شہری ہوابازی کی وزارت

کیرالہ میں سیلاب کے سلسلے میں وزارت شہری ہوابازی کی جانب سے کئے جا رہے راحت آپریشن کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 19 AUG 2018 6:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 اگست؍ کیرالہ میں آئے سیلاب سے نمٹنے کے لئے وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے کئے جا رہے راحت اقدامامات درج ذیل ہیں :۔

* شیڈولڈ گھریلوایئر لائنیں مسافروں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے تریوندرم ، کالی کٹ اور کوئمبٹور ہوائی اڈوں سے اضافی آمد و رفت کی پرواوں کا اہتمام کر رہی ہیں ۔ ایئر لائنیں ری شیڈولڈ اور اضافی اڑانوں کی صورت حال اپنی ویب سائٹ پر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹکٹ منسوخ ؍ تبدیل کئے جانے کے چارج کی معافی کے اعلان کو بھی پیش کر رہی ہیں ۔

* سیفٹی رسک اسسمنٹ کے اطمینان بخش پائے جانے کی بنیاد پر میسرز الائنس ایئر برائے آپریشن اے ٹی آر 72 ایئر کرافٹ آئی ین ایس گروڑ ، کوچین سے ؍ تک آمد و رفت کے لئے منظور کیا گیا ہے ۔

* میسرز الائنس ایئر کے ذریعہ بنگلورو ۔کوچین ۔ بنگلورو (02 اپروازیں )اور بنگلورو ۔ کوئمبٹور ۔ کوچین ۔کوئمبٹور۔ کوچین ( 01 پرواز) کا داخل کردہ شیڈول اے ٹی آر 72 ایئر کرفٹ کی بنیاد پر آئی این این گروڑ ، کوچین ایئر پورٹ سے 20 اگست ، 2018 سے منظور کر لیا گیا ہے ۔

* 19 اگست ، 2018 کو ایئر کرافٹ کی نگرانی میں پایا گیا کہ مختلف گھریلو نان اسٹاپ براہ راست روٹ کرائے کیرالہ اور اور قریبی ہوائی اڈوں کو آنے جانے کے لئے 3395 ہندوستانی روپئے سے 6999 ہندوستانی روپئے کے درمیان ہیں جو کہ مختصر راستے کے لئے 6017 ہندوستانی روپئے او ر طویل راستے کے لئے تقریباً 10000 روپے ہے ۔

* یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ کچھ سوشل میڈیا ٹوئٹ کے ذریعہ دکھایا جانے والا مہنگا کرایہ مخصوص اور بہت زیادہ طویل مسافت والی اڑانوں کے لئے ہے ۔

* ڈی جی سی اے کے ذریعہ نصب کردہ کنٹرول روم کوچین میں اڑانوں کی منسوخی کے باعث پھنسے ہوئے ؍متاثرہ مسافروں کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے ۔ کنٹرول روم کے ذریعہ اب تک 3980 سے زیادہ کوئیریز (استفسار) کے جواب دیئے جا چکے ہیں ۔

* راحت کاری کے سامان کو آسمان سے نیچے گرانے کے سلسلے میں کیرالہ حکومت سے موصولہ درخواست کی بنیاد پر ڈی جی سی اے نے دو ہیلی کاپٹر آپریٹروں یعنی میسرز گھوڑاوت اور میسرز دیونگری کو فضاکے ذریعہ راحت سامان پہنچانے کی اجازت دی ہے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔


u.4337
 



(Release ID: 1543380) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Malayalam