ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

12000میگاواٹ کے گرڈ سے مربوط شمسی فوٹووولٹائک ( پی وی ) پاورپروجیکٹوں کے قیام کی تجویز کو اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی منظوری

Posted On: 06 FEB 2019 9:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،7فروری :وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کی معاشی امورکی  کمیٹی  (سی سی ای اے ) کے اجلاس میں  نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت کی اس تجویز کو منظوری دے دی گئی کہ مرکز  کے پبلک سیکٹراداروں ( سی پی ایس یو) اسکیم کے دوسرے مرحلے کے لئے 12000میگاواٹ کے گرڈ سے مربوط شمسی فوٹووولٹائک ( پی وی ) پاورپروجیکٹوں کے قیام کی تجویزکو اقتصادی امورکی کابینہ کمیٹی نے  منظوری دے دی  ۔اس کے لئے سرکاریا مرکزی یاریاستی اداروں کے اپنے کاموں کے استعمال کے لئے 8580کروڑروپے کی

 مالی معاونت ، افادیت کے لئے ناکافی سرمائے کی فراہمی کا( وی جی ایف ) کے طورپرکیے جانے کاانتظام بھی کیاگیاہے  ۔ واضح ہوکہ 12000ایم ڈبلیو یا اس سے زائد کی اہمیت والے شمسی توانائی سے  جڑے گرڈسرکار20-2019سے لے کر23-2022کی مدت کے دوران 4مرحلوں میں گورنمنٹ پروڈیوسراسکیم کی مقررہ شرائط کے مطابق قائم کریگی ۔

یہ اسکیم شمسی فوٹووولٹائک (ایس پی وی )سیلس اور ایم این آرای کی مقررہ جانچ کی شرائط اور اسپیسی فیکیشن کے مطابق دیسی طریقے سے تیارکئے گئے ماڈیول کی پیداکردہ توانائی کے استعمال کا بھی فیصلہ کریگی ۔

مذکورہ بالااسکیموں کی عمل آوری 12000ایم ڈبلیویااس سے زائد کی برقی طاقت والے شمسی توانائی کے پروجیکٹوں سے جڑے گرڈ گورنمنٹ پروڈیوسرس کے ذریعہ مذکورہ بالا 4برسوں کی مدت یعنی 20-2019سے 23-2022کے دوران قائم کئے جائیں گے ۔جس   سے تقریبا 48000کروڑروپے کی سرمایہ کاری ممکن ہوسکے گی ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔م ن ۔ ۔س ش ۔ع آ)07.02.2019(

U-737

 



(Release ID: 1563141) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi