وزارت دفاع

وائس ایڈمیرل اجیت کمار پی ، نے مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 31 JAN 2019 1:34PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 31 جنوری ؍وائس ایڈمیرل اجیت کمار پی ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے 31 جنوری ، 2019 کو ممبئی میں مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے یہ عہدہ وائس ایڈمیرل گریش لوتھرا ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی کی جگہ سنبھالا ہے جو کہ بھارتی بحریہ میں تقریباً چار دہائیوں پر مشتمل اپنے شاندار کرئیر کی تکمیل کے بعد سبک دوش ہوئے ہیں ۔ وائس ایڈمیرل لوتھرا کو حقیقی بحری روایات کے شایان شان وداع کیا گیا ۔


سینک اسکول کزاکھوتم اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ، وائس ایڈمیرل اجیت کمار پی کو یکم جولائی ، 1981 کو بھارتی بحریہ میں کمیشن ملا تھا ۔ انہوں نے نیول ہائر کمانڈ کا کورس مکمل کیا اور وہ با وقار نیول وار کالج ، نیو پورٹ ، یو ایس اے کے سابق طالب بھی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے معربی بحری کمان میں چیف اسٹاف آفیسر ( آپریشنز ) کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں ۔


وائس ایڈمیرل اجیت کمار پی ، مشرقی بحری بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ بھی رہ چکے ہیں ۔ ان کی شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں 2006 میں وششٹ سیوا میڈل ، 2014 میں اتی وششت سیوا میڈل اور 2019 میں عزت مآب صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 610
 


(Release ID: 1562080) Visitor Counter : 80
Read this release in: English , हिन्दी