وزارت اطلاعات ونشریات
کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کی انتظامی ہینڈ بک جاری کی
اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تحت افسروں نے نئے اور اختراعی طریقوں سے حکومت کی اسکیموں کوعوام تک پہنچانے میں اہم اور زبردست پہل کا مظاہرہ کیا ہے: کرنل راٹھور
Posted On:
27 DEC 2018 3:00PM by PIB Delhi
اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت آزادنہ چارج جناب کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے آج اطلاعات ونشریات کی وزارت کی انتظامی ہینڈ بک (کتابچہ) جاری کیا۔ یہ ہینڈ بک ایک ٹیلی فون ڈائریکٹری کی مرکب آمیزش اور ایک ڈائری ہے اور اس میں وزارت اور میڈیا یونٹوں، نیز پریس انفارمیشن بیورو، بیورو آف آؤٹ ریچ اور کمیونی کیشن،ہندوستان کے لیے اخباروں کے رجسٹرار، ڈی ڈی نیوز، این ایس ڈی- آل انڈیا ریڈیو، پبلی کیشن ڈویزن، الیکٹرانک میڈیا اور مانیٹرنگ سینٹر، نیو میڈیا ونگ، خودمختار اداروں کے تمام افسروں کی رابطے کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ڈی پی آر ڈیفنس میں آئی آئی ایس افسروں، دیگر اداروں میں تعینات آئی آئی ایس افسروں، ڈیپوٹیشن پرآئی آئی ایس افسروں اور آئی آئی ایم سی میں پروبیشن پرآئی آئی ایس افسروں کی بھی رابطے کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے نئے اور اختراعی طور طریقوں کے ذریعے حکومت کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے میں زبردست دلچسپی لینے اورزبردست پہل کا مظاہرہ کرنے کے لیےآئی بی کی وزارت کے افسروں کے کام کی ستائش کی۔ انہوں نے محکموں میں تال میل سے کام کرنے کے لیے افسروں کی ستائش کی۔افسروں کو اپنے فرائض منصبی سے اوپر اٹھ کر کام کرنے کے لیے تلقین ہوئے انہوں نے ہر ایک افسر سے کہا کہ وہ اپنا فرض نبھانے کے لیے مشن اورینٹیشن کو اپنائیں ۔
اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ اطلاعات ونشریات کے تحت کام کرنے والے افسروں نے اس سال زبردست ٹیم جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔چاہیے یہ افی کی تنظیم میں ہو یا صدر جمہوریہ ہند کی مخصوص تقاریر کو جاری کرنے کا معاملہ ہو یا پراکرم پرو کا انعقاد ہو۔ انہوں نے کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی ٹیم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے نے کہا کہ یہ ہینڈبک آئی اینڈ بی کی وزارت کے تمام افسروں کو اور قریب لائے گی اور ہندوستان کے طول وعرض میں پھیلے 750 سے زیادہ تعینات افسروں میں فرد سے فرد کے رابطے کو مستحکم کرے گا۔
پی آئی بی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب ستانشو کار ، پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویمپتی،آل انڈیا ریڈیو (این ایس ڈی) کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ایرا جوشی ، ڈی ڈی نیوز کے ڈائریکٹر جنرل مینک اگروال اور اطلاعات ونشریات کے دیگر سینئر افسروں کے علاوہ وزارت کے تحت میڈیا یونٹوں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-6470
(Release ID: 1557497)
Visitor Counter : 137