مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سات سرکاری کالونیوں کو دوبارہ ترقی دینے سے پیڑ پودوں والا رقبہ موجودہ رقبے سے تقریباً تین گنا ہو جائے گا


اضافی پیڑ 1:10 کے حساب سے لگائے جائیں گے جس سے پیڑ پودوں والا علاقہ بڑھ جائے گا

سب کی سب سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں ماحولیات اور پیڑ پودے لگانے کی اسکیم کی پوری طرح پابندی کی جائے گی

Posted On: 21 JUN 2018 1:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 جون 2018؍سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں پیڑ پودوں والا رقبہ موجودہ رقبے سے تقریباً تین گنا ہوجائے گا۔اس کے علاوہ اضافی پیڑ 1:10 کے حساب سے لگائے جائیں گے، جس سے پیڑ پودوں والا علاقہ بڑھ جائے گا۔سب کی سب سات سرکاری کالونیوں کی دوبارہ ترقی میں ماحولیات اور پیڑ پودے لگانے کی اسکیم کی پوری طرح پابندی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ موجودہ پیڑوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو برقرار رکھنے کی خاص کوشش کی جارہی ہے۔  ان کالونیوں میں نوروجی نگر،  سروجنی نگر، نیتا جی نگر، محمد پور، سرینواس پوری، کستوربانگر اور تیاگ راج نگر شامل ہیں۔

متذکرہ بالا سرکاری کالونیوں میں دوبارہ ترقی کے سلسلے میں پیڑ گرائے جانے کے تعلق سے میڈیا میں گمراہ کن خبریں آرہی ہیں۔ یہ خبریں پوری طرح بے بنیاد ہیں اور ان میں ان کوششوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے، جو اضافی پودے لگانے کے سلسلے میں کی جارہی ہیں، تاکہ پیڑ پودوں کا رقبہ بڑھایا جاسکے۔

پیڑ گرائے جانے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل حقائق کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔

  • کئی منزلہ رہائشی اور تجارتی بلاکوں کے ڈیزائن میں زیر استعمال زمین میں کافی کمی آگئی ہے، جس سے پیڑ پودوں کے لئے زیادہ جگہ فراہم ہوگئی۔ان سبھی سات کالونیوں میں پیڑ پودوں کی جگہ کا رقبہ 10,69,235مربع میٹر رکھنے جانے کی تجویز ہیں ، جبکہ اس وقت یہ رقبہ 3,83,101 مربع میٹر ہے۔ اس طرح پیڑ پودوں کے لئے تقریباً تین گنی جگہ فراہم ہو جائے گی۔ حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-I
  • سبھی درختوں کو نہیں کاٹا جارہا ہے۔ موجودہ 21,040 درختوں میں سے صرف 14,031 درختوں کو کاٹا جارہا ہے۔اس کے علاوہ موجودہ 21,040 درختوں کی جگہ 23,475 درخت مہیا ہوجائیں گے۔(اس طرح 6834 درخت محفوظ رہیں گے۔1,213 درختوں کو دوبارہ لگایا جائے گا اور 15428 نئے درخت لگائے جائیں گے)۔حوالے کے لئے دیکھئے جدول نمبر-II
  • اس کے علاوہ 1:10 کے حساب سے درخت لگائے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک درخت گرایا جائے گا تو اس کی جگہ دس پودے لگائے جائیں گے۔اس حساب سے 135460درخت لگائے جائیں گے اور ایک ‘‘شہری جنگل’’ پیدا ہوجائے گا، جس سے زیادہ مقدار میں آکسیجن پیداہوگی اور شہر میں آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔ حوالے  کے لئے دیکھئے جدول نمبر-II

درختوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں دبارہ لگانے کی خصوصی کوششوں کے علاوہ جن کالونیوں کو دوبارہ ترقی دی جائے گی، ان میں ‘‘گرین بلڈنگ کنسپٹس’’ کا پورا خیال رکھا جائے گا۔اس سے کوئی کچرا پیدا نہیں ہوگا اور ماحولیات میں بھی مدد ملے گی۔ اس کا اندازہ مندرجہ ذیل اقدامات سے کیا جاسکتا ہے۔

  • عمارت کے لئے رقبہ 20-15فیصد تک محدود کردیا جائے گا، جبکہ اس وقت یہ اس وقت 50 فیصد ہے۔ پیڑ پودوں والا حصہ 50 فیصد ہوگا۔
  • باؤنڈری کے ساتھ پیڑ پودے لگائے جائیں گے یا درختوں کو دوبارہ لگایا جائے گا، جو مین روڈ کے نزدیک ہوں گے۔
  • مکانات اس طرح بنائے جائیں گے کہ عمارت میں زیادہ گرمی نہ ہوں۔
  • قابل تجدید توانائی کے لئے شمسی پینل استعمال کئے جائیں گے۔ان سات کالونیوں میں شمسی توانائی کی کل مقدار 5654 کے وی ہوگی۔
  • ٹھوس کچرا؍استعمال شدہ پانی کو جمع کیا جائے گا، الگ کیا جائے گااور اسے پیڑ پودوں کو پانی دینے کے مقصد سے دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔ٹھوس کچرے کو پیڑ پودوں کے لئے کھاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
  • زیر زمین پانی کو ری چارج کرنے کے لئے بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔
  • تعمیرات اور انہدامی کارروائی سے حاصل ہونے والے مٹیریل کو سڑک کنارے بنانے اور فٹ پاتھ کے ٹائل بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

ساتوں کالونیوں کو اسی طرز پر ترقی دی جائے گی، جس طرح نیو موتی باغ کمپلیکس اور ایسٹ قدوائی نگر پروجیکٹ کو دی گئی ہے۔

وزارت کی کوشش ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے لئے ترقی کے مثالی ماڈل فراہم کریں۔تبدیلی ناگزیر ہے اور اسی طرح شہروں میں بھی تبدیلیاں آنی ہے۔ ہمارے قدرتی ماحول کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے ان کالونیوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کا کام انجام دیا گیا ہے۔

 

جدول نمبر-1 پیڑ پودوں والے علاقوں کی تفصیل

جی پی آراے

پلاٹ کا رقبہ

اصل عمارت کا زمین پر حصہ

دو بارہ ترقی کے بعد عمارت کا زمین پر حصہ

پیڑ پودوں والا موجودہ حصہ

دوبارہ ترقی کے بعد پیڑ پودوں والا حصہ

 

%

رقبہ(مربع میٹر میں)

%

رقبہ(مربع میٹر میں)

%

رقبہ(مربع میٹر میں)

%

رقبہ(مربع میٹر میں)

نوروجی نگر

101010

67

67677

31

31313

13

13131

47

47475

نیتا جی نگر

442405

61

269866

25

109656

14

63512

53

233917

سروجنی نگر

1030479

64

659506

26

267924

14

144267

49

504935

محمد پور

36818

35

12886

15

5431

38

13991

43

15703

کستوربا نگر

213715

55

117543

17

36332

18

38469

41

87623

سرینواس پوری

296230

55

162927

25

74058

30

88869

50

148115

تیاگ راج نگر

54900

27

14823

15

8301

38

20862

58

31467

 

2175557

 

1305228

 

533015

 

383101

 

1069235

 

جدول نمبر-11 درختوں کی تفصیل

جی پی آر اے

پلاٹ کا رقبہ ایکڑ میں

اس وقت موجود درختوں کی تعداد

کاٹے جانے والے درختوں کی تعداد

جو درخت لگائے جائیں گے؍اسی جگہ برقرار رہیں گے ان کی تعداد

اضافی پیڑپودوں کی تعداد

کل میزان

جن درختوں کو محفوظ کردیا گیا ہے

جو درخت لائے جاچکے ہیں

جو نئے دخت لگائے جائیں گے

کل میزان

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10= (8+9)

نوروجی نگر

24.96

1513

1465

48

150

250

448

14650

15098

نیتا جی نگر

110

3906

2315

1416

175

4450

6041

21450

27491

سروجنی نگر

254.64

11913

8322

3591

546

8235

12372

83220

95592

محمد پور

8.03

562

363

199

20

350

569

3630

4199

کستوربا نگر

52.81

1203

723

480

150

400

1030

5730

6760

سرینواس پوری

73.14

1594

750

844

165

1667

2676

5850

8526

تیاگ راج نگر

13.3

349

93

256

7

76

339

930

1269

کل میزان

536.88

21040

14031

6834

1213

15428

23475

135460

158935

 

 

 

U: 3218

 



(Release ID: 1536171) Visitor Counter : 543


Read this release in: English , Hindi