کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وشاکھاپٹنم –چنئی صنعتی راہداری

Posted On: 23 JUL 2018 1:16PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔23؍جولائی۔کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ وشاکھا پٹنم – چنئی صنعتی راہداری (وی سی آئی سی) کے دو مرحلوں (i) وشاکھاپٹنم  اور (ii) یرپدو – سریکلاسہتی کی ماسٹر پلاننگ کاکام  جاری  ہے۔

صنعتی راہداری کے فروغ اور عمل درآمد سے متعلق ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی)   کی ماسٹر پلاننگ ، تفصیلی ابتدائی انجینئرنگ اور منظوری حاصل  ہوجانے کے بعد  حکومت ہند صنعتی راہداریوں کی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کیلئے رقوم جاری کرتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 631 ملین امریکی ڈالر کی رقم وی سی آئی سی کے لئے قرض اور امداد کے طور پر جاری کی ہے جومندرجہ ذیل  کثیر مرحلہ جاتی مالی سہولیات ہیں۔

  1. کلیدی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے دو مرحلوں والی ایم ایف ایف کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر ۔
  2. ریاست میں پالیسی اصلاحات اور ادارہ جاتی ترقی کو مدد دینے کیلئے دو مرحلوں والا پالیسی پر مبنی (پی بی ایل)  125 ملین امریکی ڈالر کا قرض ۔
  3. وشاکھاپٹنم میں آب وہوا کی تبدیلی سے بچے رہنے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے شہری آب وہوا کی تبدیلی کا مزاحم ٹرسٹ فنڈ (یو سی سی آر ٹی ایف) سے 5 ملین امریکی ڈالر کی مدد ۔
  4. پالیسی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے آندھراپردیش سرکار کی مدد کی غرض سے ایک ملین تکنیکی مدد۔

اے ڈی بی کے تیار کردہ تصوراتی ، ترقیاتی منصوبے کی بنیاد پر وشاکھاپٹنم – چنئی صنعتی راہداری (وی سی آئی سی) میں فروغ کیلئے  آندھرا پردیش کے چار مراکز وشاکھاپٹنم ، کاکی ناڈا، کنکی پڈو۔ گناورم اور یرپدو۔ سریکلاہستی  کی نشاندہی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اس۔ع ن

U-3762



(Release ID: 1539616) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil