وزارت دفاع

ایئرمارشل راجیو سچدیوا نے ڈی سی آئی ڈی ایس (آپریشنس ) کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 26 DEC 2018 8:39PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔27؍دسمبر۔ایئرمارشل راجیو سچدیوا نے حال ہی میں مربوط دفاعی اسٹاف (آپریشنس) (ڈی سی آئی ڈی ایس)  میں ڈپٹی سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ موصوف کو صدر دفاتر مربوط دفاعی اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) کے چار شعبوں میں سے اس سے قبل تین شعبوں میں خدمات انجام دینے کا امتیاز حاصل ہے۔

ایئرمارشل سچدیوا کو دسمبر 1981 میں بھارتی فضائیہ میں کمیشن ملا تھا اور موصوف کے پاس نقل وحمل اور انسٹرکشنل پرواز کا 7200 گھنٹوں سے زائد کا تجربہ ہے۔ جناب سچدیوا ، اے زمرے کے باصلاحیت فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور موصوف بھارتی فضائیہ میں چند ازحد مقتدر  عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موصوف جوائنٹ سروسز اور این ٹی آر او میں بھی رہ چکے ہیں۔ وہ فضائیہ ایگزامینر رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہراول نقل وحمل اسکوارڈرن کی قیادت بھی کی ہے جو ٹرانسپورٹ بیس ہے اور جس کا تعلق کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سے ہے۔ صدر دفاتر آئی ڈی ایس میں وہ اے سی آئی ڈی ایس   آئی سی ٹی اور اے سی آئی ڈی ایس جوائنٹ آپریشن  بھی رہ چکے ہیں۔ این ٹی آر او میں موصوف سینٹر ڈائرکٹر ایوی ایشن تھے۔ آئی ڈ ی ایس کے صدر دفاتر میں موجودہ تقرری سے قبل موصوف جنوبی فضائی کمان کے صدر دفاتر واقع تھریووننتھا پورم میں سینئر ایئراسٹاف آفیسر تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QJTV.png

U-6458


(Release ID: 1557428)
Read this release in: English , Hindi