نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بحث کی سطح بلند کریں اور دیکھیں کہ کیسے پارلیمنٹ عوامی زندگی میں ایک نیا معیار قائم کرتا ہے اور یہی چیز جناب اٹل جی کے لئے حقیقی خراج عقیدت ہوگی:نائب صدر جمہوریہ


اٹل جی ایک ایسے صاحب بصیرت لیڈر تھے جنہوں نے ملک میں ‘کنکٹی ویٹی’انقلاب کو پروان چڑھایا؛ وہ ایک عظیم منتظم ،عظیم سیاستداں، عظیم انسان، عظیم مقرر، عظیم پارلیمنٹرین اور ایک عظیم مثالی رول ماڈل تھے؛جناب اٹل بہاری واجپئی کی تصویر کی نقاب کشائی کی منعقدہ تقریب سے خطاب

Posted On: 12 FEB 2019 1:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12فروری  2019؍نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے اراکین پارلیمنٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ بحث کے معیار کو بلند کریں اور دیکھیں کہ کیسے پارلیمنٹ عوامی زندگی میں ایک نیا معیار قائم کرتا ہے اور یہی چیز جناب اٹل جی کے لیے حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔

آج پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں صدر جمہوریہ ہند کے ذریعے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے پورٹریٹ (تصویر) کی نقاب کشائی کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اٹل جی نے اپنی بصیرت افروز مداخلتوں اور اپنی شاندار سلوک  کے ذریعے جمہوری جڑوں کو مضبوط کیا۔

سابق وزیر اعظم کو شاندار خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹل جی نے ایک اتحادی حکومت کو عملی شکل دینے کی اپنی لیاقت کے ذریعے یہ مثال پیش کی کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کا مطلب کیا ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹل جی نے اس بات کا مظاہرہ کیا کہ کیسے اچھی حکمرانی کے ذریعے جمہوریت کی جڑیں گہری جمائی جاسکتی ہیں۔

سابق وزیر اعظم کو ملک کے اندر ‘کنکٹی ویٹی’انقلاب کو پروان چڑھانے والا ایک صاحب بصیرت رہنما قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹل جی نے قومی شاہراہوں ،دیہی سڑکوں، ہوائی سفر سے متعلق بنیادی ڈھانچوں اور ٹیلی کام شعبے کی زبردست توسیع کے کام کے لئے غیرمعمولی طورپر ابھارا۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اٹل جی کے نزدیک کنکٹی ویٹی اقتصادی ترقی اور قومی نمو کا ایک کلیدی وسیلہ تھی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ اٹل جی کے اندر مختلف شعبہ حیات کے لوگوں اور مختلف نظریاتی سلسلوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ایک پراسرار صلاحیت تھی۔انہوں نے کہا کہ اٹل جی کا بظاہر کوئی دشمن نہیں تھا اور انہیں درست ہی اجات شترو کہاجاتا ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ اٹل جی ایک عظیم منتظم،عظیم سیاستداں،عظیم انسان،عظیم مقرر،عظیم پارلیمنٹرین اور ایک عظیم مثالی رول ماڈل تھے۔

انہوں نے کہا کہ اٹل جی معاصر  ہندوستان کے ان قد آور ترین  لیڈروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے دیرپا مؤثر کن وراثت چھوڑی ہے، جو ہم سب کے خوابوں کے ہندوستان کی تشکیل کے لئے ہمیں تحریک دے سکتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دوسرے افکارو نظریات کو برداشت کرنے والے بنیں، عوام کے ذریعے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کرنے والے بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسا ہندوستان ہم چاہتے ہیں، ا س کی طرف اجتماعی پیش قدمی اٹل جی کو صحیح  خراج عقیدت ہوگا۔

 

U: 913



(Release ID: 1564078) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Marathi