امور داخلہ کی وزارت
سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت پر سات دن کے سوگ کا اعلان
Posted On:
16 AUG 2018 8:15PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔17؍اگست۔حکومت ہند نے انتہائی غم وافسوس کے ساتھ 16 اگست 2018 کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز نئی دہلی میں سابق وزیراعظم ہند جناب اٹل بہاری واجپئی کی موت کا اعلان کیا ہے۔
آنجہانی لیڈر کے احترام میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں جناب اٹل بہاری واجپئی کی موت پر 16 اگست 2018 سے 22 اگست 2018 تک سرکاری سوگ منایا جائے گا۔ اس مدت میں قومی پرچم نیم سرنگوں رہے گا اور سوگ کی مدت میں سرکار کے کسی تفریحی پروگرام کا اہتمام نہیں کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم اسمرتی استھل نئی دہلی میں ادا کی جائیں گی۔ ملک بھر میں مرکزی سرکار کے تمام دفاتر اور پبلک سیکٹر کے ادارے اور قومی خطہ راجدھانی دہلی میں واقع دہلی سرکار کے تمام دفاتر میں آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم کے روز آدھے دن کی چھٹی رکھی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک واقع تمام ہندوستانی سفارتخانوں / ہائی کمیشن میں بھی ہندوستان کا قومی پرچم نیم سرنگوں رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔س ش۔ع ن
U-4314
(Release ID: 1543258)
Visitor Counter : 92