آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت
ہمہ گیرآبی انتظام کے موضوع پرموہالی میں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام
Posted On:
09 DEC 2018 5:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10دسمبر : آبی وسائل ، دریائی ترقیات اورگنگااحیأ کی وزارت کے تحت قومی ہائیڈرلوجی پروجیکٹ کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام 10سے 11دسمبر ،2018کے دوران انڈین اسکول آف بزنس ( آئی ایس بی )موہالی میں ‘‘ہمہ گیر آبی انتظام ’’ کے موضوع پرکیاجارہاہے ۔ کانفرنس کا یہ موضوع آبی وسائل کی ہمہ گیرترقیات اورانتظام کے مربوط فروغ سے متعلق ہے ۔
ہماچل پردیش کے محترم گورنرآچاریہ دیو ورت نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپرشریک ہونے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے ۔ آبی وسائل ، حکومت ہند کے سکریٹری ، دریا ئی ترقیات اور گنگااحیأ کی وزارت ، کانفرنس کے افتتاحی اجلاس یعنی 10دسمبر 2018کو اجلاس میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوں گے ۔
بھارت اوربیرون بھارت سے متعدد ماہرین اور مقتدراداروں کے مندوبین اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ بیرونی ملک کے مندوبین میں آسٹریلیا ،برطانیہ ، امریکہ ، اسپین ، نیدرلینڈ ز ، جمہوریہ کوریا، کینڈا ، جرمنی ، سری لنکاوغیرہ شامل ہوں گے اور اس تقریب میں شریک ہوکر پانی کے استعمال اورتکنالوجی کے فن کے بارے میں اپنا تجربہ اور اپنی مہارت آبی وسائل کے ہمہ گیرانتظام اور فروغ سے متعلق شراکت داروں کے روبرو بیان کریں گے ۔ کانفرنس کے مندوبین دعوت نامے پرشریک ہورہے ہیں اور اب تک 400سے زائد مندوبین کا رجسٹریشن کیاجاچکاہے ۔ تقریبا20کمپنیاں اور اداروں کے ذریعہ یہاں نمائش کے طورپراپنے اسٹال لگائے جائیں گے اور یہ لوگ اپنی سرگرمیوں کے ذریعہ ہمہ گیرآبی وسائل انتظام کا نمونہ پیش کریں گے ۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد حکومت ، سائنٹفک اورتعلیمی برادری سمیت مختلف النوع شراکت داروں کے مابین گفت وشنید اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ آبی انتظام سے متعلق پالیسیوں کو فروغ دیاجاسکے اور پانی سے متعلق مسائل کے تئیں بیداری پھیلائی جاسکے اور ان مسائل کا حل نکالنے کے لئے اعلیٰ سطح پر وابستگی اورعہدبندگی کو مہمیز کیاجاسکے اوراس طریقے سے مقامی ، علاقائی اورقومی اوربین الاقوامی سطحوں پر پانی کا بہترانتظام ممکن ہوسکے ۔ کانفرنس کی تفصیلات این ایچ پی ویب سائٹ درج ذیل پردستیاب ہیں : http://nhp.mowr.gov.in/Conference/home.aspx.
**************
U-6144
(Release ID: 1555321)