم تیار شدہ اسٹیل

1.27

98.1

2.43

-0.71

7.20

0.00

7.92

1.34

فیبریکیٹیڈ مصنوعات کی تیاری(مشینری اور آلات کو چھوڑ کر )

3.15

116.0

0.45

-0.09

2.67

3.57

4.31

4.13

دیگر ٹرانسپورٹ سے متعلق سازو سامان

1.65

112.9

0.54

0.44

2.00

2.26

1.54

0.71

                   

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ – II

گذشتہ 6 مہینے کے دوران کچھ اہم اشیاء کے افراط زر کی شرح کا رجحان

 

اشیا؍ بڑے گروپس؍ گروپس؍ ذیلی گروپس

وزن  (فیصد)

گذشتہ 6 مہینوں کے دوران افراط زر کی شرح

 

 

جنوری ، 19

دسمبر ،18

نومبر ، 18

اکتوبر ، 18

ستمبر ، 18

اگست ، 18

 

 

تمام اشیاء

100.00

2.76

3.80

4.47

5.54

5.22

4.62

 

 

بنیادی اشیاء

22.62

3.54

2.28

0.59

2.46

3.04

-0.07

 

 

غذائی اشیاء

15.26

2.34

-0.07

-3.24

-1.42

-0.21

-4.04

 

 

غذائی اجناس

2.82

7.95

7.59

7.16

6.24

5.54

5.05

 

 

دھان

1.43

2.93

3.97

4.22

4.08

4.64

4.78

 

 

گیہوں

1.03

9.94

9.61

9.18

9.49

8.87

8.39

 

 

دالیں

0.64

7.55

2.11

-5.42

-13.51

-18.14

-14.12

 

 

سبزیاں

1.87

-4.21

-17.55

-26.71

-18.35

-4.13

-20.00

 

 

آلو

0.28

26.30

48.68

88.55

94.48

79.89

71.21

 

 

پیاز

0.16

-65.60

-63.83

-47.60

-31.69

-23.74

-25.94

 

 

پھل

1.60

-4.53

-3.69

-2.49

0.80

-6.97

-16.40

 

 

دودھ

4.44

2.21

2.43

2.78

2.78

2.21

2.86

 

 

انڈا، گوشت اور مچھلی

2.40

5.47

4.55

0.00

-0.44

-0.44

0.00

 

 

غیر غذائی اشیاء

4.12

4.06

4.45

6.40

4.14

3.51

2.65

 

 

تیل کے بیج

1.12

8.59

8.97

10.70

7.50

8.20

10.23

 

 

معدنیات

0.83

26.48

14.89

24.20

14.80

0.85

7.12

 

 

خام پٹرولیم

1.95

-1.78

17.49

18.32

50.08

56.19

53.47

 

 

ایندھن اور بجلی

13.15

1.85

8.38

15.54

18.66

17.30

17.73

 

 

ایل پی جی

0.64

-7.47

6.87

23.22

31.39

33.51

46.08

 

 

پٹرول

1.60

-3.35

1.57

12.06

20.10

17.21

16.56

 

 

ایس ایس ڈی

3.10

1.90

8.61

20.16

24.14

22.18

19.90

 

 

تیار شدہ مصنوعات

64.23

2.61

3.59

4.21

4.57

4.13

4.43

 

 

تیار شدہ غذائی اشیاء

9.12

1.03

0.24

0.55

1.17

0.86

1.73

 

 

تیار شدہ سبزیاں اور جانوروں سے حاصل ہونے والے تیل اور چربی

2.64

1.96

2.33

5.34

9.49

10.39

11.76

 

 

چینی

1.06

-5.80

-9.42

-11.40

-11.44

-12.99

-11.15

 

 

تمباکو مصنوعات

0.51

-1.65

-1.52

-1.06

0.00

-0.13

0.33

 

 

کپڑے کی مصنوعات

4.88

4.85

5.30

5.40

5.77

4.77

4.05

 

 

پہننے والے پوشاک اور ملبوسات

0.81

1.30

-0.29

-0.36

0.29

0.95

1.98

 

 

چمڑے اور چمڑے سے تیار ہونے والے ساز و سامان

0.54

0.83

-0.08

1.67

1.25

2.00

1.84

 

 

لکڑی اور لکڑی سے تیار ہونے والے مصنوعات

0.77

2.37

1.90

2.53

0.61

-0.23

0.83

 

 

کاغذ اور کاغذ سے تیار ہونے والے ساز و سامان

1.11

4.34

5.56

6.27

4.44

2.59

3.56

 

 

کیمیکلز اور کیمیکلز مصنوعات

6.47

4.47

6.01

7.83

7.69

7.46

6.93

 

 

ربر اور پلاسٹک کی مصنوعات

2.30

2.71

3.09

2.52

2.23

2.14

1.77

 

 

دیگر نان میٹالک منرل پروڈکٹ

3.20

1.75

1.68

2.21

3.40

3.40

3.95

 

 

سیمنٹ، چونا اور پلاسٹر کی مصنوعات

1.64

0.70

-0.70

-0.44

-0.26

-0.44

0.09

 

 

بنیادی دھاتوں کی مصنوعات

9.65

3.57

9.33

12.54

14.00

13.18

13.30

 

 

نرم اسٹیل اور نیم تیار شدہ اسٹیل

1.27

1.34

4.55

7.87

9.52

9.13

8.03

 

 

فیبری کیٹیڈ میٹل پروڈکٹ(مشینری اور آلات کو چھوڑ کر )

3.15

4.13

4.69

4.14

5.84

5.88

8.56

 

 

دیگر ٹرانسپورٹ سے متعلق سازو سامان

1.65

0.71

0.81

1.08

1.18

1.73

1.65

 

                     

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 978

 



(Release ID: 1564610) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Marathi