عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بھارت نے پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ سے متعلق دولت مشترکہ ایسوسی ایشن کا ایوارڈ 2018 جیتا

Posted On: 25 OCT 2018 6:19PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔26؍اکتوبر۔عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی)، پبلک ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ (سی اے پی اے ایم) سے متعلق دولت مشترکہ  ایسوسی ایشن کا ایک ادارہ جاتی رکن ہے، جو ایک غیرمنافع بخش ایسوسی ایشن ہے جو گیارہ سو سے زیادہ سینئر سرکاری افسران، سربراہان حکومت، سرکردہ ماہرین تعلیم اور محققین کے ایک بین الاقوامی  نیٹ ورک کی نمائندگی کرتا ہے جو دولت مشترکہ کے 50 سے زیادہ ملکوں میں واقع ہے۔

اس ایسوسی ایشن کی رہنمائی، بین الاقوامی  رہنما کرتے ہیں جو دولت مشترکہ ملکوں میں شہریوں کی بہتری کیلئے نیٹ ورکنگ، معلومات کے لین دین اور اچھی حکمرانی کے فروغ کی اقدار میں یقین رکھتے ہیں۔ سی اے پی اے ایم، اختراعات سے متعلق اپنے بین الاقوامی انعامات (آئی آئی اے)  پروگرام 1998 سے دو سال میں ایک مرتبہ کرتا رہا ہے۔  سی اے پی اے ایم انعامات، ان تنظیموں  کا اعتراف کرکے عوامی خدمات کے شعبے میں اختراع کے جذبے کیلئے دیئے جاتے ہیں جنہوں نے عوامی شعبے میں حکمرانی اور خدمات کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ تعاون کیا ہے۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری جناب کے وی یاپن  کو   عوامی انتظامیہ اور بندوبست سے متعلق دولت مشترکہ کی ایسوسی ایشن (سی اے پی اے ایم) کے بورڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں 23 اکتوبر 2018 کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں منعقدہ سالانہ جنرل ارکان کی میٹنگ میں منتخب کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران سی اے پی اے ایم اختراع انعامات کا اعلان کیا گیا۔ حکومت ہند نے سی اے پی اے ایم بین الاقوامی اختراعات انعامات 2018 کے لئے مختلف زمروں کے تحت نامزدگیاں بھیجی تھیں۔

ریاست بہار کی بانکا ضلع  کی، ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تعلیم کی دوبارہ ایجادات ’’اُنّائن بانکا‘‘ نام کی پہل کو ، انعام دیا گیا ہے۔ یہ انعام  ’’اختراع کی  انکیوبیشن‘‘ کے زمرے میں دیا گیا ہے۔ اُنّائن بانکا ایک ایسا قدم ہے جس میں خاص طور پر بالکل نچلی سطح کے لوگوں کو اور سب کو معیاری تعلیم دی جاتی ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ نوجوانوں کو تعلیم سے روزگار کا اہل بنانے کا ایک مجموعی طریق کار ہے۔ ہزارہ ترقیاتی نشانوں سب سے زیادہ اہم نشانوں میں سے ایک ’’تعلیم‘‘ سب سے بڑا سماجی محرک ہے اور یہ ہر ایک کا پیدائشی حق ہونا چاہئے اور یہ حکومت ہند کی کوشش ہے کہ تعلیم بھی بچوں کو فراہم کرئی جائے۔

کرناٹک سرکار کے تعاون سے متعلق محکمے کے ’’یکجازرعی  مارکٹیں‘ ‘ نام کی ایک اور پہل کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔اسے ’’عوامی خدمات کے بندوبست میں اختراع‘‘ کے زمرے کے تحت چنا گیا ہے۔ اس پہل کو بھی سی اے پی اے ایم انعامات 2018 کیلئے مجموعی طلائی انعام کیلئے چنا گیا ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5501



(Release ID: 1550842) Visitor Counter : 77


Read this release in: English