عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

لوک پال کی تلاش سے متعلق کمیٹی نے لوک پال کے چیئرپرسن اور ارکان کے لئے  درخواستوں کو  مدعو  کیا ہے


درخواستیں /نامزدگیاں  وصول ہونے کی آخری تاریخ 22 فروری 2019 ہے

Posted On: 06 FEB 2019 4:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6 فروری 2019/ جسٹس رجن پرکا ش ڈیسائی کی قیادت میں  لوک پال کی  تلاش کمیٹی نے  لوک پال کے چیئرپرسن اور ممبران کے تقرر کے لئے   درخواستیں مانگی ہیں ۔

درخواست  /نامزدگی  کے فرم  اور اس کے لئے ضروری طریقہ کار کو   عملے  اور تربیت کے  محکمےکی  ویب سائٹ http://dopt.gov.in  سے  لنک  ‘‘لوک پال’’ کے تحت  حاصل کیا جاسکتا ہے۔  لنک https://dopt.gov.in/sites/default/files/Lokpal-Advertisement.pdf۔ درخواستیں /نامزدگیاں  وصول ہونے کی آخری تاریخ 22 فروری 2019 شام پانچ بجے تک ہے۔    درخواستیں   تلاش کمیٹی کے   چیئرپرسن  کے نام  دی جائیں گی۔  یہ درخواستیں پوسٹ باکس نمبر 12  جی پی او  نئی دہلی 110001  پر بھیجی جاسکتی ہیں یا ای میل کے ذریعہ 22 فروری شام پانچ بجے تک  اس آئی ڈی پر روانہ کی جاسکتی ہیں۔ lokpal.searchcomm[at]gov[dot]in ۔درخواست  /نامزدگی  وصول ہونے کی تاریخ  اور وقت  جو وصول ہونے کے وقت ڈالا جائے گا ، قطعی سمجھا جائے گا۔  

آخری تاریخ اور مقررہ وقت کے بعد  وصول ہونے والی درخواستوں /نامزدگیوں پر  غور نہیں کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ج ۔ ج۔

U- 735

 



(Release ID: 1562917) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Malayalam