وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے آبدوز کی بچاؤ صلاحیت میں اضافہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 OCT 2018 3:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17اکتوبر ۔مغربی بحری کمانڈ نے ڈیپ سب مرجنس ریسکیو وہیکل( ڈی ایس آر وی) کی پہلی کامیاب آزمائش کی۔جس نے ہندوستانی بحریہ کی اعلی صلاحیت میں حوصلہ افزائی کی ہے۔ڈی ایس آر وی ،جسے عملے کے تین اہل کاروں کے ذریعہ آپریٹ کیاجاتا ہے، ایک وقت میں کام نہ کرنے والی آبدوز سے 14اہلکار کو بچا سکتی ہے۔

15اکتوبر 2018 کو ڈی ایس آر وی سمندر میں 300 فٹ سے زیادہ کی گہرائی میں نیچے موجود آبدوز کے ساتھ جا کر مل گئی۔اس کامیاب ملن کے ساتھ ڈی ایس آر وی نے اپنے اور آبدوز کے دروازوں کو کھول دیا اور آبدوز کا عملہ ڈی ایس آر وی میں پہنچ گیا۔ سمندرمیں کام نہ کرنے والی آبدوزوں سے  راحتی کاروائیاں انجام دینے کے لئے  ان  سمندری  آزمائشوں نے نئی شامل کی گئی ڈی ایس آر وی کی صلاحیت کو ثابت کردیا ہے اور اس طرح  ہندوستانی بحریہ کو ایک غیرمعمولی صلاحیت فراہم کی ہے۔

آزمائشوں کے دوران ڈی ایس آر وی نے 666 میٹر تک کامیابی کے ساتھ غوطہ لگایا۔ ہندوستانی سمندر میں کسی بحری جہاز کی جانب سے سب سے زیادہ گہرائی میں اترنے کا یہ ایک ریکارڈ ہے۔ڈی ایس آر وی عملے نے 750سے زیادہ میٹر پر آر او وی آپریشنز بھی انجام دیئے۔عملے نے 650سے زیادہ میٹر سائڈ اسکین سونار آپریشنز بھی کئےجو ہندوستانی بحریہ کے لئے پہلی بار انجام دی گئی سرگرمیاں ہیں۔

جاری رہنے والی ان آزمائشوں میں ہندوستانی فضائیہ کے بھاری ٹرانسپورٹ طیارہ کی جانب سے اس نظام کا ایئر ٹرانسپورٹیشن بھی شامل ہوگا۔ان آزمائشوں کی تکمیل سے ہندوستانی بحریہ دنیا کی بحریہ کے ایک مخصوص کلب میں شامل ہوجائے گی۔جس کے پاس  آبدوز کے بچاؤ کی  ایک مربوط صلاحیت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture314W2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20181016-WA01042X54.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2U3V9.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20181016-WA01065DE2.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20181016-WA0107(1)63HX.jpg

 

 

 

***********

 

 (م ن ۔ ح  ا۔ ر ض۔)

U – 5374


(रिलीज़ आईडी: 1549948) आगंतुक पटल : 101
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी