کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ریاض میں سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان کاروباری میٹنگ
Posted On:
28 NOV 2018 3:10PM by PIB Delhi
سعودی چیمبرس کی کاؤنسل کے ساتھ سعودی انڈیا کاروباری میٹنگ
نئی دہلی،28نومبر/ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور مکانات سے متعلق وفدکے سعودی عرب دورے کے دوران کاؤنسل آف چیمبرس کے ساتھ سعودی ہندوستانی کاروباری میٹنگ منعقد ہوئی۔ سعودی وفد کی سربراہی سعودی انڈین کاروباری کاؤنسل کے جناب کامل ایس المناجد نے کی۔ جبکہ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں ای ڈی ڈویژن کے ایڈیشنل سکریٹری جناب منوج کے بھارتی نے کی۔
ہندوستانی وفد سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے لئے ہندوستانی سفیر احمد جاوید نے کہا کہ سعودی عرب میں اہم تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ہندوستان سعودی عرب کی ترجیح فہرست میں آٹھ ملکوں میں سے ایک ہے۔کاروبار، تجارت اور علاقائی تعاون کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کی زیادہ سرگرم شرکت کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔
وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری جناب منوج کے بھارتی نے وعدہ کیا کہ حکومت ہند دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے سلسلے میں کام کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے اور اس وفد میں ہندوستانی کمپنیاں سعودی عرب کے لئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت لانے کے لئے کہیں زیادہ خواہش مند ہیں۔
میٹنگ میں سعودی عرب کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرس(سی ای اوز) اور اعلی افسروں نے شرکت کی۔جبکہ ہندوستانی وفد کی نمائندگی بنیادی ڈھانچے اور مکانات سے متعلق سرکردہ کمپنیوں نے کی۔
مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرسعودی عرب میں ایک تیزی سے ترقی کرنےو الا شعبہ ہے۔جہاں این ای او ایم،قدیا اور ریڈ سی انٹر ٹرینمینٹ جیسے بڑے پروجیکٹ قائم کئے جارہے ہیں۔تفریح کے شعبے میں امکانات کا پتہ لگانے کی خاطر ہندوستان کے لئے ایک زبردست موقع ہے۔کیونکہ سعودی حکومت کا مقصد ہے کہ تفریح اور آسائش کے لئے بیرون ملک سعودی عوام کو جانے سے روکا جائے اور سعودی عرب میں غیرملکی سیاحوں کو راغب کیاجائے۔
**********
U – 5961
(Release ID: 1554103)
Visitor Counter : 77