محنت اور روزگار کی وزارت
گھریلو ملازمین کے لئے قومی پالیسی
Posted On:
13 FEB 2019 5:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 14 فروری ؍محنت اور روزگار کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمارگنگوار نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے گھریلو ملازمین کے مفاد کے تحفظ کے لئے علیحدہ سے کوئی قانون وضع نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم ، گھریلو ملازمین کے لئے قومی پالیسی سے متعلق ایک ابتدائی خاکہ محنت اور روزگار کی وزارت کے زیر غور ہے ۔ گھریلو ملازمین کے بارے میں مجوزہ قومی پالیسی سے متعلق نکات درج ذیل ہیں :۔
i (i)گھریلو ملازمین کو موجودہ قوانین میں شامل کرنا ۔(ii)گھریلو ملازمین کو غیر منظم ملازمین کے طور پر اندراج کے حقوق دلانا ، اندرا ج سے انہیں حقوق اور فوائد کی سہولیات حاصل ہوں گی ۔(iii)انہیں اپنی ایسوسی ایشن ؍ یونین تشکیل دینے کے حق کی فراہمی ۔(iv)کم از کم اجرت کا حق کے ذریعہ انہیں سماجی تحفظ کی فراہمی ۔( v)اپنے ہنر کے فروغ کا حق ۔(vi) مظالم اور استحصال سے گھریلو ملازمین کا تحفظ ۔(vii)گھریلو ملازمین کی پریشانیوں کے ازالے کے لئے عدالتوں ، ٹریبونلوں تک رساائی ۔(viii)نجی روزگار اداروں کی باقاعدگی کے لئے میکنزم کا قیام ۔(ix)گھریلو ملازمین کے لئے شکایات کے ازالے کے سسٹم کا قیا ۔
گھریلو ملازمین سمیت تمام غیر منظم ملازمین کو سماجی تحفظ فراہم کرانے کے لئے غیر منظم ملازمین ، سماجی سیکورٹی ایکٹ ، 2008 فعال ہے ۔ اس ایکٹ کے تحت سماجی تحفظ کی متعدد اسکیمیں شامل ہیں جن میں زندگی اور معذوری کا احاطہ ، صحت اور زچگی کے فوائد کے ساتھ ساتھ ضعیف العمری تحفظ بھی شامل ہے ۔ غیر منظم ملازمین کے تحفظ کا سیکورٹی ایکٹ ، 2008 غیر منظم ملازمین سمیت گھریلو ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ ، ملازمت کے دوران زخمی ہونے کے باعث ملنے والی سہولیات اور فوائد ، مکانات ،بچوں کی تعلیم کی اسکیمیں ، ہنر مندی فروغ ، مالی مدد اور اولڈ ایج ہوم کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔
آندھرا پردیش ، جھار کھنڈ ، کرناٹک ، کیرل ، اوڈیشہ ، راجستھان ،ہریانہ ، پنجاب ، تمل ناڈو اور تریپورہ کی ریاستی حکومتوں نے کم از کم اجرت ایکٹ میں گھریلو ملازمین کو بھی شامل کر لیا ہے اور یہ ملازمین متعلقہ اداروں میں اپنے تئیں ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کے خلاف شکایات درج کرا سکتے ہیں ۔ اسٹیٹ ڈومیسٹک ورکرز بورڈ کا قیام ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار کا معاملہ ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 968
(Release ID: 1564469)
Visitor Counter : 131