پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت

اوما بھارتی نے کنبھ میلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا : سوئچھاگرہی سمیلن سے خطاب کیا

Posted On: 18 JAN 2019 10:28AM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 18 جنوری ؍پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزیر مملکت سو شری اوما بھارتی نے پریاگ راج میں چل رہے کنبھ میلے میں سوئچھتا ابھیان کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کئے گئے صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ میلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے 1500 سوئچھا گرہی تعینات کئے گئے ہیں ۔ ان سوئچھا گرہیوں کو بیت الخلاؤں کی صفائی ستھرائی کی نگرانی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے متعین کیا گیا ہے ۔ یہ نگرانی ایک آئی سی ٹی ایب کے ذریعہ کی جائے گی ، جس پر صفائی ستھرائی کی صورت حال ریکارڈ ہو گی ۔ وزیر موصوفہ نے 50 سوئچھا گرہیوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق کٹ تقسیم کیں اور ’’ سوئچھ ولیج ‘‘ یعنی صاف ستھرا گاؤں کے نظریات پر مبنی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا ۔
وزیر موصوفہ نے میلے میں خصوصی طور پر منعقد سوئچھا گرہی سمیلن سے خطاب کیا اور کنبھ میلے میں صفائی ستھرائی کے لئے میلہ اور ضلع حکام کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران صفائی ستھرائی کے ضمن میں اتر پردیش حکومت کی کوششوں کو سراہا جس کی بدولت صفائی ستھرائی کے نشانے کا احاطہ 48 فیصد سے بڑھ کر صد فیصد ہو گیا ہے اور اب حکومت او ڈی ایف ۔ پلس پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی میں خواتین کے تعاون کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے سوئچھ بھارت مشن ( گرامین ) کو کامیاب بنانے کے لئے سوئچھا گرہیوں کے ذریعہ زمینی سطح پر کئے گئے غیر معمولی کام کی ستائش کی ۔
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ جنہوں نے اس موقع پر وزیر موصوفہ کے ساتھ شرکت کی ، سوئچھا گرہیوں کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی سے ہر ایک کو وابستہ ہونا چاہئیے ۔
حکومت اتر پردیش کے شہری ترقیات کے کابینی وزیر جناب سریش کھنہ نے بھی سوئچھا گرہیوں کے ذریعہ میلے کو ایک سوئچھ میلہ بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ۔
رواں سال کنبھ میلے میں 1.22 لاکھ عوامی بیت الخلاء اور 20 ہزار کوڑے دان لگائے گئے ہیں ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 410



(Release ID: 1560438) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Marathi