وزارات ثقافت
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے ڈجیٹائزیشن کا کام شروع کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2019 5:11PM by PIB Delhi
نئیدہلی13فروری۔وزیر مملکت برائے ثقافت (آزادانہ چارج ) اور زیر مملکت بارئے ماحولیات ، جنگلات اورتبدیلی ماحولیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرمان نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں ڈجیٹائزیشن کا کام کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ کام مرحلہ وار طریقے سے پور ا کیا جاتا ہے اور نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے آن لائن سرچ پورٹل ’’ ابھیلیک پورٹل ‘‘ پر یہ ڈجیٹائز کئے گئے ریکار ڈ اپ لوڈ کئے جاتے ہیں ۔آن لائن دستیاب معلومات محققین ، مورخین ، معلمین اور آرکائیوز کا استعمال کرنے والے دیگر ملکی اور غیر ملکی صارفین کو معاونت فراہم کراتی ہے۔
ڈجیٹائزیشن کے کام پر گزشتہ دو مالی برسوں اور جاری مالی سال کے دوران آنے والے اخراجات حسب ذیل ہیں:
- مالی سال 17-2016 ، 16 لاکھ 67 ہزار 817 روپے ۔
- مالی سال 18-2017 ، ایک کروڑ 8 لاکھ 92 ہزار 691 روپے ۔
- مالی سال 19-2018 ،78 لاکھ 10 ہزار 429 روپے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-935
(ریلیز آئی ڈی: 1564205)
وزیٹر کاؤنٹر : 55