محنت اور روزگار کی وزارت
بندھوا مزدوروں کی بہبود اور بازآبادکاری
Posted On:
13 FEB 2019 5:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13؍ فروری؍آج راجیہ سبھا میں محنت وروزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے بتایا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو شناخت شدہ اور آزاد کرائے گئے بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری کے کام میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری سے متعلق مرکز سے اسپانسر شدہ منصوبہ اسکیم، مئی 1978 سے نافذالعمل رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری کے لئے، مرکز سے اسپانسر شدہ مذکورہ منصوبہ اسکیم کو نئی شکل دی ہے اور یہ کام 17؍مئی 2016 سے شروع ہوا ہے۔ بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری سے متعلق مرکزی شعبے کی اسکیم2016 کے خاص نکات درج ذیل ہیں:
آزاد کرائے گئے بندھوامزدوروں کی بازآبادکاری کےلئے مالی امداد مرد بالغ استفادہ کنندہ کے لئے ایک لاکھ روپے کی شرح پر، خصوصی زمرے کے استفادہ کنندگان مثلاً یتیم یا ایسے بچے جنہیں منظم اور مجبور کر کے بھیک منگوانے والوں کے شکنجے سے چھڑایا گیا ہویا بچوں کی بندھوا مزدوری سے آزاد کرایا گیا ہو یا وہ خواتین ہوں، ان تمام زمروں کے لئے 2لاکھ روپے کی امداد اور ازحد سنگین محرومی یا خواجہ سراؤں یا بچوں یا خواتین، جو واضح طور پر جنسی استحصال کا شکار رہے ہوں، مثلاً انہیں چکلا خانوں میں رکھا گیا ہو، مساج پالر میں بندھوا بنا کر رکھا گیا ہو، پلیسمنٹ ایجنسیوں کا بہانہ بنا کر رکھا گیا ہو، ایسے تمام معاملات میں 3لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ انسانی تجارت اور مختلف طور پر اہل افراد یا جہاں کہیں ضلع مجسٹریٹ ایسے متاثرہ افراد کو مستحق خیال کریں، وہاں بھی 3لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مذکورہ مالی امداد برائے بازآبادکاری کے لئے مرکزی حکومت صد فیصد کی بنیاد پر سرمایہ فراہم کرتی ہے۔
مذکورہ اسکیم کے تحت ریاستوں کو بندھوا مزدوروں کا پتہ لگانے کے لئے ، سروے کرنے کی غرض سے 4.50لاکھ روپے فی ضلع امداد فراہم کی جاتی ہے۔ تجزیاتی مطالعات کے لئے ایک لاکھ روپے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے ہر ریاست کو سالانہ بنیاد پر 10لاکھ روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔ مرکزی حکومت سروے کرانے، بیداری پھیلانے، پیشگی تجزیاتی مطالعات وغیرہ کےلئے 50فیصد رقم فراہم کرے گی۔ ریاستیں ہر 3سال میں ایک مرتبہ ضلع کی حسیت کے مطابق سروے کرا سکتی ہیں۔ ایک ریاست ایک سال میں 5 تجزیاتی مطالعات کا اہتمام کر سکتی ہے۔
بازآبادکاری امداد کا اجرا ایسا عمل ہے، جسے خاطیوں کو سزا دینے کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔ تاہم 20 ہزار روپے کی فوری امداد ، آزاد کرائے گئے بندھوا مزدوروں کو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، جو قانونی کارروائیوں سے مشروط نہیں ہوتی۔
مذکورہ اسکیم ضلعی سطح پر ہر ریاست کو بندھوا مزدور بازآبادکاری فنڈ قائم کرنے کا انتظام فراہم کرتی ہے اور اس میں کم سے کم 10لاکھ روپے کی رقم مستقل سرمائے کے طور پر ضلع مجسٹریٹ کے زیر اختیار دستیاب رہتی ہے تاکہ وہ آزاد کرائے گئے بندھوا مزدوروں کو فوری طور پر امداد فراہم کر ا سکے۔
مذکورہ تمام فوائد جو نقد یا غیر نقد کی شکل میں ہو سکتے ہیں اور کسی استفادہ کنندہ کو اسکیم کے تحت فراہم کرائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی دیگر اسکیم یا قانون کے تحت وقتی طور پر انہیں مزید امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔
( م ن ۔ ۔ ک ا) ( 13. – 02 – 2019 )
U. No. 954
(Release ID: 1564324)
Visitor Counter : 97