امور داخلہ کی وزارت

مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے بارے میں، مرکزی وزارت داخلہ کے فیصلے

Posted On: 17 OCT 2018 10:25AM by PIB Delhi

نئیدہلی17اکتوبر۔مرکزی وزارت داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے  (یوٹی ) چنڈی گڑھ کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں ۔

  1. مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دو پہیہ گاڑیاں چلانے والی یا پیچھے بیٹھنے والی سکھ خواتین کے لئے حفاظتی پگڑی  پہننا     دہلی کے طریقے کے مطابق ان کی صوابدید  پر ہوگا۔
  2.    مرکز کے زیر انتظا م علاقے چنڈی گڑھ کی انتظامیہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سول عہدوں  پرتقرری  کے عمل میں  پنجا ب اور ہریانہ کے درمیان استعمال کئے جانے والے 40-60  کا تناسب     برقراررکھا جائے ۔   
  3. چنڈی گڑھ  پولیس کے ڈی ایس پی کے عہدو ں  کے ڈی اے این آئی پی ایس  کے ساتھ  انضمام کے  وزارت داخلہ کے حکم نامے مورخہ 25 ستمبر 2018  کو تا احکامات ثانی معرض   التوا میں رکھا گیا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5370



(Release ID: 1549923) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi