شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

دلّی اور بنگلورو میں شمال مشرقی طلباء کے ہوسٹلوں کا قیام : دیگر شہروں میں بھی قیام کے لئے منصوبہ بندی

Posted On: 07 JAN 2019 7:26PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 08 جنوری ؍ شمال مشرقی خطے کے طلباء کی رہائش کے لئے دلّی اور بنگلورو میں ہوسٹل قائم کئے جا رہے ہیں اور بھارت کے دیگر شہرو ں میں بھی قائم کئے جانے کا منصوبہ ہے ، جہاں کہ شمال مشرقی خطے کے طلباء بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے رہائش پذیر ہیں ۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عوامی شکایات ، عملہ ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دلّی اور دیگر شہروں کے لئے شمال مشرقی طلباء کے سالانہ دورے ’’ اسٹوڈنٹس ایکسپیرینس ان انٹر اسٹیٹ لیونگ ‘‘ ( ایس ای آئی ایل ) کے تحت ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں میں سے ایک اہم کامیابی ملک کے دیگر حصوں میں شمال مشرقی خطے کے طلباء کے لئے ہوسٹلوں کے ذریعہ موثر لاگت پر رہائش فراہم کرانا ہے ۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ شمال مشرق کی طالبات کے لئے بنگلور یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک ہوسٹل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور وہ افتتاح کے لئے تیارہے ۔ اسی طرح جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) کے کیمپس میں شمال مشرق کے طلباء کے لئے ایک ہوسٹل زیر تعمیر ہے ، جہاں بڑی تعداد میں نو جوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دلّی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شمال مشرق کے طلباء کے لئے روہنی ، دلّی میں ایک ہوسٹل کی تعمیر کے لئے ایک قطعہ آراضی ایکوائر کیا جا رہا ہے ، جبکہ دوارکا ، نئی دلّی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نارتھ ایسٹ کنونشن سینٹر کی تعمیر کے لئے زمین حاصل کی جا چکی ہے ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے شمال مشرق کے نوجوانوں کی ان کی خواہشات پر مبذول توجہ کی ستائش کی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی خطے میں اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا پروگراموں پر عمل در آمد کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ڈونیئر کی وزارت خطے میں اسٹارٹ اپ کے خواہش مند نو جوان صنعت کاروں کے لئے ’’ وینچر فنڈ ‘‘ مہیا کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا رد عمل کافی حوصلہ افزا ہے اور آنے والے سال میں شمال مشرق ملک بھر کے نو جوان اسٹارٹ اپ کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے ایک مقبول مقام بن جائے گا ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے خطے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی دیگر حالیہ پہل قدمیوں کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے نارتھ ایسٹ رورل لیولی ہڈ پر وگرام اور ’’ ہوم ٹور ازم ‘‘ کو فروغ دینے کا خاص طور پر ذکر کیا جو کہ خاص طور پر میگھالیہ ا ور سکم کی ریاستوں میں گزر بسر کرنے کا ایک اہم وسیلہ اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 158



(Release ID: 1559045) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi