وزارت ثقافت
پریاگ راج میں کنبھ میلہ ۔ 2019 کی تیاریاں مکمل
اکھاڑوں کا پہلا شاہی اشنان 15 جنوری کو ، آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن سے براہ راست براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ
آکاش وانی اوردوردرشن سے تفصیلی کوریج کے انتظامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 JAN 2019 1:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 14 جنوری ؍ایک ہی مقام پر دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کنبھ میلہ ۔2019 پریاگ راج کے مقام پر 15 جنوری ، 2019 علیٰ الصبح شروع ہونے جا رہا ہے ۔ پریاگ راج کنبھ کا پہلا اشنان بھی اسی روز صبح ہوگا ۔ اس موقع پر اکھاڑوں کا پہلا شاہی اشنان بھی ہو گا ، جو کہ کنبھ میلے کے آغاز کی علامت ہے ۔ اکھاڑہ انتظامیہ کی جانب سے پُر امن اشنان کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں ، ساتھ ہی شاہی اشنان کے لئے اکھاڑوں کے کیمپ سے نہانے کے گھاٹوں تک روانگی کے جلوس کو دکھائے جانے کے لئے وسیع پیمانے پر حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے میلے میں کل سے موٹر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
پرسار بھارتی کے دونوں قومی براڈ کاسٹر، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو نے پریاگ راج کنبہ میلہ ۔ 2019 کی تقریب کے براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ کرنے کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ،آل انڈیا ریڈیو نے اس مقصد کے لئے کنبھ وانی کے نام سے ایک کلو واٹ کا ایک ایف ایم چینل بھی نصب کیا ہے ۔ اس کی نشریات اور دیکھ ریکھ آل انڈیا ریڈیو ، الہ آباد کے ذمہ ہیں ۔اس ایف ایم چینل کی نشریات 14 جنوری ، 2019 سے صبح 5 بج کر 55 منٹ سے شروع ہو کر رات 10 بج کر 05 منٹ تک جاری رہیں گی ۔ یہ چینل 4 مارچ ، 2019 سے کام کرنا شروع کر دے گا ۔ اس خصوصی ٹرانسمیٹر کی نشریات 35 کلو میٹر کے دائرے میں سنی جا سکیں گی ۔ آل انڈیا ریڈیو ، الہ آباد نے کنبھ میلے کے علاقے میں ایک اسٹوڈیو قائم کیا ہے اور یہ 04 مارچ کو کنبھ میلے کے آخری اشنان کی ادائیگی تک کام کرے گا ۔اے آئی آر نے پہلی بار کنبھ وانی ایف ایم چینل کے تمام پروگراموں کی نشریات کو یو ٹیوب پر دکھائے جانے کے بھی انتظامات کئے ہیں ۔
15 جنوری کو مکر سنکرانتی کے موقع پر ، 04 فروری کو مونی امسیا کے موقع پر اور 10 فروری کو بسنت پنچمی کے موقع پر اکھاڑوں کے تینوں شاہی اشنانوں کا براہ راست براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن کے ذریعہ نیشنل ہک اپ پر کیا جائے گا ۔ پوش پورنیما ، ماگھی پورنیما اور مہا شیو راتری کے بقیہ شاہی اشنان بھی ڈی ڈی ،یو پی کے ذریعہ ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے ، اس کے علاوہ یہ ڈی ڈی انڈیا چینل پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ دور درشن، کنبھ میلے سے متعلق تین گھنٹے کے اپنے خصوصی پروگرام 15 جنوری سے شروع کر رہا ہے جو کہ میلے میں اس کی سرگرمیوں پر مبنی ہوں گے اور یہ ہر روز نشر کئے جائیں گے ۔ شاہی اشنان کا آنکھوں دیکھا حال سنانے اور اس کے براہ راست کوریج کے لئے آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن نے تقریباً ایک درجن بوتھ قائم کئے ہیں ۔ دور درشن نے میلے کے تقریباً آدھا درجن مقامات پر ملٹی کیمرے سیٹ اپ نصب کئے ہیں ۔ دور درشن نے اس مقصد کے لئے پروگرام ، انجینئرنگ اور خبروں کے شعبے سے متعلق تقریباً 150 افراد کا عملہ تعینات کیا ہے ۔ دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو نے میلے کے حلقے میں اپنے اپنے کیمپ نصب کئے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 302
(ریلیز آئی ڈی: 1559817)
وزیٹر کاؤنٹر : 110