وزارت دفاع

اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈ ویپن  کی کامیاب آزمائشی پرواز

Posted On: 19 AUG 2018 7:53PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔20؍اگست۔ملک میں تیار اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈ ویپن (ایس اے اے ڈبلیو) کے آزمائشی پرواز کا تجربہ فضائیہ کی چندن  رینج سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اسلحہ کے اس نظام  کو دفاعی میزائیل کی تنصیب سے مربوط کیا گیا ہے اور آزمائشی پرواز کے دوران اس نے ہدف کو بڑی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے مختلف حالات میں اس کی پرواز کے تین آزمائشی تجربے 16 سے 18 اگست 2018 کے درمیان کیے گئے تھے اور ان تینوں آزمائشی پروازوں میں مکمل کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں۔

مرکزی وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتارمن نے دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او ، فضائیہ (آئی اے ایف) اور ہندوستان ایروناٹکس لیمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کو اس آزمائشی پرواز کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اس آزمائشی پرواز کا مقصد ملک کی دفاعی اہلیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔س ش۔ع ن

U-4334



(Release ID: 1543372) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Tamil