نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ہندوستان میں نمو کی جوشیلی اورحوصلہ مندکہانی میں شامل ہوں : بوتسوانہ میں آباد ہندوستانی برادری سے نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کا خطاب


ہندوستان میں جاری تبدیلیوں کو دیکھیں ، ہندوستانی برادری کی تقریب استقبالیہ میں جناب ایم وینکیا نائیڈو کی تقریر

प्रविष्टि तिथि: 02 NOV 2018 9:21AM by PIB Delhi

نئی دہلی 02 نومبر۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بیرون ملک آباد ہندوستانی شہری ہندوستان میں  جاری نمو کی حوصلہ مند اور پُر جوش کہانی میں شامل ہوسکتے ہیں۔جناب وینکیا نائیڈو بوتسوانہ کے گیبرون میں واقع بائیساگو کنونشن سینٹر میں ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ  بوستوانہ ڈاکٹر راجیش رنجن کی جانب سے اہتمام کی جانے والی ہندوستانی برادری کی تقریب استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے سماجی انصاف وتفویض اختیارات جناب کرشن پال گرجر اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

          صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ بوتسوانہ میں آباد ہندوستانی برادری نے اپنے آپ کو اجتماعی  ،آزاد اور جمہوری سماج سے مربوط کرلیا ہے بلکہ بوتسوانہ کی معیشت میں بھی زبردست تعاون کیا ہے ۔ہم ہندوستانی ، کاروباری ،شمولیتی اورقانون کی پاسداری کرنے والے سماج کی حیثیت سے اپنے آپ پر فخر کرتے ہیں ۔ ہندوستانی دنیا کے  کسی بھی حصے میں ہوں ، انہوں نے ترقی کے عمل کو تیز رفتار کیا ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حکومت ہند بیرون ملک آباد اپنے ہندوستانی بھائیوں کو  انتہائی اہم تصور کرتی ہے  اور یہ بات اپنے آپ میں انتہائی خوشگوار اور مسرت بخش ہے کہ بوتسوانہ میں آباد ہندوستانی برادری نے  بوتسوانہ کی معاشی نمو  کی کامیابی کی کہانی میں زبردست اشتراک وتعاون کیا ہے۔ آپ سب ہندوستان کے سفیر ثقافت ہیں  اور دنیا آپ کو  ہندوستانی قدروں او  ر ہندوستانی طرز زندگی کا نمائندہ تصور کرتی ہے۔

بوتسوانہ میں آباد ہندوستانی برادری کو ، ہندوستان میں جاری تبدیلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ  ہندوستان میں تدریجاََ تبدیلی جاری ہے  اور کاروبار کی فضا میں بہتری پیدا ہورہی ہے۔ہندوستانیوں نے  عالمی منظرنامے میں  اپنا نمایاں مقام حاصل کیا ہے  اوراب انہیں  دیکھنا چاہئے کہ وہ کس طرح ہندوستان میں جاری نمو کی حوصلہ مند اور پُر جوش کہانی میں شریک ہوسکتے ہیں ۔

جناب وینکیا نائیڈو نے بیرون ملک آباد ہندوستانی برادری کو یہ تلقین بھی کی کہ دنیا کو پیغام امن دینے کا عمل جاری رکھیں اور دیگر ممالک کی  بہترین باتیں اور قدریں ہندوستان  لائیں تاکہ ہمارا ملک  مزید تیز رفتاری سے ترقی کرسکے ۔

بوتسوانہ  میں منعقد ہندوستانی برادری کی تقریب استقبالیہ سے  ،نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب ایم وینکیا نائیڈوکے خطاب کا متن :

          میں ، خوبصورت ،قدرتی مظاہر کے عطیہ خدا وندی سے مالا مال بوتسوانہ   میں آپ سب کے ساتھ اپنی موجودگی کو انتہائی معتبر اور باوقار محسوس کرتا ہوں ۔ مجھے آپ سب کا جوش دیکھ  کر بہت خوشی ہوئی ہے اور آپ سب کا یہاں آنے کے لئے شکریہ اداکرتا ہوں ۔

میرے پیارے دوستو!

          میں جانتا ہوں  کہ آپ میں سے متعدد لوگ یہاں  کئی دہائیوں سے آباد ہیں اور انہوں نے بوتسوانہ کواپنا دوسرا گھر بنالیا ہے۔ میں یہاں آباد ہندوستانی برادری کی آرزوؤں  اور امنگوں کو بخوبی محسوس کرتا ہوں اور ان کی ستائش کرتا ہوں  کہ اس نے  بوتسوانہ  کو فعال اور متحرک  بنانے  کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے ۔

          بوتسوانہ میں آباد ہندوستانی برادری    نہ صرف اجتماعی  ، آزاد اور جمہوری سماج سے بخوبی مربوط ہوگئی ہے بلکہ  اس نے بوتسوانہ کی معیشت کی بھی زبردست خدمت کی ہے ۔

          میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بیشترلوگ یہاں تعلیم ،ادویہ ،حساب کتاب یعنی اکاؤنٹنگ  ،  خردہ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں    مصروف عمل ہیں اورآپ نے مقامی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں فعال اشتراک کیا ہے۔آپ سب نے محض اپنی استقامت واستقلال     مضبوط قوت ارادی اور مطابقت اختیار کرنے کی صلاحیت سے  اپنے لئے بوتسوانہ میں بھی  ایک معتبر اور محترم مقام حاصل کرلیا ہے  اور بوتسوانہ اور ہندوستان میں مماثلت پیداکردی ہے ۔

          آپ سب  نہ صرف بوتسوانہ کی سرکار کے،  سماجی اقتصادی فلاح  کے پروگرام  کی حمایت کرتے ہیں   بلکہ   آپ سب نے  یہاں کی قومی اہمیت کی تقریبات میں بھی پرجوش طریقے سے شرکت کرکے  بوتسوانہ اور ہندوستان دونوں  ملکوں کے عوام کو آپ کے اس عمل کی ستائش کرنے کے لئے آمادہ کرلیا ہے ۔

          مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں آباد ہندوستانی برادری سماجی –اقتصادی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے اور ایسے تمام پروگراموںمیں شرکت کرکے  سماج کو فلاحی عطیات پیش کرنے کی شکل میں  اپنی کارپوریٹ سماجی  ذمہ داری  کی ادائیگی بھی کرتی ہے۔

          میں اپنے ہندوستانی بھائیوں کے جذبات کی ستائش کرتا ہوں  اور ان کی اس درد مندی کا احترام اورستائش کرتا ہوں ،جس نے   کیرل کے حالیہ سیلاب کے متاثرین کی امداد کے لئے 50  لاکھ روپے کی رقم  جمع کی ۔  ہم ہندوستانی ، کاروباری ،شمولیتی  اور قانون کے پاسدار ہونے میں انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں ۔ ہندوستانی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں ہمیشہ مہارت اور برتری حاصل کرلیتے ہیں ۔آپ کی یہاں بوتسوانہ میں  موجودگی ہی  اس سچائی کا بین ثبوت ہے کہ  بوتسوانہ کے ساتھ ہمارےتعلقات تاریخی اور دوستانہ رہے ہیں۔ہندوستان اور بوتسوانہ دونوں ممالک اپنے عوام کی زندگی میں بہتری کی خاطر جمہوری قدروں کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

          ہمارے تعلقات  کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستانی برادری نے کاروبار ،معاشی سرگرمیوں اور عوام سے عوام کے رابطوں کے ذریعہ   نمایں کردار ادا کیا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران  ہمارے دونوں ملکوںکی تجارت میں  تدریجاََ بہتری پیداہوتی رہی ہے   اورمحض سال 18-2017  میں ہی  دونوں ملکوںکی باہمی تجارت  کی مالیت 26 فیصد اضافے کے ساتھ 1.75  ارب امریکی ڈالر ہوگئی ہے ۔

          ہم  بوتسوانہ  میں  زراعت وڈیری  ، ایم ایس ایم ای  اوربالخصوص  چمڑے  اورفوڈ پراسیسنگ ، کانکنی   ، ہیرے کےفائدہ مند کاروبار ،تعلیم اور حفظان صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے  اپنے ان تعلقات کو  مزید بلندیوں تک پہنچانے کی ایماندارانہ کوششیں کررہے ہیں تاکہ  بوتسوانہ میں موجود عظیم تراور وسیع ترامکانات سے استفادہ کرسکیں ۔

دوستو!

          کل مجھے بوتسوانہ کے نائب صدر محترم کے ساتھ تیرہویں گلوبل ایکسپو 2018  کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا ۔ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ  یہاں موجود  ہندوستانی کاروباریوں اور صنعتی گھرانوں  کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد   اس موقع کا فائدہ اٹھاکر  بوتسوانہ کی  ترقیات  کا حصہ بننے کی خواہشمند ہیں ۔

          مجھے یہ جان کی انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ بوتسوانہ کے نائب صدر عزت مآب  جناب مسیسی  یہاں آباد  ہندوستانی برادری کے  انتہائی قدردان ہیں   اور یہاں  اہتمام  کی جانے والی بیساکھی کے تہوار  جیسی ہندوستانی ثقافتی اور مذہبی  تقریبات  میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

          مجھے اس بات سے از حد اطمینان وتشفی ہے کہ  بوتسوانہ  کی سرکار ہندوستانی برادری   کے تحفظ اور  تعاون  کرنے کی ایک بار پھر تصدیق کی ہے۔ حکومت ہند بیرون ملک آباد اپنے ہندوستانی بھائیوں کو انتہائی  اہم تصور کرتی ہے ۔

پیاری بہنو اور بھائیو !

          مجھے خوشی ہے کہ آپ نے بوتسوانہ کی معاشی نمو کی کہانی میں کامیاب کردار اد ا کیا ہے ۔ میں چاہتا ہو ں کہ آپ ہندوستان میں جاری تبدیلیوں پر نظر ڈالیں ۔کل شائع ہونے والے  ،  عالمی بینک کے  ،’’  ڈوئنگ بزنس  2019   ‘‘   کی رپور ٹ میں  یہ انتہائی توانا پیغام مضمر ہے کہ  ہندوستانیوں کو  انتہائی مسرت اور تشفی کا احساس کرنا چاہئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے ، ’’  مسلسل دو برسوں سے  بہتری پیدا کرنے والے ملک ہندوستان نے  گزشتہ برس کے دوران  ان اصلاحات  پر عمل درآمد کیا ہے اور انہیں آگے بڑھایا ہے ، جن سے ہندوستان کو عالمی درجہ بندی میں 77 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ہندوستان آج اس خطے کی اعلیٰ درجہ بند معیشت کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہاں  ہمہ جہت درخواست فارموں  کی یکجائی کے ذریعہ  کاروبار شروع کرنا نسبتاََ آسان ہوگیا ہے ۔علاوہ ازیں  گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی ) کے نفاذسے بھی کاروبارمیں آسانیاں  پیدا ہوئی ہیں۔‘‘

پیاری بہنوں اور بھائیو!

          ہندوستان میں انتہائی تیز رفتاری سے تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔کاروبار کی فضا میں بہتری پیدا ہورہی ہے ۔ قدیم اور پارینہ  ضابطہ بندیاں ختم کی جارہی ہیں اور  لامحدود عمل کے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔

          آج ہم  ایسے  انتہائی حوصلہ مند   ہندوستان ہوگئے ہیں ، جو  60  کروڑ  خواتین  اور مردوں  کے  خوابوں   کو عملی تعبیر  دینے کے طریقے سے  چلایا جارہا ہے ۔ یہ وہ لوگ  ہیں جن کی عمریں 35  برس سے کم ہیں۔

پیاری بہنوں اور بھائیو!

          آپ نے عالمی  منظر نامے میں   اپنی نمایاں موجود گی کا اعتراف  کرالیا ہے ۔ اب میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ  آپ کس طرح ہندوستان میں  نمو کی پرجوش  جاری کہانی    میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ ہمارے یہاں وافر مقدار میں مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ آپ  کو  ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا اس سے بہتر موقع اورکوئی نہیں ہوسکتا ۔

          آپ اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ حکومت ہند نے  ہندوستان کو ایک ہنر مند اور ذی علم  سماج  اور سازوسامان کی تیاری  کا مرکز  بنانے کے لئے متعدد زبردست اسکیمیں شروع کی ہیں۔مزید برآں  گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی )  جیسے  ترقی پسند  اقدامات کا آغاز کرکے   ہندوستان کو  کاروبار کی آسانی کے ساتھ ایک شفاف اور مربوط  بازار کی شکل دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔  آج ہندوستا ن  ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے ،جہاں سے آئندہ برسوں میں وسیع تر نمو کے حصول  کا آرزو مند ہے ۔

          اگر  ہندوستان کی باصلاحیت اور ذہین    کاروباری برادری   اپنی عملی حمایت دیں تو تبدیلی کا معیار  مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس میں  مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

          میں  آپ سب کے لئے خواہش کرتا ہوں کہ آپ سب اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی کوششوں میں کامیابی حاصل کریں ۔ مجھے  امید ہے کہ آپ سب اپنے  مادر وطن ہندو ستان اور اس کی مالامال ثقافتی روایات کو فروغ دیں  گے  اور بوتسوانہ یا دنیا کےکسی بھی ملک میں ہوں وہاں  کی سماجی،اقتصادی اور ثقافتی زندگی میں  اپنا تعاون دیں  گے۔

          آپ سب ہندوستا نے سفیر ثقافت ہیں اور پوری دنیا آپ کو ہندوستان کی قدروں اور طرز زندگی کے نمائندے کی حیثیت سے جانتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ میں سے بیشتر لوگوں نے اپنی مادر وطن ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کیا ہے ۔آپ  جہاں بھی کسی دوسرے ملک میں وہاں کے لوگوں کے رابطے میں آئیں براہ کرم ہندوستان کے پیغام  کا مشن جاری رکھیں  اور ان ملکوں کی بہترین باتیں ہندوستان لائیں  تاکہ ہمارا ملک  مزید تیز رفتاری سے ترقی کرسکے ۔جے ہند!

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5616


(रिलीज़ आईडी: 1551696) आगंतुक पटल : 135
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil