وزارت اطلاعات ونشریات
وزیراعظم اروناچل پردیش کے لیے کل دوردرشن کے ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے چلنے والے سیٹلائٹ چینل ڈی ڈی ارون پربھا کی شروعات کریں گے۔
وزیراعظم اروناچل پردیش میں ایف ٹی آئی آئی کے مستقل کیمپس کے سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Posted On:
08 FEB 2019 4:41PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی اروناچل پردیش میں 9 فروری 2019 کو اروناچل پردیش کے لیے ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے چلنے والے دوردرشن کے ایک سیٹلائٹ چینل ڈی ڈی ارون پربھا کی شروعات کریں گے اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ڈی ڈی ارون پربھا:
دوردرشن کی طرف سے چلائے جانے والا یہ چوبیسواں سیٹلائٹ چینل ہوگا۔ وزیراعظم ایٹانگر کے آئی جی پارک میں اس کی شروعات کریں گے۔ اس میں بہت سی سہولتیں ہوں گی، جن میں ڈیجیٹل سیٹلائٹ نیوز گیدرنگ یونٹ بھی شامل ہوگا، تاکہ دوردراز کے علاقوں کو ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے براہ راست کوریج دکھائی جاسکے۔ ایٹا نگر کے دوردرشن کیندریہ کے ذریعے ڈی ڈی ارون پربھا کو مسلسل ٹرانسمیشن کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اس چینل کےذریعے مقامی کلچرل کی روایات اور تنوع کو اجاگر کیا جاسکے گا۔ اس سے نہ صرف یہ کہ ملک کے ساتھ شمال مشرق کو ملانے میں مدد ملے گی، بلکہ یہ شمال مشرق کے لوگوں کی مقامی ضرورتوں اور امنگوں کو دور تک پہنچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی اروناچل پردیش میں پاپم پارے کے مقام پر جولانگ راکپ میں ایف ٹی آئی آئی کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اطلاعات ونشریات کی وزارت کا تیسرا فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ ہوگا۔ پہلے دو ایف ٹی آئی آئی یونٹ پونے اور ایس آر ایف ٹی آئی کولکاتا میں واقع ہیں۔ پورے شمال مشرقی ہندوستان میں یہ پہلا فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ ہوگا۔
اس سے فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں شمال مشرق کے باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم ہوں گے۔ یہ پروجیکٹ ایٹا نگر سے تقریبا 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی تعمیر کی منظوری 204 اعشاریہ تین- دو کروڑ لاگت سے دی گئی ہے۔ محکمہ تعمیر عامہ کی طرف سے تعمیر کیا جانے والا یہ پروجیکٹ امید ہے کہ 25 مہینے میں پورا ہوجائے گا۔
ایف ٹی آئی آئی کیمپس ایک مربوط کیمپس ہوگا، جو انتظامیہ بلاک، کلاس روم بلاک، کلاس روم تھیٹر، اکیڈمک اسٹاف بلاک، لائبریری، پریویو تھیٹر، منی تھیٹر، شوٹنگ فلور، ڈیجیٹل بلاک، ساؤنڈ اسٹوڈیو، کینٹین اور تفریحی مرکز، رہائشی مکانات، لڑکوں کے ہاسٹل، لڑکیوں کے ہاسٹل اور گیسٹ ہاؤس وغیرہ پر مشتمل ہوگا۔ اس میں بجلی کا سب اسٹیشن، پمپ روم، سمپ، فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ وغیرہ جیسی سہولتیں بھی اس میں حاصل ہوں گی۔
کیمپس ایک نامیاتی ڈیزائن فلسفے پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں فطری چیزوں کو کم سے کم نقصان پہنچے گا۔ تعمیر کے معاملے میں نیشنل بلڈنگ کوڈ 2016 کے ضابطوں اور دیگر قانونی ضابطوں کا خیال رکھا جائے گا۔اس میں ایل ای ڈی لائٹ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے اور توانائی کم خرچ کرنے والے بجلی کے آلات لگائے جائیں گے، جن کے ساتھ سینسر بھی ہوں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔ت ع
U-831
(Release ID: 1563604)