جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
اکیس (21) آئی او آر اے ممالک نے قابل تجدید توانائی پر دہلی اعلامیہ کو منظوری دی
بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے ) کے رکن ممالک سے شراکتداری کی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 OCT 2018 10:20PM by PIB Delhi
نئیدہلی05اکتوبر۔ حال ہیں میں گریٹرنوئیڈا میں دوسرے گلوبل ری –انویسٹ انڈیا آئی ایس اے پارٹنر شپ ری نیویبل انویسٹرس میٹ اینڈ ایکسپو کے موقع پر منعقددوسرے آئی او آر اے قابل تجدیدتوانائی وزارتی اجلاس کے بعد بحر ہند کے خطے میں قابل تجدید توانائی پر انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے ) میں شامل اکیس ممالک نے قابل تجدید توانائی پر دہلی اعلامیہ کو منظوری دے دی ہے ۔
واضح ہوکہ بحر ہند کے خطے میں قابل تجدید توانائی پر دہلی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بحر ہند کے خطے میں قابل تجدید توانائی کی بڑھتی مانگ کی تکمیل کی غرض سے آئی او آر اے کے رکن ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنا چاہئے اور بحر ہند کے خطے کے لئے قابل تجدید توانائی پر ایک مشترکہ ایجنڈا وضع کیا جائے اور علاقائی اہلیت سازی کو فروغ دیا جائے ۔
اس اعلامیہ میں بین الاقوامی شمسی اتحاد(آئی او آر اے ) میں شامل ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی پر اشتراک ، تکنالوجی کے فروغ اور منتقلی نیز قابل تجدید توانائی کے میدان میں پبلک پرائیویٹ شراکتداری کو مستحکم کیا جائے اور بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے ) سے شراکتداری کا فیصلہ کیا جائے ۔
حکومت ہند کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب آر کے سنگھ ، انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے ) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نومویو این نوکوے ،جنوبی افریقہ کی نائب وزیر توانائی محترمہ تھیم بی سل مجولا ، بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ جناب شہر یار عالم ایم پی نے اس وزارتی اجلاس میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں ماریشس ،سی شیلز ، سری لنکا کے وزارتی مندوبین نے بھی اس وزارتی اجلاس سے خطاب کیا ۔
اس منظور شدہ اعلامیہ کے مطابق آئی او آر اے کے رکن ممالک آئی ایس اے کے رکن ممالک کےساتھ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں معلومات اور نظریات کی باہمی منتقلی کریں گے اور اس شعبے میں قوی امکانات پر غوروخوض کریں گے اور تین اکتوبر 2018 کو آئی او آر اے اور آئی ایس اے درمیان دستخط کی جانے والی مفاہمتی عرضداشت کی عمل آوری کے لئے راہ ہموار کریں گے ۔جس میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مشترکہ اہلیت سازی پروگرام او ر تحقیق وترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے ۔
مزید برآں آئی او آر اے میں شامل ممالک اور آئی آر ای این اے دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی کے اعدادوشمار کے پروجیکٹ کی حیثیت رکھنے والے عالمی تجدید توانائی نقشے میں توسیع کریں گے ۔اعدادوشمار کا یہ بڑ اپروجیکٹ آئی آر ای این اے نے تیار کیا ہے اس کے ساتھ بحر ہند کا سب سے بڑا اور جامع نقشہ اور ڈاٹا بیس تیار کیا جائے گا اور اس زیر نظر خطے میں قابل تجدید توانائی کے وافر امکانات کو زیر استعمال لایا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی قابل تجدید توانائی تدریس پلیٹ فارم (آئی آر ای ایل پی ) کے تحت دستیاب مواقع میں شراکتداری کی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-5176
(ریلیز آئی ڈی: 1548707)
وزیٹر کاؤنٹر : 120