وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم لاکھوں آشا، اے این ایم اورآنگن واڑی کارکنان سے 11ستمبرکو گفت وشنید کریں گے

Posted On: 10 SEP 2018 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11ستمبر :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 11ستمبر،2018کوصبح 1030بجے ‘پوشن ماہ ’’پروگرام کے تحت ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ آشا، اے این ایم اورآنگن واڑی کے لاکھوں کارکنان اورصحتی مستفضین سے گفت وشنید کریں گے ۔

          ‘‘پوشن ماہ ’’(تغذیہ کے نام وقف مہینہ ) ستمبر2018میں ملک بھرمیں منایاجارہاہے ۔اس کامقصد ملک کے ہرگھرتک تغذیہ کی اہمیت کے پیغام کو پہنچاناہے ۔

          یہ کوشش پوشن ابھیا ن ( قومی تغذیہ مشن ) کے مقاصد کو مزید آگے بڑھائے گی ، جس کے لئے مرکزی سرکارنے نومبر2017میں اس کی شروعات کی تھی ۔ اس مشن کا مقصد  قدکی نشونمأ ،سوئے  تغذیہ ،خون کی کمی اور ولادت کے وقت بچوں میں وزن  میں معمول سے  کمی ،کے معاملات کم  کرناہے ۔ پوشن ابھیان کے تحت سرکارنے قدکی نشونمأرک جانے  ،  سوئے تغذیہ ، خون کی کمی (چھوٹے بچوں ، خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں )ولادت کے وقت وزن کی کمی کے تناسب میں سالانہ بالترتیب  2فیصد ، 2فیصد ، 3فیصد ، اور2فیصد کمی لانے کا  نشانہ مقررکیا ہے ۔

           اس مقصد کے تحت  ، وزیراعظم ، اس مشن میں شامل مختلف شراکت داروں کے ساتھ گفت وشنید کریں گے ۔یہ پروگرام تغذیہ سے متعلق کامیابی کی داستانوں کوباہم ساجھاکرنے کا ایک ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

**************

U-4677

 



(Release ID: 1545616) Visitor Counter : 46