کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعتی پیداوار پر سستی درآمدات کا اثر
Posted On:
11 FEB 2019 12:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 فروری 2019،ڈائریکٹر یٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز(ڈی جی ٹی آر) نے ہندوستانی صنعتکار کے ذریعہ مناسب دستاویزات سمیت جمع کرائی گئی ایک درخواست کی بنیاد پر ملک میں درآمداتی اشیاء کی بہتات کے خلاف جانچ شروع کردی ہے۔اس درخواست میں ملک کی صنعت کو درآمداتی اشیاء کی بہتات سے ہونے والے نقصان کا بادی النظر میں ثبوت پیش کیا گیا ہے۔اس طرح کی درخواستوں پر کسٹم ٹیرف ایکٹ 1975 اور اس کے تحت تیار کئے گئے قوانین کے تحت مخصوص معینہ مدت میں کارروائی کی جاتی ہے۔ڈی جی ٹی آر کی کارروائی نیم عدالتی نوعیت کی ہوتی ہے اور جانچ میں شرکت کرنے والے تمام متعلقہ فریقین کو عرضداشت پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم کرایا جاتا ہے۔ڈی جی ٹی آر عرضداشتوں کا تنقیدی تجزیہ کرتا ہے اور اس کے بعد اگر ضروری ہوا تو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے لئے ڈپارٹمنٹ آف ریونیو کو مناسب اقدامات کے لئے سفارش کی جاتی ہے۔ ڈی جی ٹی آر کی ایسی سفارشوں پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف ریونیو عارضی یا یقینی ڈیوٹی نافذ کرسکتے ہیں۔اسٹیل کی مصنوعات اور ٹائروں کے بارے میں موجودہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات درج ذیل ہیں:
اسٹیل کی مصنوعات اور ٹائروں سے متعلق اینٹی ڈمپنگ اقدامات
|
نمبر شمار
|
مصنوعات
|
متعلقہ ملک
|
لگائی گئی ڈیوٹی کی رقم
|
ڈیوٹی کے ختم ہونے کی تاریخ
|
1
|
ڈکٹائل آئرن پائپ
|
عوامی جمہوریہ چین
|
127.40 سے 139.79 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
09-04-2019
|
2
|
ایلیو منیم روڈ وہیلز
|
عوامی جمہوریہ چین
کوریا، تھائی لینڈ
|
1.06 سے 2.15 امریکی ڈالر فی کلو گرام
|
10-04-2019
|
3
|
پری سینسی ٹائزڈ پوزیٹو آفسیٹ ایلیومنیم پلیٹیں
|
عوامی جمہوریہ چین,
بلغاریہ**
ملیشیا **
سنگا پور **
کوریا**
|
0.22 امریکی ڈالر فی کلو گرام
|
08-06-2019
|
4
|
304 گریڈ کے اسٹین لیس اسٹیل کی ہاٹ رولڈ فلیٹ مصنوعات
|
چین
کوریا
ملیشیا
|
180 سے 316امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
04-06-2020
|
5
|
اسٹین لیس اسٹیل کی کولڈ رولڈ فلیٹ مصنوعات
|
عوامی جمہوریہ چین
**جاپان
کوریا
یورپی یونین
جنوبی افریقہ
چینی تائی پئی
تھائی لینڈ، امریکہ
|
4.58 سے سی آئی ایف قیمت کے57.39
فیصد تک امریکی ڈالر
|
10-12-2020
|
6
|
کوائلز میں ایلائی اور نان ایلائی اسٹیل کی ہاٹ رولڈ فلیٹ مصنوعات
|
عوامی جمہوریہ چین
جاپان
روس
کوریا
برازیل
انڈونیشیا
|
489-561 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
07-08-2021
|
7
|
سبھی طرح کی چوڑائی اور موٹائی میں آئرن یا نان ایلائی اسٹیل کی کولڈ رولڈ/ کولڈریڈیوسڈ فلیٹ اسٹیل مصنوعات
|
عوامی جمہوریہ چین
جاپان
کوریا اور یو کرین
|
صفرسے 576 امریکی ڈالر تک فی میٹرک ٹن
|
16-08-2021
|
8
|
نیو میٹک ریڈیل ٹائرس
|
عوامی جمہوریہ چین
|
245.35-452.33 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
17-09-2022
|
9
|
ایلائی یانان ایلائی اسٹیل کے وائر راڈ
|
عوامی جمہوریہ چین
|
535-546 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
08-10-2022
|
10
|
ایلائی اور نان ایلائی اسٹیل کی کلر کوٹیڈ/ پری پینٹڈ فیلٹ مصنوعات
|
عوامی جمہوریہ چین
یورپی یونین
|
822 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
16-10-2022
|
11
|
اسٹیل وہیلز
|
عوامی جمہوریہ چین
|
613 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
12-09-2023
|
12
|
ایلائی یانان ایلائی اسٹیل کی سیدھی لمبائی میں چھڑیں اور راڈ
|
عوامی جمہوریہ چین
|
44.89 - 185.81
امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن
|
17-10-2023
|
سے مراد یہ ہے کہ متعلقہ ملک کے بارے میں یہ قانون نافذ نہیں ہے۔ **نوٹ:
ذریعہ : ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز
سیمنٹ پر کوئی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی نافذ نہیں ہے۔ سیمنٹ کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگائے جانے کے لئے کوئی درخواست ڈی جی ٹی آر میں زیر غور نہیں ہے۔
گزشتہ سال اور رواں مالی سال کے دوران ہندوستان میں خام اسٹیل سیمنٹ اور ٹائروں( تمام زمرے) کے بارے میں صلاحیت اور پیداوار سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار دستیاب نہیں ہے۔
|
اکائی
|
صلاحیت
|
پیداوار
|
2017-18
|
2018-19
|
2017-18
|
2018-19(اپریل۔ دسمبر)
|
خام اسٹیل
|
ملین ٹن
|
137.97
|
دستیاب نہیں
|
103.13
|
79.06
|
سیمنٹ
|
ہزار ٹن
|
#
|
#
|
297711
|
245826
|
ٹائر( تمام زمرے)
|
لاکھ نگ
|
#
|
#
|
1776.70
|
964.26*
|
ذرائع: اسٹیل: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی وزارت برائےاسٹیل، سیمنٹ : آٹھ بنیادی صنعتوں کا اشاریہ،اقتصادی مشیر کا دفتر،ٹائر: آٹو موٹیو ٹائر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن۔
|
#:صلاحیت کے بارے میں اعداد وشمار نہیں رکھے جاتے،* :اپریل۔ ستمبر
یہ معلومات کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کرائی۔
|
U- 893
(Release ID: 1563931)
Visitor Counter : 163