ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مارچ 2020 تک کی مدت کے لئے ‘‘درج فہرست قبائل کی ترقی کے لئے احاطہ پروگرام ’’کے تحت جاری ذیلی اسکیموں کو کابینہ کی منظوری


10کروڑسے زائد درج فہرست قبائلی افراد کو اس سے فائدہ ہوگا

Posted On: 13 FEB 2019 9:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں اقتصادی  امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے یکم اپریل ،2017سے 31مارچ ، 2020تک کی مدت کے لئے 11900کروڑروپے کے ممکنہ اخراجات کے ساتھ درج فہرست قبائل کے فائدے کے لئے جاری ذیلی اسکیموں کو آگے بھی جاری رکھنے کی  تجویز کواپنی منظوری دے دی ہے ۔

منظورشدہ اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

1-ماہ قبل میٹرک اسکالرشپ

2-مابعد میٹرک اسکالرشپ

3-آشرم اسکول

4-لڑکیوں اورلڑکوں کے ہوسٹل

5-پیشہ ورانہ تربیت

6-نگرانی اور تجزیہ

7-قبائلی تقریبات اورمیلوں کا اہتمام ، قبائلی تحقیق  اوراطلاعات وماس ایجوکیشن

8-درج فہرست قبائل کی فلاح کے لئے کام کرنے والے رضاکاراداروں کو امداد کی فراہمی

9-خاص طورپرحساس اورنازک قبائلی گروپوں کی ترقی

10-معمولی جنگلات پیداوارکے لئے کم از کم امداد ی قیمت

11۔ریاستوں کو قبائلی ذیلی منصوبوں سے متعلق ذیلی اسکیموں کے لئے خصوصی مرکزی امداد

اثرات

          مذکورہ ذیلی اسکیمیں درج فہرست قبائل کی فلاح وبہبود کے لئے اداروں اورپروگراموں کے نفاذ کے پہلووں کے سقم اورفاصلوں کو پرکرنے میں مددگارثابت ہونگی ۔

استفادہ کنندگان

          اس اسکیم سے دس کروڑسے زائد درج فہرست قبائل کی آبادی مستفیض ہوگی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-967

 


(Release ID: 1564486) Visitor Counter : 88
Read this release in: Marathi , English , Bengali