کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان ،اسٹارٹ اپ برادری کا عالمی مرکز ثابت ہوگا

Posted On: 16 NOV 2018 12:40PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MX24.jpg

جناب سریش پربھو پہلے اسٹیٹ آف انڈین اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم 2018 کا اجرا کرتے ہوئے              

نئی دہلی 16 نومبر۔ کامرس وصنعت اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی اسٹارٹ اپ کمپنیاں   ہندوستان کی نمو کی کہانی میں زبردست تبدیلیاں لانے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔ جناب سریش پربھو نئی دلی میں  آئی این سی 42 کا تیار کردہ  جدید ترین  انڈین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم  2018     پر ایک رپور ٹ کے اجرا کے موقع پرتقریر کررہے تھے ۔یاد رہے کہ  یہ انڈین اسٹارٹ اپ فضائی نظام  کے دائرہ کار کے لئے موسوم   انڈین انفارمیشن پلیٹ فارم ہے ۔

          جناب سریش پربھو نے اپنی تقریرمیں آگے کہا کہ کامرس وصنعت کی وزارت   ملک میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں  کی نمو وترقی کے لئے  ایک بااختیار فضائی نظام کے فروغ  کے لئے متعدد اقدامات کررہی  ہے ۔اس کے لئے   روایتی صنعتوں  کے لئے استعمال  کئے جانے والی ضابطہ کاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے  اور انہیں یاتو خارج کیا جارہا ہے یا ان میں ترمیم کی جارہی ہے تاکہ ہندوستان میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ اداروں کی نشوونما کا فضائی نظام فروغ  پاسکے ۔

          جناب سریش  پربھو  نے اس موقع پر اپنی تقریر میں بتایا کہ کامرس کی وزار ت کی جانب سے اگلے ماہ ہندوستان میں  سرمایہ کاروں کے ایک عالمی اجتماع  کا اہتمام کیا جائے گا۔اس سلسلے میں  بڑے سرمایہ کاروں کو  اس اجتماع  کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جاسکے ۔

          جناب سریش پربربھو نے ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس ‘‘  یعنی کاروبار کرنے کی آسانی کے میدان میں  ہندوستان کی حالیہ زبردست جست کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ  ہندوستان کو  دنیا کے 50  بڑے ملکوں کے گروپ میں شامل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

          وزیر کامرس موصوف نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ آج کی دنیا میں تبدیلی  نئے استقلال اور مستقل مزاجی کی شکل ہے  اور ہندوستانی نوجوانوں نے ان نئے نظریات کے ذریعہ مثبت تبدیلیاں  پیدا کرنے کی خاطر  مضبوط قوت ارادی برقرار رکھی ہے تاکہ نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5811



(Release ID: 1552958) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil