سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ہنر مندی ترقیات پروگرام کے تحت ایم ایس ڈی اینڈ ای کے تحت شاہراہوں کے پروجیکٹ کے لئے چھ حرفتوںمیں 82 ہزار کارکنان کو تربیت دی گئی


حکومت نے برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ،فی الحال ملک میں 3.14 لاکھ برقی موٹر گاڑیاں مصروف عمل ہیں

Posted On: 11 FEB 2019 10:56AM by PIB Delhi

نئیدہلی11فروری۔سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں  ، جہازرانی اور کیمیاوی اشیا  اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے گزشتہ ہفتے لوک سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں مطلع کیا ہے کہ سڑک نقل حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے شاہراہوں کے شعبے میں تعمیراتی کا کارکنان کو تربیت فراہم کرنے کی غرض سے  ہنرمندی ترقیات پروگرام ، آر پی ایل (ماقبل لرننگ تسلیم کیا جانا ) اسکیم شروع کی ہے۔ یہ اسکیم ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے توسط سے نافذ کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں رہنما خطوط وزارت کی جانب سے جاری کردئے گئے ہیں۔ جاری رہنما خطوط کے مطابق 100 کروڑروپے سے زائد  کے شاہراہ پروجیکٹوں کے لئے کارکنان کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔اس  پروگرام کے تحت  تاحال 95  ہزار کارکنان کو  درج رجسٹر کیا گیا ہے اور 82  ہزار کارکنان کو چھ حرفتوں یعنی معماری  ، لوہے کی سلاخیں موڑنے، پاڑھ باندھنے ، شٹرنگ کرنے ، بڑھئی گیری ، پلمبنگ اور پینٹنگ میں  تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

          ایک دیگر تحریری جواب میں جناب منڈاویہ نے بتایا کہ  ملک میں  ربڑ کا استعمال کرکے  بہتر قسم کی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔  سڑک نقل وحمل اور  قومی شاہراہوں کی اتھارٹی   ربڑ آمیز تارکول کا استعمال  ، بھارتی روڈ کانگریس   کے رہنما خطوط کے مطابق کرنے پر غور کررہی ہے ،جس سے سڑکوں کی کوالٹی میں بہتری رونما ہوگی اور سڑکوں میں  لاحق ہونے والی دراڑ اور دیگر قسم کے  سقم   پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔انہوں  نے بتایا کہ تقریباَ 3.14  لاکھ موٹر گاڑیاں فی الحال ملک میں مصروف عمل ہیں۔ حکومت نے برقی موٹر گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں بیٹری سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے لئے  پرمٹ کی شرط سے استثنائی ،  برقی موٹر گاڑیوں  کی رجسٹریشن پلیٹ   کا پس  منظر سبز ہونا  ، پٹرول اور ڈیژل سے چلنے والی گاڑیوں  میں مخلوط ایندھن سے چلنے والے نظام کی فٹنگ یا الیکٹرک کٹ لگانا اور  برقی موٹر گاڑیوں کے لئے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی شامل ہے ۔ برقی موٹر گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف یہ کہ  نایاب ایندھن  کی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ  ماحولیات  میں  رونما ہونے والی کثافت  کو بھی کم کیا جاسکے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-850



(Release ID: 1563773) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Marathi