وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات و نشریات نے پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کی شرح میں 25 فیصد کا اضافہ کیا


اس فیصلے سے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اخبارات سمیت علاقائی اور مادری زبانوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا

Posted On: 08 JAN 2019 6:28PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 09 جنوری ؍ وزارت اطلاعات و نشریات نے پرنٹ میڈیا کے لئے اشتہارات کے لئے شرح نرخ پر نظر ثا نی کرتے ہوئے اس میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ آج ہی سے نافذ العمل ہو گیا ہے اور تین برس کی مدت تک قابل عمل رہے گا ۔
اس سے قبل اشتہارات کے نرخ کی شرح پر آخری بار 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی جس میں 2010 کی شرح میں 19 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
یہ فیصلہ وزارت اطلاعات و نشریات نے آٹھویں ریٹ ااسٹرکچر کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا ہے جو کہ نیوز پرنٹ کی قیمت میں اضافہ ، پروسیسنگ چارجز اور دیگر حقائق کی بنیاد پر لیا گیا ہے ۔
اس فیصلے سے خاص طور پر درمیانہ اور چھوٹے اخبارات سمیت بڑی تعداد میں علاقائی اور مادری زبانوں میں شائع ہونے والے اخبارات کو فائدہ پہنچے گا ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 208


(Release ID: 1559231) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Bengali , Tamil