ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے کی وزارت کے ذریعے شراکت داروں کیلئے آؤٹ رِچ پروگرام کا انعقاد

Posted On: 12 FEB 2019 12:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12؍ فروری؍کپڑے کی وزارت 13؍فروری 2019 کو نئی دہلی میں کپڑے کی صنعت سے متعلق ایم ایس ایم ای کے لئے ایک آؤٹ رِچ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ شراکت داروں کے ساتھ  تبادلۂ خیال  کیا جا سکے اور اُنہیں وزیراعظم کےذریعے اعلان کردہ  100 دن کےتعاون اور آؤٹ رِ چ  پروگرام سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کپڑے کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اس پروگرام کی صدارت کریں گی، جبکہ کپڑے کے وزیر مملکت اجے تامتا بھی ا س موقع پر موجود رہیں گے۔

اس موقع پر   کپڑے کی صنعت کے   ایم ایس ایم ای   کی حصولیابیوں کو اجاگر کرنے والی ایک نمائش  کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھرکے متعدد شعبوں میں 100اضلاع کی شناخت کرتے ہوئے 2؍نومبر 2018 کو ایم ایس ایم کے لئے 100دن کے  تعاون اورآؤٹ رِچ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ ان 100 اضلاع میں سے 39 اضلاع کی شناخت  کپڑے کی صنعت کے لئے ، 12 اضلاع کی شناخت ہینڈ لوم کی صنعت کے لئے ، 19 اضلاع کی شناخت دستکاری صنعت کے لئے اور 8 اضلاع کی شناخت  پاور لوم صنعت کےلئے کی گئی تھی۔

وزیراعظم کے 100 دن کے تعاون اور آؤٹ رچ پروگرام کے تحت منتخب اضلاع میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی بینک کے اشتراک سے مُدرا قرض کے لئے کیمپوں کا انعقاد، ای-دھاگہ پر مستفیدین کا اندراج مستفیدین کے لئے ٹول کٹس کی تقسیم،  دستکاروں اور بنکروں پہچان کارڈ کے لئے اندراج اور ان کے لئے پہچان کارڈ کی تقسیم، ساتوں دن اور 24 گھنٹےہیلپ لائن کو مقبول عام بنانا ، کوالٹی سرٹیفکیشن اور سماجی تحفظ جیسے پروگراموں کے لئے کپڑے کی صنعت  کے ایم ایس ایم ای کے درمیان تال میل قائم کیا جا سکے۔ اس پروگرام  کے تحت مستحکم پیش رفت کےلئے ذیلی سطح پر پروگراموں کا انعقاد ہر ایک منتخب ضلع میں 9 اور 10 فروری 2019 کو  کیا گیا۔ علاوہ ازیں 11 اور 12فروری 2019 کو نئی دہلی میں منتخب اضلاع کے ریاستی بھون میں ہینڈلوم، دستکاری اور پاور لوم کی مصنوعات  سے متعلق ایک نمائش کا بھی اہتما م کیا گیا۔

ہندوستان میں 75 فیصد سے زائد  ملبوسات  کی صنعت  ایم ایس ایم ای سیکٹر میں ہے۔ پیکج میں شامل کئے گئے 12 اقدامات سے اس انڈسٹر ی کی زیادہ تر اکائیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ نئے قرضوں کےلئے سود پر  2 فیصد کی چھوٹ، برآمداتی قرضوں کے لئے 2 فیصد کی اضافی سود میں رعایت اور 59 منٹ کے اندر ایک کروڑ روپے تک کے قرض کے کلیئرنس سے ہندوستان کی  ملبوسات کی صنعت  کو  سرمایہ سے متعلق اپنے مسائل کو حل کرنے میں  مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں  ای-ڈسکاؤنٹنگ نظام کے تحت  آنے والی آمدنی پر مبنی قرض ایک دیگر مستحسن اقدام ہے۔

کپڑے کی وزارت کےدیگر فوائد میں  کپڑے کی صنعت میں نوجوانوں کو ہنرمند  بنانا  بھی شامل ہے۔ کیونکہ اس طرح سے کپڑے کی صنعت کے لئے درکار ہنرمند افرادی قوت  کی ضرورتوں کی تکمیل ہوگی۔علاوہ ازیں ان ترغیبات سے معیاری آلات کی مینوفیکچرنگ میں  مدد ملے گی تاکہ ایم ایس ایم ای کی پیداواریت میں اضافہ ہو  سکے۶اور وہ  قومی اور بین الاقوامی بازاروں میں  مسابقت کرنے والی صنعت  بن سکے۔ اس کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں  تربیت یافتہ افرادیی قوت اور کنسلٹنسی کی بھی فراہمی یقینی ہوگی، چونکہ کپڑے کی صنعت تیزی کے ساتھ  جدید کاری، توسیع اور تال میل کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔  لہذا ان اقدامات سے یقینی طور پر کپڑے کی صنعت کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔

قرض تک رسائی، بازار تک رسائی اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے کلیدی اور سہولتی اقدامات  پر مرکوز متعدد اعلانات سے  ہندوستان کی کپڑے کی صنعت کو یقینی طور پر تحریک ملے گی اور کپڑے کی صنعت کی ترقی ہوگی، کیونکہ اس سیکٹر کی زیادہ تر مینوفیکچرنگ اکائیاں ایم ایس ایم ای  ہیں۔ آؤٹ رچ پروگرام پر مرکوز ایم ایس ای کے ذریعے گجرات، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور اترپردیش جیسے کپڑے کے مراکز میں واقع  ایم ایم ایف ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ یونٹوں کی ترقی ہوگی۔ حکومت کے اقدامات ایم ایس ایم ای کےلئے تحفہ ہے اور اس سے نہ صرف ایم ایس ایم ای کے  اعتماد اور جذبے  بشمول مسابقت  کو فروغ حاصل ہوگا، بلکہ اس سے ان کو اپنی تجارتی سرگرمی بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

ایم ایس ایم آؤٹ رچ پروگرام کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کی حوصلہ افزائی ہوگی، جس کا ایک عرصے سے انتظار تھا۔ اس سے کپڑے کی برآمدات میں بھی واضح طور پر فرق آئے گا۔

ایک گھنٹے سے بھی کم کی مدت میں قرض کی منظوری سے ایم ایس ایم ای کاروباریوں کا بہت سارا وقت بچے گا۔ معائنہ کار کے   دورے کے اعلان  کے بعد کمپیوٹرائز ڈ طریقے سے رینڈم الاٹمنٹ کے ذریعے اُن کا اب دورہ ہوگا اور 48 گھنٹے کے اندر پورٹل پر رپورٹوں  کو اپلوڈ کر دینےسے ایم ایس ایم ای کو بلارکاوٹ تجارت کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے  بنکروں والی جگہ پر مائیکرو اے ٹی ایم سہولتوں کے ساتھ خصوصی کیمپوں کا انعقاد کر کے کپڑے کی صنعت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لئے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ شعبہ جاتی سربراہوں کے ذریعےمقرر کر دہ نوڈل افسران کے ساتھ کام کرنے کے لئے ہر ایک ضلعے میں جوائنٹ سکریٹری سطح کے آئی اے ایس افسران کو پربھاری کی حیثیت  سے نامزد کیاگیا ہے۔

 

 

U. No. 911



(Release ID: 1564159) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi