پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پی این جی اور سی این جی کوریج کی ملک میں توسیع
Posted On:
06 FEB 2019 3:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06فروری؍ پٹرولیم اور نیچورل گیس ریگولیٹری بورڈ(پی این جی آر بی ) ایک اتھارٹی ہے جو کہ پی این جی آر بی ایکٹ ، 2006 کے مطابق جغرافیائی علاقوں میں (جی اے ) سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی )نیٹ ورک کی توسیع کے لئے اداروں کو اختیار دیتا ہے۔پی این جی آر بی قدرتی گیس پائپ لائن رابطہ کاری ؍ قدرتی گیس دستیابی کی توسیع کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے سی جی ڈی نیٹ ورک کی توسیع کا اختیار دینے کے لئے جغرافیائی علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ مجاز شدہ سی جی ڈی ادارےاپنے متعلقہ جغرافیائی علاقوں میں واقع گھرانوں ، صنعتی اور تجارتی اکائیوں کو قدرتی گیس سپلائی کرنے کے لئے پائپڈ نیچورل گیس (پی این جی ) ؍ کمپریسڈ نیچورل گیس(سی این جی) نیٹ ورک ڈیولپ کرتے ہیں۔
آٹھویں سی جی ڈی بولی لگنے کے مرحلے تک 23 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں (یوٹی ) میں 96 جی اے ایسے ہیں جہاں سی جی ڈی نیٹ ورک قابل رسائی ہے۔ پی این جی آر بی نے سی جی ڈی بولی کے نویں مرحلے میں اضافی 84 جی اے کے لئے اختیار دیا ہے۔ نویں سی جی ڈی بولی مرحلے کی تکمیل کے ساتھ سی جی 178 جی اے میں قابل رسائی ہوگا۔ جو تقریباً 280 اضلا ع پر مشتمل ہے۔ یہ اضلاع 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔ پی این جی آر بی نے 14 ریاستوں اور 124 اضلاع میں پھیلے 50 جی اے پر مشتمل دسویں سی جی ڈی بولی کا مرحلہ بھی شرو ع کیا ہے۔پی این جی آربی کے مطابق 10 ویں سی جی ڈی بولی مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد ملک کی70 فیصد آبادی کو سی جی ڈی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
فی الحال تیل اور گیس پبلک سیکٹر اداروں کے پاس 28 ملکوں میں کل 59 سمندر پار املاک ہیں ۔ جن میں سے 23 املاک پروڈیوس کر رہے ہیں، 7 ترقیاتی بلاک ہیں، 25 دریافت کرنے والے بلاک ہیں اور 4 پائپ لائن پروجیکٹ ہیں۔ کل 15 ایسے مفاہمت نامے ہیں جن پر بھارت نے تیل اور گیس کے شعبے میں امداد باہمی کے لئے مختلف ملکوں کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔
پردیپ –ہلدیا-برونی تیل پائپ لائن (پی ایچ بی پی ایل ) کی جہاں تک بات ہے، نافذ کرنے والی ایجنسی نے پی اور ایم پی ایکٹ کے تحت آئینی منظوریوں اور استعمال کے حق کے حصول جیسی پروجیکٹ سے پہلے سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔ پی این جی آر بی نے اندر دھنس گیس گریڈ لمیٹیڈ (آئی جی جی ایل ) کو شمال مشرقی بھارت کی 8 ریاستوں کو جوڑنے کے لئے شمال مشرقی گیس گریڈ کی توسیع کا اختیار دیا ہے۔نافذ کرنے والی ایجنسی نے پی اور ایم پی ایکٹ کے تحت آئینی منظوریوں اور استعمال کے حق کے حصول جیسی پروجیکٹ سے پہلے سرگرمیاں شروع کر دی ہے۔
نافذ کرنے والی ایجنسی نے جگدیش پور –ہلدیہ –بوکارو-دھمرا پائپ لائن ( جے ایچ بی ڈی پی ایل ) کے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا ہے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
*************
( م ن ۔ن ا ۔م ف (
U. No. 729
(Release ID: 1562913)
Visitor Counter : 100