وزارت دفاع
ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے دفاعی تحقیق و ترقیات کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
27 AUG 2018 8:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔27اگست، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے دفاعی تحقیق و ترقیات کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر ریڈی معروف میزائل سائنسداں ہیں اور متنوع میزائلوں اور کلیدی نظام، گائڈیڈ اسلحہ جات، فضائی ٹیکنالیوجیوں وغیرہ کو اندرون ملک ڈیزائن کرنے انہیں ترقی دینے اور ان کو زیر استعمال لانے کے سلسلے میں اپنے قابل ذکر تعاون کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے بھارت میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجیوں اور صنعتوں کی ترقی میں خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔
***********
U – 4445
(रिलीज़ आईडी: 1544103)
आगंतुक पटल : 80