پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت

صفائی ستھرائی کے فائدوں کو برقرار رکھنے کے لئے ‘دروازہ بند-پارٹ 2’ میں امیتابھ بچن کی شرکت


سووچھ بھارت مشن گرامین نے کھلے میں رفع حاجت سے گریز کے عمل کو مستقبل بنانے کے لئے قومی مہم کی شروعات کی

Posted On: 06 FEB 2019 4:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6 فروری 2019/سووچھ بھارت مشن گرامین نے آج ‘دروازہ بند-پارٹ2’ مہم کی شروعات کی جس میں پورے ملک میں گاوؤں کا درجہ، کھلے میں رفع حاجت سے پاک  بنانے کے   عمل کو  برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔   یہ مہم   جو  پینے کے پانی   اور  حفظان صحت کی وزارت کی طرف سے  تیار کی گئی ہے    اس کاآغٖاز آج ممبئی میں سرکردہ  اداکار جناب امیتابھ بچن  ، مہاراشٹر کے  پانی کی فراہمی  اور حفظان صحت کے وزیر جناب  ببن راؤ  لونیکر ، پینے کے پانی  اور حفظان صحت کی وزارت کے سکریٹری  جناب  پرمیشورن ایئر  اور دیگر معززین  نیز مشن کے   ترقیاتی ساجھے داروں کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا گیا ۔  اس تقریب میں  مہاراشٹر کے ضلع پریشد کے  ممبروں نے بھی شرکت کی۔  دروازہ بند-پارٹ 2 کی مہم کی حمایت عالمی بینک کررہا ہے اور اسے شروعات کے بعد پورے ملک میں  کیا جارہا ہے۔

ا س موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب بچن نے مہم کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں  مختصر پس منظر  بیان کیا  اور کہا کہ یہ  مہم سب کی  طر ف سے اجابت خانے  استعمال کئے جانے ، ہمیشہ کئے جانے اور تمام حالات میں استعمال کئے جانے  کی بات کرتی ہے۔(ہر کوئی ، ہر روز ، ہمیشہ) انہوں نے  ملک کو  گندگی سے اور کھلے میں رفع حاجت سے بچانے کے لئے تبدیلی کے رول کے لئے  سووچھ بھارت مشن کی تعریف کی۔  انہوں نے اپنے والد آنجہانی ہری ونش رائے بچن کی ایک ترمیم شدہ   نظم کو  سووچھ بھارت مشن کے نام   معنون کیا- ‘‘سووچھ تن ،سووچھ من  ، سوچھ بھارت  میرا پریچے’’

جناب  لونیکر نے مہاراشٹر میں  کھلے میں رفع حاجت سے پاک  درجہ  کے حصول میں  وزیراعظم کے  اس اہم پروگرام میں ریاست کے عہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔  انہوں نے کہا کہ مرکزاور ریاست نے   ایک ساتھ ملکر  مہاراشٹر میں   حفظان صحت پر 6 ہزار کروڑ روپے خر چ کئے ہیں او رریاست میں تین کروڑ  لوگوں نے  کھلے میں رفع حاجت سے گریز کرنا  شروع کردیا ہے۔   انہوں نے مزید کہا   کہ ریاست میں   اسے  صحیح معنوں میں ایک جن آندولن بنانے کی   ہر ممکن کوشش کی ہے۔  انہوں نے  پچھلے چار برسوں میں حاصل کئے گئے  فائدوں کو برقرار رکھنے کے مہاراشٹر کے عہد کی توثیق کی۔ انہوں نے  جناب امیتابھ بچن کا  ان کی مسلسل   حمایت  کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان  کی توثیق سے  قوم کے نوجوانوں کو یہ   تحریک حاصل ہوگی کہ وہ    کھلے میں  رفع حاجت (ایس بی ایم) کو گریز کو برقرار رکھیں۔

 اس مہم کی  شروعات کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے   پینے کے پانی   اور حفظان صحت کی وزارت  کے سکریٹری  جناب ایئر نے اعلان کیا    کہ  ایس بی ایم کی شروعات سے  50 کروڑ سے زیادہ  لوگوں نے کھلے میں   رفع حاجت  کے عمل کو روک دیا ہے   اور 5.5 لاکھ گاوؤں کو پہلے ہی  کھلے میں رفع حاجت سے پاک   (او ڈی ایف)قرار دیا جاچکا ہے۔   اس وقت   58 فی صد  لوگوں کا   اس  تحریک کے ذریعہ احاطہ کیا جاچکا ہے جبکہ 2014 تک یہ تعداد 39 فی صد تھی۔    انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پروگرام میں   ابتدائی توجہ   رویے میں تبدیلی  اور اجابت خانو کے مسلسل استعمال کو فروغ دینے پر دی جارہی ہے  اور یہ توجہ    کمیونٹی اور گاؤں دونوں سطح پر ہے۔  انہوں نے  سووچھ بھارت مشن گرامین  کے لئے  جناب امیتابھ بچن کی  مسلسل  حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جس میں   دروازہ بند مہم کا   پہلا حصہ بھی شامل تھا۔  انہوں نے کہا کہ دروازہ بند پارٹ-2 میں اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے   کہ   لوگوں کے رویے میں ہمیشہ کے لئے تبدیلی لائی جائے اور  ہر شخص ہمیشہ  بیت الخلا کا استعمال کرے۔   

عالمی بینک کے  نئی دہلی دفتر کے   منیجرآپریشنز  جناب   ہشام عبدوکاہین   نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں   سووچھ بھارت مشن  کے ساتھ عالمی بینک کی طویل وابستگی کا ذکر کیا۔   انہوں نے کہا کہ  حفظان صحت کو  بہتر بنانے کے سلسلہ میں بھارت کی عہد بندی اور اس کی پیش رفت    دنیا میں  بےنظیر ہے اور یہ ہندستان نے پانچ برسوں میں وہ کچھ حاصل کیا ہے جو  اس سے کہیں چھوٹے ملکوں  نے چالیس سال سے بھی زیادہ عرصے میں حاصل کیا۔

 جناب بچن نے  تین  دروازہ بند  پارٹ-2 کی  شروعات کی۔  ان فلموں کو مختلف علاقائی زبانوں میں اگلے چند ہفتوں میں متعدد  ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعہ دکھایا جائے گا۔  اس مہم کے سلسلہ میں ریڈیو  پروگرام ہوں گے ، آؤٹ ڈور پبلسٹی ہوگی اور ڈیجیٹل مہم چلائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ج ۔ ج۔

U- 726


(Release ID: 1562911) Visitor Counter : 65
Read this release in: English , हिन्दी