جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

سافٹ بینک گروپ کے چیف ایگزیٹو آفیسر مسایوشی سن نے  25  برس بعد مفت بجلی کی پیش کش کی

Posted On: 04 OCT 2018 7:05PM by PIB Delhi

نئیدہلی05اکتوبر۔سافٹ بینک گروپ  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب مسا یوشی سن نے 25  برس بعد مفت بجلی فراہم کرائے جانے کی پیش کش  کا اعلان کیا ۔ جناب مسایوشی سن حکومت  ہند کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سیکنڈ گلوبل ری نیویبل  انرجی انویسٹمنٹ  میٹنگ اینڈ ایکسپو (آر ای آئی این وی ای  ایس ٹی -2018 ) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ واضح ہوکہ  بین الاقوامی شمسی  اتحاد (آئی ایس اے )  کی پہلی اسمبلی کا پہلا اجلاس  ، دوسراآئی او آر اے    قابل تجدید توانائی  وزارتی اجلاس اور سیکنڈ  گلوبل ری – نیویبل انرجی انویسٹمنٹ  میٹنگ اینڈ ایکسپو (آر ای آئی این وی ای ایس ٹی -2018  )  کے اجلاس  اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو مارٹ میں جاری ہیں۔ یہ اجلاس  تین سے پانچ اکتوبر 2018 تک جاری رہیں گے ۔آر ای این او وی اے ٹی ای  کے عنوان سے منعقد کئے جانے والے پہلے مکمل اجلاس میں  نئے نظریات اورنئی ٹکنالوجی کے ذریعہ کرہ ارض  کی تجدید پر سنجیدگی اور درد مندی سے یقین رکھنے والے  عالمی لیڈروں کےساتھ  مذاکرات خاصے حوصلہ افزا رہے ۔

 اس موقع پر اپنے پریذینٹیشن میں  سافٹ بین گروپ کے  چیف ایگزیکٹو آفیسرجناب مسایوشی سن  نے کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد  (آئی ایس اے ) وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے ایک انتہائی اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے ۔وزیر اعظم صد فیصد برق کاری چاہتے ہیں ۔  یہ  مواضعات  اورہمارے کنبو ں کے لئے  ایک عظیم تصور والا زبردست(سوبھاگیہ ) مشن ہے  ۔  جناب مسایوشی سن نے  بین الاقوامی شمسی اتحاد کی کوششوںکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب اس مشن میں ہم ایک ملک نہیں ہیں  بلکہ دنیا کے 121 ممالک اس چیلنج کاسامنا کریں گے ۔  مجھے اس عظیم کام کے چیئر مین کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اس کام کو انجام دینے والی ٹاسک فورس میں  شمسی جدت طرازی پلیٹ فارم ،شمسی ٹکنالوجی مراکز اور بالآخر عوام الناس کو  بجلی سے جوڑنے والے تین مشترکہ اہم نتائج  شامل ہیں ۔ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مقررہ 2020  کے مشن کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں ۔ ہندوستان میں شمسی توانائی   کی پیداوار پرآنے والی لاگت دوسرے ملکوں کے مقابلے  بہت کم ہے اور اب آئی ایس اے کے رکن ممالک  کی پبلک پرائیویٹ شراکتداری کے ذریعہ  25  برس بعد ہم  مفت بجلی دستیاب کرائیں گے ۔ہم آج  ٹکنالوجی اورجدت طرازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے بچوں  ، ماؤں  اورکنبو ں کو شمسی توانائی  کی موثریت کے ساتھ مفت بجلی فراہم کرائی جاسکے ۔ یہ محض ایک خواب ہی نہیں ہے بلکہ ہم اسے دستیاب وسائل کے ذریعہ حقیقت بنائیں گے۔

اس کانفرنس کا افتتاح  ایک مشترکہ تقریب میں  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب انٹونیو گتریس  کی موجودگی میں  تین اکتوبر 2018  کو وگیان بھون میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا ۔

 دوسرے آر ای آئی این  وی ای ایس  ٹی کا نشانہ ہے کہ دنیا میں موجود  قابل تجدید توانائی   کی اندازہ کار ی کی جائے او ر عالمی سرمایہ کار برادری کو  ہندوستان کے توانائ دعوے داروں کے ساتھ جوڑا جائے ۔آر ای آئی این  وی ای ایس  ٹی قابل تجدیدتوانائی ، صاف ستھری ٹکنالوجی  اورمستقبل کی منتخبہ توانائی  پر ایک تین روزہ کانفرنس ہے ۔اس کے ساتھ ہی قابل تجدید توانائی تیار کرنے والی کمپنیوں ،فروخت کاروں اور سرمایہ کاروں کی ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-5177



(Release ID: 1548708) Visitor Counter : 72


Read this release in: English